کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نام نہاد اہلسنت والجماعت کے خلاف فوجی آپریشن کی ضرورت ہے – ثروت اعجاز قادری

11269476_1428282980814473_6657239732497610065_n

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کالعدم اور نام بدل کر کام کرنیوالی تکفیری دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کی نقل وحمل پر پابندی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہے، طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے معاونین کالعدم تکفیری دیوبندی گروہ سپاہ صحابہ نام نہاد اہلسنت والجماعت کی صف میں موجود ہیں، سانحہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی شیعہ برادری کو قتل کرنے والے تکفیری دیوبندیوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا تو مزید دہشتگردی کے خطرات منڈلاتے رہیں گے

اس امکان کو خارج قرار نہیں دیا جاسکتا کہ ان تکفیری دیوبندی خوارج کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے لیکن مقامی ایجنٹوں کو پکڑنے اور پھانسی چڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پر عزم اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، سانحہ صفورا گوٹھ پاکستان کے خلاف عالمی سازش ہے، پاکستان کے دشمنوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا، دہشتگرد عورتوں، بچوں، بے گناہ شہریوں کو قتل کرتے وقت کوئی رحم نہیں کرتے تو ان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sabir
    -