ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف شیعہ رہنما مختیار حسین بلوچ کو سپاہ صحابہ راہ حق پارٹی کے حکیم ابراہیم قاسمی دیوبندی گروپ نے قتل کر دیا
24th June 2015
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پروآ کے ڈگری کالج کے قریب تکفیری دیوبندی گروہ راہ حق پارٹی کے حکیم ابراہیم قاسمی گروپ کے دہشت گردوں نے انجمن صدائے حسین کے صدر معروف شیعہ رہنما مختیار حسین بلوچ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا – یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ، راہ حق پارٹی کے نام سے سرگرم ہے اور اسے تحریک انصاف اور اے این پی کے علاوہ پاک فوج میں موجود کچھ کالی بھیڑوں کی حمایت بھی حاصل ہے – پشاور، ڈی آئی خان اور صوبے کے دیگر علاقوں میں چن چن کر شیعہ اور سنی صوفی وبریلوی مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے جبکہ قاتل تکفیری دیوبندی گروہ راہ حق و اہلسنت والجماعت کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی