اسلام کا جھنڈا امن کا جھنڈا ہے۔ سید عون عباس

واہ بھئی واہ کیا بات ہے آپ کی آپ بے گناہ اسکول کے بچوں کو شہید کریں تو وہ اسلام کے عین مطابق، آپ مسجدوں ، امام بارگاہوں کو خود کش دھماکوں سے اڑا دیں، آپ عید میلاد النبی ۖ کی محافل میں پھٹ جائیں، آپ مزاراوں پے بیٹھے لوگوں کو زبح کردیں صرف یہ کہہ کر کہ “یہ سب تو ہم نے اسلام کے عین مطابق جہاد کیا”آپ بھتہ ، تاوان اور لوگوں کو اغوا کر کر کے بڑی بڑی رقوم سمیٹیں اور سہراب گوٹھ، الاصف، لانڈھی اور اسی طرح کے کچھ علاقوں میں چھپ کر بیٹھ جائیں، تو یہ بھی شاید آپ کے اسلام کے نزدیک ٹھیک کام ہو گا، آپ بینک بھی لوٹیں، راہ چلتے لوگوں کے موبائل بھی چھینیں ، آپ بہترین قسم کی چرس اور افیم بھی اسمگل کریں ۔۔۔ کیونکہ آپ کے پاس تو اسلام کے طالب کا سرٹیفیکٹ ہے نہ بھئی 

آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد کارروائی کے بعد ایک گانا بنایا گیا جس کے بول کچھ یوں تھے “بڑا دشمن بنا پھرتا ہے کہ بچوں سے لڑتا ہے” اور اس ایک نغمے نے پوری قوم کے بچے، بوڑھے اور جوانوں کے خون کو گرما دیا نہ صرف دنیا نے ہمارے ننھے بچوں کی خون کی حرارت دیکھی بلکہ دہشت گردوں تک بھی یہ پیغام پہنچ گیا کے تم کتنی ہی کارروائیاں کیوں نہ کر لو ہم نہ ڈریں گے نہ ہی پیچھیں ہٹیں گے۔کیونکہ پاکستان ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی اس کو بچائیں گے۔

سلام ہو ہماری پاکستانی قوم پر کے جو آج بھی ان درندوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ایک صف میں کھڑی ہے اور اب پوری قوم کا بس یہ ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک سے ان دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے، ایسے میں جب دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو ا تو اس نے سوچا کیوں نہ معصوم بچوں کا سہارا لیکر ایک گانا سوشل میڈیا پر وائیرل کر دیا جائے تاکہ دنیا یہ سمجھے کے یہ جتنی دہشت گرد کارروئیاں کر رہے ہیں وہ سب دین اسلام کے عین مطابق ہے،،،جب کے حقیقت اس سے بلکل مختلف ہے ، آئیں اس گانے کے کچھ جملوں پر غور کریںجو کہ خود ان درندوں کے خلاف جاتے ہیں۔

گانے کا پہلا جملہ: کیوں میرے مخالف ہو؟ میں تو قرآن کا طالب ہوں ؟ کیا رب سے جو وعدہ تھی اسی ایماں کا طالب ہوں؟ اے طالبعلموں اب آپ سے ایک سوال ہے آپ کہہ رہے ہیں کہ میں قرآن کا طالب ہوں !!! تو ذرا ہمیں اس بات کا تو جواب دیں کہ قرآن مجید کی 6666آیات میں وہ کونسی آیت ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کے بے گناہوں کو قتل کرو ؟؟؟ گانے کادوسرا جملہ: زمانے کے ہر ایک جابر اور قاتل سے لڑتا ہوں 

تو ہمارے بہت ہی محترم طالب آپ سے ایک گزارش ہے اور وہ یہ کے آپ نے جیسا کے اپنے گانے میں کہا کے آپ اس زمانے کے تمام ظالموں اور جابروں سے لڑ رہے ہیں تو برائے کرم ایک فہرست جاری کردیں جس میں آپ یہ واضح کریں کے آج تک آپ نے کتنے ظالموں اور جبروں سے جہاد کیا ؟ اور یہ بھی لکھ دیجئے گا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر قبضہ کرنے اور آج تک اس پر اپنا تسلط باقی رکھنے والے یعنی اسرائیلوں کو آپ ظالم و جابر سمجھتے ہیں یا ان کو آپ نہایت ہی شریف شمار کرتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف تو آپ کے منہ سے آج تک ایک لفظ بھی نہیں نکلا نہ ہی کبھی آپ نے فلسطینیوں کے حق میں کچھ کہا۔ گانے کا تیسرا جملہ:وہ پیدا ہوتے ہی کان میں جو مجھ کو پڑھایا تھا، اسی اذان نے توحید کا سبق سکھایا تھا،وھیں سے امن سیکھا تھا وہیں انکار سیکھا تھا،وھیں سے صبر سیکھا تھا کفر پے وار سیکھا تھا۔!!!!! تو طالب صاحب جب کوئی مسلمان پیدا ہوتا ہے تو اس کے کان میں اذان بے شک دی جاتی ہے چلئیں پوری اذان کا اردو ترجمہ بھی بتا دیا ہوں شاید آپ طالب ہیں آپ کچھ اور سمجھتے ہوں۔ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ۖ اللہ کے رسول ہیں آو نماز کی طرف آو کامیابی کی طرف اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہمارے محترم طالب حضرات یہ تو بتائیں کہ اس اذان میں کہاں لکھا ہے کے بے گناہ انسانوں کے سر تن سے جدا کر دئے جائیں؟ اس میں کہاں لکھا ہے کے دوران نماز خود کو پھاڑ لیا جائے ؟ اس اذان میں کہاں در ج ہے کہ جو آپ کی so called شریعت کو نہ مانے اس کو دنیا میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ؟ اگر سوالات درست ہیں تو پھر ایک بار پھر اذان کو سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ گانے کا چوتھا جملہ: تیرے ایوانوں (پاکستان)پراسلام کا جھنڈا لگائیں گے! تمھیں ایسا زخم دیں گے نہ جس کو بھر سکو گے تم

