کالعدم تنظیموں پاپندی کا خاتمہ – تکفیری دہشت گردی کے پهیلاو کا مرحلہ ہے – عامر حسینی

tj

خبر ملی ہے کہ عدالت نے تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم جس کا ڈهانچہ ختم ہوئے مدت ہوگئی تهی کے سربراہ غلام رضا نقوی کو عدم ثبوت کی بنا پر اٹهارہ سال بعد رہا کردیا ہے

میرے لئے یہ خبر اس لیے اہم ہے کہ یہ دونوں فیصلے ایسے ججز کی طرف سے سامنے آئے ہیں جن کو عدالتی اسٹبلشمنٹ میں تکفیری لابی کے اراکین سمجها جاتا ہے اور جو اپنی بار پریکٹس میں سپاہ صحابہ پاکستان کے ساته واضح ہمدردیوں کے حامل خیال کئے جاتے رہے بلکہ ان میں سے تو ایک جج صاحب کے سپاہ صحابہ پاکستان کے مرحوم ضیاء الرحمان فاروقی کے ساته برادرانہ تعلقات بتائے جاتے ہیں اور ان ججز کو عدالتی اسٹبلشمنٹ میں نواز شریف کی حامی ججز لابی بهی خیال کیا جاتا ہے تو اس پس منظر کے حامل ججز کو اچانک غلام رضا نقوی ، تحریک جعفریہ پاکستان اور سپاہ محمد سے کیا محبت پیدا ہوگئی کہ ان کو رہا اور ان پر سے پابندی اٹهائے جانے کے احکامات جاری کردئے گئے

ایک سیکورٹی تجزیہ نگار کا خیال یہ ہے کہ اس ماضی ہوچکی شیعہ کالعدم تنظیموں پر پابندی ہٹانے اور غلام رضا نقوی کی عدالتی رہائی نے براہ راست سپاہ صحابہ پاکستان پر سے پابندی ہٹائے جانے اور سپاہ صحابہ پاکستان کے اسیران کی رہائی کے مطالبے کے جواز کی راہ پیدا کی ہے جبکہ غلام رضا نقوی کی رہائی سے پہلے ہی جهنگ کے سپاہ صحابہ پاکستان کے معروف رکن خلیل کی رہائی عمل میں لاچکی تهی اور غلام رضا نقوی کی رہائی سے یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ پنجاب حکومت 700 سے زائد سپاہ صحابہ پاکستان کے ملتان ، جهنگ ، لاہور ، راولپنڈی جیلوں میں بند کارکنوں کو رہا کرنے پر غور گی جن پر انتہائی سنگین الزامات کے تحت مقدمے درج ہیں اور کمزور پراسیکیوشن اور گواہوں کے منحرف ہونے کی وجہ سے ان کو عدالتوں سے سزا دلوانا ممکن نظر نہیں آرہا

جبکہ مسلم لیگ نواز کا سابق سپاہ صحابہ پاکستان اور موجودہ اہلسنت والجماعت سے اتحاد کے لئے ہونے والے معاہدے میں اسیران کی رہائی کی شق بهی سرفہرست تهی اور اس حوالے سے جہاں شهباز شریف پر سخت دباو ہے وہیں یہ دباو خود اہل سنت والجماعت کے مرکزی و صوبائی رہنماوں پر نیچے سے برداشت کرنا پڑرہا ہے اور ملک اسحاق گروپ نے تو اسی ایشو پر سپاہ صحابہ پاکستان کے نام سے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا اور ابهی 6 ستمبر 2014ء کو اہل سنت والجماعت نے پورے ملک میں یوم تاسیس کی تقریبات کا انعقاد کیا اور یہ وہی تاریخ ہے جس میں انجمن سپاہ صحابہ پاکستان کی بنیاد رکهی گئی تهی

پاکستان کو تکفیرستان میں بدلے جانے اور پورے ملک میں تکفیریت کے پهیلاو میں عدالتی اسٹبلشمنٹ میں تکفیری لابی مسلم لیگ نواز کی مرکزی و پنجاب کی حکومتوں کی راہ کی مشکلات کو دور کررہی ہے اور یہ ایک طرح سے تکفیریت کے متاثرہ شیعہ کمیونٹی پر دہشت گردی کے لیبل کو مستقل کرنے اور دیوبنفی تکفیری دہشت گردی کے حامیوں کے خلاف بڑهتے ہوئے عوامی دباو کو کم کرنے کی ایک منظم کوشش ہے

شیعہ کمیونٹی اور سنی بریلوی کمیونٹی کے اندر اقلیتی اور انفرادی انتہا پسندوں کو تهوڑی سی سپیس فراہم کرکے دیوبندی تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردی کے لئے جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے اور ملک میں شیعہ و صوفی سنی نسل کشی کا جواز تلاش کیا جارہا ہے

نوازشریف اینڈ کمپنی اور اس کی حامی عدالتی ، سیاسی ، صحافتی تکفیری لابی شیعہ و صوفی سنی ، کرسچن ، احمدی ، ہندو برادریوں میں محصور کیے جانے کی فضا پیدا کرنے میں مصروف ہے اور اس کا مقصد پاکستان کو سعودیہ سٹائل کی تکفیری ریاست میں بدلنا ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. غلام رسول
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.