قوالی کو فرقہ واریت کہنے والے صحافی تکفیری دیوبندی لشکر جھنگوی کی نواز شریف کی حمایت میں ریلی پر خاموش – از خرم زکی

Bvn6fN8CAAAuPxt.jpg large

حکومت نے انقلاب مارچ/ آزادی مارچ کے مقابلے میں انجمن سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے تکفیری خارجی دہشتگردوں کو میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا، واضح ہو گیا کہ یہ حکومت کس طبقہ کی نمائندہ ہے. یہ دہشتگرد احمد لدھیانوی کی قیادت میں اسی اسلام آباد میں ریلی نکال رہے ہیں جہاں عمران خان اور طاہر القادری کو پر امن ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی اور ان دہشتگردوں کی ریلی کو بھر پور کوریج دے رہا ہے سرکاری نیوز چینل “جیو ٹی وی”.

لگتا ہے امریکی اور سعودی سفارت خانہ نے ان دہشتگردوں کو حرکت میں آنے کا اشارہ کر دیا ہے. میاں نواز شریف اور شہباز شریف سن لیں کہ قوم اب ان “گلو بٹوں” کے آگے سر جھکانے والی نہیں. یہ ملک ان مٹھی بھر دہشتگردوں کی جاگیر نہیں ہے اور اس ملک میں امریکی اور سعودی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جاۓ گی، اس لیۓ بہتر ہو گا حکومت ان تکفیری خارجی “گلو بٹوں” کو اپنے دڑبے میں بند کر کے رکھے.

اگر ان خارجی جہنمی کتوں کو پر امن عوام پر بھونکنے اور حملہ کرنے کے لیۓ میدان میں لانے کی کوشش کی گئی تو اس عوام کی قاتل غیر آئینی اور غیر جمہوری سعودی امپورٹڈ حکومت کو اس کی اوقات یاد دلا دی جاۓ گی. لاہور سیشن کورٹ کے قانونی اور آئیی فیصلے کا احترام کرتے ہوۓ، نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ٢١ سرکاری عھدیداروں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی شقوں کے تحت عوام کے قتل عام کا مقدمہ درج کیا جاۓ اور ان دونوں “شریفوں” کو فوری طور پر ١٤ افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا جاۓ.

13

3635 34 33 32 28 29 30 31 26 25 24 23 22 17 18 19 20 21 16 15 14 13 12 Bvlq6c9IgAAETgm

BvlTftrIUAAiH_B

BvmL8J7IIAAeMyr

12

دوسری جانب صحافی طلعت حسین تکفیری خارجی دہشتگردوں کی طرح محفل سماع اور قوالی کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکیاں دینے لگے. فرماتے ہیں یہ خود کشی کو دعوت دینے کے مترادف ہے. کوئی ان سے یہ پوچھے کہ آپ کون ہوتے ہیں لوگوں کے مذھب، صوفیانہ ثقافت اور لوگوں کی مذھبی آزادی میں مداخلت کرنے والے.

محفل سماع اور قوالی بر صغیر کی اسلامی مذھبی روایات و ثقافت کا نا گزیر حصہ ہے اور یہ کسی ایک فرقہ سے خاص نہیں بلکہ دیوبندی اور بریلوی دونوں مکاتب فکر کے یہاں رائج ہے. پاکستان تکفیری خوارج کے باپ کی جاگیر نہیں کہ یہاں ان کی فکر زبردست باقی عوام پر تھونپ دی جاۓ اور پھر طلعت حسین یہ بتانا بھول گئے کہ ریڈ زون میں خودکش حملہ کون کرے گا ؟ کیا ریڈ زون کی سیکورٹی اتنی ہلکی ہے یا پھر حکومت ہی کوئی فیصلہ کر چکی جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لال مسجد کے تکفیری خوارج دہشتگردی پر آمادہ نظر آتے ہیں.

کبھی یہ دہشتگرد کہتے ہیں کہ جلوس نہ نکالو حملہ ہو جاۓ گا، کبھی کہتے ہیں میلاد نہ کرو حملہ ہو جاۓ گا اور اب کہتے ہیں کہ قوالی اور محفل سماع نہ کرو خودکش حملہ ہو جاۓ گا. نواز شریف اور اس کے سارے تکفیری ہمدرد واضح انداز میں بتا دیں کہ کیا اسی دن کے لیۓ انجمن سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان جیسے دہشتگردوں اور جہنمی کتوں کی پرورش کی گئی تھی ؟

Comments

comments

Latest Comments
  1. Intikhab Aalam
    -