نواز لیگ حکومت کی ریاستی دہشت گردی اور اعتزاز احسن کی دو رخی – از عمار کاظمی
چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے آج کے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کوءی دوسرا مسلک شیعہ کو اقلیت قرار دلوانے کے لیے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دے گا تو ہم کیا کریں گے؟ چوہدری صاحب کم از کم مجھے شیعہ یا کسی بھی دوسرے مسلک کے اقلیت قرار دینے دلوانے سے بھی کوءی غرض نہیں کیونکہ مسلمانوں کے کم و بیش تمام فرقے ایک دوسرے کو تقریبا کافر ہی سمجھتے ہیں۔ تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کون کسے اقلیت یا کافر سمجھے۔
باقی جہاں تک آپ کی کہی بات کا سوال ہے تو پہلی بات تو یہ ہے کہ وہاں دھرنے میں شریک شیعہ، بریلوی یا کرسچن کسی دیو بند، وہابی کو کافر قرار دلوانے کے لیے جمع نہیں ہوءے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہاں آپ نے شیعہ کا نام لے کر شیعہ کی مزید ٹارگٹ کلنگ اور قتل عام کا دروازہ کھلوانا ہی تھا تو وہاں شیعہ۔ بریلوی۔ احمدی، کرسچن، ہندو اور شہید بی بی سمیت پاکستان کے بہتر ہزار شہریوں کو مارنے والوں کی فکر کا نام بھی لے لینا تھا۔ میرا مطلب ہے محمود خان اچکزءی، مولانا فضل الرحمن اور خورشید شاہ اور پاکستان کے ننانوے فیصد جہادیوں اور کالعدم تنظیموں کی فکر اور مکتب فکر۔
دوسری طرف مولوی فضل الرحمن اور محمود خان اچکزءی نے بھی حکومت کو مشورہ دیا کہ دھرنے شرکاء کو طاققت سے کچل دیا جاءے۔ ویسے تو حکومت پہلے بھی سٹیل کی گلولیاں استعمال کر رہی ہے اور یہ شاید پاکستان کی تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہے جس کا مظاہرہ پہلے لاہور ماڈل ٹاون میں دیکھنے کو ملا اور اب یہ اسلام آباد میں جاری و ساری ہے۔ مگر فضل الرحمن اور یہ جھوٹا قوم پرست اچکزءی بتاءے کہ یہ مشورہ انھوں نے لال مسجد آپریشن کے دوران کیوں نہ دیا؟ فضل الرحمن تو لال مسجد کی مزاکراتی ٹیم میں بھی شامل تھے اور اچکزءی کا بھی اس دور کا کوءی ایسا بیان کم از کم مجھے یاد نہیں۔
اگر کسی کو ان جھوٹے اور اقرباپرور متعصب فرقہ پرست لوگوں کا کوءی ایسا بیان یاد ہے تو مجھے ضرور شءیر کرے۔ ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے محمود خان اچکزءی تو کبھی کھل کر شیعہ ہزارہ اور پاراچنار کے پشتون مقتولین کے حق میں بھی نہیں بولا۔ محض ایجنسیوں یا فوج کے خلاف بولنے سے ہی انسان کوءی باغی داغی یا حق پرست نہیں کہلا سکتا اگر سچ بولنے کا شوق ہے تو ایجنسیوں کی تیس چالیس سال پرانی فیورٹ پراڈکٹ کے خلاف بھی اپنے دوھرے معیار کی حامل زبانیں کھولو جو جہاد افغانستان سے آج تک ریاست اور اس کے شہریوں کے لیے کینسر بنی ہوءی ہے۔
Atizaz Ahsan About Model Town Incident. by zemtv
Kashif Abbasi Response On Chaudhry Nisar Speech… by zemtv