دیوبندی اہل سنت والجماعت کی جانب سے جھوٹے الزام توھین صحابہ کے تحت مقدمات کا اندراج ——-ادارہ تعمیر پاکستان کی پیشن کوئی ٹھیک ثابت ہوگئی
میلسی جوکہ ضلع وہاڑی جنوبی پنجاب کی تحصیل ہے میں دو وکیل اظہر سندھیلہ اور شفقت رضا ایڈوکیٹ پر مقامی پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی شق 298 اے ،انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت توھین اصحاب کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ توھین کا الزام ان ہر دو وکیل حضرات کی فیس بک پر مبینہ گستاخانہ پوسٹ کی وجہ سے ان پر لگایا گیا جبکہ اس مقدمے میں مدعی دیوبندی تنظیم اہل سنت والجماعت کے تحصیل میلسی کے عہدے دار ہیں
مذکورہ دو وکلاء کی تحصیل بار میلسی نے رکنیت منسوخ اور بار کے احاطے میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دے ڈالا ہے
جبکہ مذکورہ دو وکلاء کے بہت سے رشتہ داروں کو میلسی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور مذکورہ وکیلوں نے ہآئیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائی ہے
ان ميں ایک وکیل اظہر سندھیلہ نے اخبارات کو فون کرکے کہا کہ اس پر یہ الزام غلط ہے اور اسے ناجائز اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے
اس سے پہلے جلالپور پیروالہ کے رہائشی میں شاہد نامی ایک نوجوان پر توھین معاویہ کا پرچہ درج ہوا اور اس کا مدعی بھی قاری عارف صدر اہل سنت والجماعت شجاع آباد ہے
جبکہ کبیروالہ تحصیل ضلع خانیوال میں ایک ملنگ رمضان نامی شخص پر توھین معاویہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہان بھی مدعی اہل سنت والجماعت /سپاہ صحابہ پاکستان کی مقامی قیادت ہے
ادارہ تعمیر پاکستان کو اپنے زرایع سے خبر ملی ہے کہ دیوبندی تنظیم اہل سنت والجماعت اور ختم نبوت انٹرنیشنل نے اپنے کارکنوں اور مقامی قیادت کے لیے خصوصی طور پر ریفرشر کورسز کا اہتمام کیا ہے جن میں توھین اصحاب ،توھین رسالت وغیرہ کے تحت مقدمات کے اندراج کی درخواست دینے ،ایف آئی آر درج کروانے ،فتوی لینے اور مقامی انتظامیہ کو دباؤ ميں لانے کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے
اس حوالے سے ریفرشر کورسز کا اہتمام چینوٹ چناب نگر ،فیصل آباد ،ملتان ،بہاول پور ،خانیوال ،خانپور رحیم یار خان ،سکھر وغیرہ میں کروائے گئے اور اس حوالے سے وکلاء ونگ کو بھی منظم کیا جارہا ہے
اہل سنت والجماعت دیوبندی کی مقامی قیادت کو کہا گیا ہے کہ وہ شیعہ مجالس عزا ،جلسوں ،جلوسوں ،فیس بک ،ٹوئٹر پیجز کی مانٹرنگ کریں اور اور وہاں سے مواد جو قابل اعتراض لگے اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرائیں ،جس شہر سے مبینہ ملزم کا تعلق ہو وہاں پر جلسے جلوس کریں اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں
شیعہ کو تصور امامت ،تصور خلافت اور بنو امیہ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے روکیں ،اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ شیعہ کی مذھبی آزادی کو ہر طرح سے سلب کرلیا جائے اور ان کے خلاف وہی حکمت عملی اور سٹریٹجی اپنائیں جو احمدی کمیونٹی کے خلاف اپنائی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ختم نبوت انٹرنیشنل کی لیگل برانچ اس حوالے سے اہل سنت والجماعت /سپاہ صحابہ کی معاونت کررہی ہے
ادارہ تعمیر پاکستان نے جنگ-جیو گروپ کے خلاف توھین مذھب کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج کے سلسلے پر لکھا تھا کہ اس سے شیعہ ،بریلوی ،کرسچن ،ہندؤ اور احمدیوں کی مذھبي پراسیکیوشن میں مزید تیزی آجائے گی اور ہم نے شیعہ اور بریلوی لیڈرشپ کو اس سے دور رہنے کو کہا تھا
لیکن اب بھی شیعہ اور بریلوی مذھبی قیادت توھین اصحاب کے جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات کی بھرمار شروع ہونے پر خاموش بیٹھی ہے اور سپاہ صحابہ پاکستان کی مذھبی فاشزم کو پھیلتے ہوئے اور شیعہ-بریلوی پراسیکیوشن ہوتے دیکھ رہی ہے
یہ بہت خطرناک رجحان ہے جو اہل سنت والجماعت نے اختیار کرلیا ہے اور وہ آزادی سے مذھبی پراسیکیوشن کے لیے مقامی پولیس ،عدالتوں اور ميڈیا کو استعمال کررہی ہے اور پورے ملک میں مذھبی اقلیتوں کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں
Comments
Tags: Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Shia Genocide & Persecution, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij
Latest Comments
ان منحوس لوگوں کو جب کچھ نہیں ہوتا جب ہمارے سب کے پیارے رسول کریم کے اوپر کوئی غیر مسلم برے برے الزام لگاتا ہے . اور گندے گندے کارٹون بنا ے جاتے ہیں …
رسول کے تمام مخلص صحابہ کرام کی ایک اپنی عزت اور حثیت ہے. اور انکا درجہ رسول کریم سے زیادہ نہیں.
اور وہ صحابہ جو سوره منافقوں میں پورے اترتے ہیں انکا تو مقام کچھ بھی نہیں ….
ظاہر ہے کہ سورہ منافقون ان ہی لوگوں کے لیے ہے جو مسلمان اس لے ہوے تھے کہ اور کوئی چارہ نہیں تھا. سب کے سب مسلمان ہوے جا رہے تھے تو انہونے بھی ہونا ہی تھا ورنہ لوگ بہت جلد ہی ان کو معاشرے سے ہی نکال دیتے.
سورہ منافقون کافروں کے لیے نہیں ہے – بلکہ کافروں کے لیے تو الگ سورہ کافرون
صحابہ کا درجہ رسول سے بھی زیادہ کرنا ایک کفر ہے .
ایسے لوگ کافر ہیں جو صحابہ کرام کا درجہ رسول کریم سے زیادہ سمجھتے ہیں.
Sahi farmaya aap nay kay….