عید کے دن تین اور شیعہ جوان تکفیری دیوبندی دہشت گردی کا نشانہ بن گیے

Btv5mRCCAAEKYsK

کویٹہ میں عید کے دن تکفیری دیوبندی لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شیعہ ہزارہ سکاوٹس سید ذاکر حسین اور سید جواد وہ پہلے شیعہ نہیں ہیں جو تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی وحشت بربریت کا نشانہ بنے ہوں  – پچھلے تقریباً دو سال میں بلا شبہ سینکڑوں شیعہ ہزارہ اور دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں –

سال دو ہزار بارہ سے اب تک بلوچستان میں لگ بھگ ڈیڑھ ہزار کا قریب شیعہ دیوبندی دہشت گردوں کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جن میں سے ایک بہت بڑی تعداد کویٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ ہزارہ اور کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پشتون شیعہ افراد کی ہے –

BtzOe0QCMAEfOMi.jpg large

اسی طرح کراچی میں تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے احسن منظور عید کے دن اپنے خاندان کو سو گوار چھوڑ کے اس دنیا سے جل بسے – کسی بھی خاندان کے لئے اپنے جوان بیٹے کو کھونے کا درد شاید ہمارے حکمران نہیں جانتے اور خاص طور پر اگر وہ بیٹا صرف اپنی مذہبی وابستگی کی وجہ سے عید کے دن دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن جائے

Scouts killedscouts killed 2

BtzOfZOCEAAkBkj.jpg large

ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹوں سے چند میٹر کے فاصلے پر قتل ہونے والے شیعہ افراد کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو یقیناً سرکاری سرپرستی میں سپاہ صحابہ ، اہل سنت والجماعت لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بنی ہے –

وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بعد تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی ایک بہت بڑی تعداد فرار ہو کہ بلوچستان کے شہری علاقوں میں موجود دیوبندی مدرسوں میں پناہ لے چکی ہے – اورآنے والے دن میں دیوبندی تکفیری دہشت گرد اور وہابی سلفی ازبک دہشت گرد جو کویٹہ آنے کے بعد سپاہ صحابہ کی صفوں میں شامل ہو چکے ہیں ان سب کی دہشت گردی کا سب سے برا اور اولین نشانہ شیعہ ہزارہ اور دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ افراد ہونگے جس کے لئے ریاست پاکستان کے اقدامات یقینی طور پر نا کافی ہیں

شیعہ قوم نے ہمیشہ پر امن رہ کر اپنی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا ہے لیکن حکومت و ریاست کا سرد رویہ شیعہ قوم کو پاکستان میں اجنبیت کا احساس دلا کر کونے سے لگا چکا ہے جس کے بعد رد عمل کے طور پر پاکستان کے شیعہ اپنا دفاع خود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. syed kumail abbas
    -
  2. Rafique Farooqi
    -