سونامی خان کی جمہوری قلابازیاں

 

10255560_10152384860934561_7908672533534630655_n

 

عمران خان پی پی پی کے دور حکومت میں اسی چیف جسٹس کی غیر جانبداری اور عدل و انصاف کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے۔ اور آج جب خود اسی چیپ جسٹس کے دہرے معیار کا شکار ہوئے تو چیخنے لگے۔ تحریک انصاف اور عمران خان سے تو بہتر فیصل رضا عابدی ہے جس نے افتخار محمد چوہدری کو اس کے دور فرعونیت میں اس کے سامنے، اس کے منہ پر للکارا اور اس کے ظلم و جبر کےسامنے سرنڈر نہیں کیا۔ اس وقت سب چیپ جسٹس کے حق میں اور فیصل رضا عابدی کے خلاف بولتے تھے اب سب کو عقل آ گئ۔

ایک طرف جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت میں عمران خان افتخار چودھری کے گن گاتے دکھائی دیتے تھے اب اسی افتخار چودھری کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان اپنے پسندیدہ جج اور دودھ کے دھلے چیف جسٹس کے خلاف محاذ کھولے نظر آتے ہیں – یہ وہی عمران خان ہیں جو افتخار چودھری کو دنیا کی تاریخ کا بہترین جج ثابت کرتے ہوے عدل فاروقی کی مثالیں دیتے تھے – اور اب اپنے ساتھ ہاتھ ہونے کے بعد اسی افتخار چودھری کے پرخچے اڑاتے نظر آتے ہیں

عمران خان کا موقف ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی ” دھاندلی ” میں افتخار چودھری نہ بھی کردار ادا کیا تھا – جبکہ جب افتخار چودھری نے توہین عدالت کے الزام میں عمران خان کو عدالت طالب کیا تھا تو خان صاحب کو آٹے ڈال کا بھاؤ معلوم پڑتے ساتھ ہی انہوں نے جہت سے الزام ریٹرننگ افسروں پر ڈال کر جان خلاصی کرائی تھی –

اگر خان صاحب اتنے ہی اصول پسند اور نیدر ہوتے تو افتخار چودھری کی عدالت میں کھڑے ہو کر اس پر لگاہے گیے الزام کے ثبوت دیتے اور اپنی بات پر ڈٹ جاتے – مگر عدالت میں بھیگی بلی بن کے معذرت خوانا انداز اپنا کر جان بچانا اور اب افتخار چودھری کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس پر پھر سے الزام لگا کر خان صاحب کون سی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ؟

اگر خان صاحب کو الیکشن میں ” دھاندلی ” پر غصہ ہے تو سعودی عرب کے ساتھ مل کر الیکشن فکس کرنے والے وردی والے دھاندلی بازوں کے خلاف اجتجاج کا اعلان کیوں نہیں کرتے؟؟ اگر خان صاحب کو جمہوریت اتنی ہی پیاری ہے تو ان طالبان کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے جنہوں نے پیپلز پارٹی ، اے این پی اور ایم کیو ایم پر تابڑ طور حملے کر کے انھیں الیکشن مہم سے باہر رکھا اور ان کے جیتنے کے امکانات کو ختم کر کے رکھ دیا ؟ خان صاحب طالبان کی اس دہشت گردانہ دھاندلی کے خلاف کب احتجاج کا اعلان کریں گے ؟

10154886_10202337809386405_9018871962933481462_n

اگر خود پر ہونے والے حملے کا الزام آئی ایس آئی پر لگانے سے حامد میر غدار یا بھارت کا ایجنٹ گردانہ جانا جا رہا ہے تو انہی ایجنسیوں پر خود کو قتل کرنے کا الزام لگانے والے طالبان کے پیارے عمران خان کس زمرے میں شمار ہونگے ؟ اگر آئی ایس آئی پر الزام لگانے سے حامد میر اور جیو غدار ثابت ہوتے ہیں تو انہی ایجنسیوں پر الزام لگا کر خان صاحب محب وطن کیسے رہ سکتے ہیں ؟؟

ایک ایسا شخص جس کی تاریخ جھوٹ ، فریب ، قلابازیوں اور اپنی بات سے مکرنے کے ریکارڈ سے بھری پڑی ہو وہ شخص کس حد تک قابل بھروسہ ہو سکتا ہے ؟ اور اگر اس قسم کا شخص قومی لیڈر ہونے کا دعوے دار بھی ہو اور اس کو کچھ لوگ قومی لیڈر مانتے بھی ہوں تو وہ نام نہاد لیڈر اور اس کے پجاریوں کی عقل خود عقل پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے – –

Comments

comments