نواز شریف نے اپنی ذمہ داری فوج پر ڈال دی – عمار کاظمی
نواز شریف نے اپنی ذمہ داری فوج پر ڈال دی ہے کہ اس کے علاوہ چارہ بھی کوءی نہیں تھا اور اب یہ فوج اور ریاست کے لیے بھی آخری موقعہ ہی ہے کہ اس کے بعد ان کے پاس بھی کوی چارہ نہ ہوگا۔ اس لیے ضروری ہے کہ فوجی عدالتیں اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سر انجام دیں۔ نواز کی سیاسی چال تو بہت واضع ہے کہ اگر فوج ناکام ہوی تو وہ طالبان کو بہ آسانی کہہ سکیں گے کہ ہم تو اس کے حق میں نہیں تھے مگر فوج نے ہم سے یہ سب زبردستی کروایا۔ اور اگر فوج کامیاب ہوگیی تو کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے کے لیے فورا آگے آ جایں گے کہ ہم نے دہشت گردی کا بہتر علاج کیا۔ ہر دو صورت میں ان کے پاس اپنی کامیابی ظاہر کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔ لیکن اگر فوج نے روایتی طور پر کوی سیاسی انتقام لینے یا پہلے سے محکوم قومیتوں کو کچلنے کی کوشش کی یا پھر ماضی کی طرح فرقہ واریت پر دوہرا معیار اپنایا تو ذرا سی انیس بیس سب کچھ ختم کر دے گی۔
باقی روشن خیال انسان دوست پاکستانیوں کو اپنی طرف سے فوج کا ساتھ دینے میں کوی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے کہ کل ان دونوں یعنی سیاستدانوں اور افواج پاکستان میں سے کسی کو ان پر کوی گلہ نہ رہے۔ آج پچیس دسمبر ہے۔ اُمید ہی کی جا سکتی ہے کہ ہم اپنے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوے مستقبل میں بہتر قوم بننے کی کوشش کریں گے ورنہ گزشتہ 67 سالوں میں تو نہ ہم جناح کی قوم بن سکے اور نہ ہی پیغمبر اسلام کی اُمت۔ اللہ ظلم اور ناکامیوں کی یہ طویل رات ختم کرے۔ آمین