طالبان، سپاہ صحابہ، احرار الہند اور جنداللہ ایک ہی تنظیم کے مختلف نام ہیں – تنویر اختر
posted by Shahram Ali | November 3, 2014 | In Original Articles, Urdu Articles
جنداللہ، احرارالہند اور حکیم اللہ محسود گروپ . جی ہاں، واہگہ بارڈر پر تقریب پریڈ کے دوران 5 درجن کے قریب معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو خون میں نہلانے اور اس سے کہیں زیادہ کو شدید زخمی کرنے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے ان “طالبان” کے یہی نئے نام ہیں نا، جن سے چند سال قبل “خادم پنجاب” نے درخواست کی تهی کہ “ہمارا تمہارا ایجنڈہ مشترک ہے، اسلئے ہمارے پنجاب میں اپنی (دہشت گردانہ) کارروائی سے گریز فرمائیں”؟. اور پهر “مذاق رات” کی آڑ میں ناصرف “جہاد شام و عراق” کیلئے داعش کا حصہ بننے کیلئے، ان میں سے بهاری معاوضے پربهرتی کی گئی بلکہ دہشت گردانہ وارداتوں کے دوران رنگے ہاتهوں پکڑے گئے ان کے خطرناک ساتهیوں کو غیر مشروط رہائی کا اعزاز بهی عطا کیا گیا؟؟. اس ساری “سودابازی” میں برابرکے پارٹنرز اور قوم کو یقین دہانیاں کرانے والے کہ “آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے”، ہمارے “محافظین” اور “شریفین پنجاب” سب کو اپنے “پاور بیس” کے ساتھ حساس ترین سرحدی علاقے کے تحفظ میں شرناک ناکامی کے اس واضح ثبوت کے بعد اب ملک و قوم کی قیادت اور محافظت دونوں حساس ترین ذمہ داریوں سے کیا مستعفی نہیں ہوجانا چاہئے؟
لیکن یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ایک طویل عرصہ سے پاکستانی قوم ان حالات سے دوچار ہیں اور یہ سلسلہ رُکتا ہوا نظر نہیں آتا۔ ہم نے اپنے لیےٴ خود تباہی کا سامان تیار کرکے رکھا ہے اور ابھی تو ہمارے دُشمن کو بھی ہمارے خلاف زیادہ فکر مند رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کےاندربھی ایسےلوگ اور سوچ موجودہے جو بارود کی اس آگ کو ہوا دے رہے ہیں اوررہی سہی کسر دھرنے دینے والی کٹ پُتلیاں پورا کر رہی ہیں۔ عوام کو ان دہشت گردوں کے خلاف آٹھ کھڑا ہو جانا چاہیےٴ اورسب سے پہلے اس آگ کو ہوا دینے والوں کا خاتمہ کریں اور پھر اس سوچ کا مکمل خاتمہ کرے تا کہ اس ملک و قوم کو امن اور سُکون مل سکے۔
http://ameelearning.com/wp-includes/system/rimowabox.php