تو طالب صاحب یہ آخر کار آپ کی وہ پس پردہ ذہنیت بھی سامنے آہی گئی جو ہر طرح سے مملکت خدا داد پاکستان کے خلاف ہے ، جناب اسلام کا وہ جھنڈا نہیں جسے آپ کے آقاوں نے داعش کا آفیشل جھنڈا بنایا ہوا ہے ، اسلام کا جھنڈا امن کا جھنڈا ہے، اسلام کا جھنڈا محبت کا جھنڈا ہے، اسلام کا جھنڈا پیار کا جھنڈا ہے ، اسلام کا جھنڈا اخوت و بھائی چارے کا جھنڈا ہے، ارے اسلام اس جھنڈے کی بات کرتا ہے جس کے سائے تلے تمھیں یہ دیکھنے کو ملے گا کہ جب ایک روز اس کافرہ عورت نے آپ ۖ پر کچڑا نہیں پھینکا تو آپ ۖ اس کی عیادت کو چلے گئے اور وہ آپ کا حسن اخلاق دیکھ کر مسلمان ہو گئی، تم کس جھنڈے کی بات کرتے ہو ؟ وہ جھنڈا جس کے سائے تلے تم لوگوں کو زبح کرتے ہو؟ بے گناہوں کا خون اس طرح بہاتے ہو جیسے بکڑا گائیں کٹا ہو،،، تو کیا تم اس جھنڈے کی بات کر رہے ہیں؟ گانے کے آخر میں تم کہتے ہو WELCOME BACK TO SCHOOL اور پھر فائرنگ کرتے ہو

تو ہمیں اس پے کوئی حیرانگی نہیں ہے کیونکہ تمہارے کچھ رشتے دار جن کا نام بوکوحرام ہے وہ بھی اسی طرح تعلیم کے دشمن ہیں، یہاں آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ بوکوحرام کے لفظی معنی ہیں “پڑھنا لکھنا حرام ہے” ہے کہ ہیں، تو ظاہر ہے تمھیں پڑھائی کیوں اچھی لگے گی ،،، لیکن ہمارا آپ کو ایک مشورہ ضرور ہے کہ اگر عربی اتنی اچھی نہیں آتی تو خدا را قرآن کاترجمہ پڑھو اور دیکھو کے اقراء کا کیا مطلب ہے !!!! اگر اقراء کا مطلب سمجھ گئے تو عقل آجائیگی ورنہ کوئی علاج نہیں ہے۔ سلام ہے ہمارا تمام خانوادہ شہداء پر کے جنہوں نے اس دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنے پیاروں کو کہو دیا ، ہمارا سلام ہے پاک فوج کے جوانوں پر کے جنہوں نے اپنی پوری طاقت سے ان جانوروں کو کچلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، ہمارا سلام ہے آرمی چیف جرنل راحیل شریف پر جو دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی اس جنگ کے سپہ سالار ہیں۔ اور ہاں نام نہاد دین کے طالب !!!! تم ایسے ایک نہیں کئی گانے بنائوں ، ہمیں کوئی انکار نہیں ہے لیکن اب تمہارا وقت ختم ہو گیا ہے ، جہاں بھی جو بے گناہ قتل کیا جائے گا قوم اس کے ساتھ ہے چاہے وہ آرمی پبلک اسکول کے بچے ہوں یو ڈرون حملے میں مڑنے والے بے گناہ بچے ہم ان سب حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہیں گے کیونکہ آپ ۖ کی حدیث یہ ہے کہ : امت مسلمہ جب دیکھیو کہ یہ خارجی سر اٹھانے لگئیں تو ان کو اسی وقت کچل دو۔ ہم نے یہ فیصلہ کچھ دیر سے ضرور کیا لیکن اب یہ ان خارجیوں کے خاتمے پر ہی رکے گا۔ 

 APS2                                       APS3

Comments

comments

Latest Comments
  1. Tahira Minhas
    -