انڈونیشیا میں شیعہ مخالف دیوبندی وہابی جماعتوں کا اتحاد اور کنونشن
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں گذشتہ ہفتے شیعہ مخالف اتحاد کنونشن کا انعقاد کیا گیا اور اس کنوشنس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے جنہوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جبکہ اس کنونشن میں انڈونیشیا کے بہت سے سرکاری حکام بھی شریک ہوئے
کنونشن کے دوران جب انڈونیشیا کے ٹی وی چینل اہل بیت کے رپورٹر نے اس کنونشن کو کور کرنا چاہا تو اس کو پکڑکر حبس بے جا میں رکھا گیا اور اس سے مار پیٹ بھی کی گئی اور مارپیٹ کرنے والے اس کنونشن کے منتظمین سے ہی تعلق رکھتے تھے
انڈونیشا میں پاکستان کی طرح دیوبندی ازم اور وہابیت سے متاثر لوگوں نے شیعہ مخالف اتحاد اینٹی شیعہ الائنس کے نام سے تشکیل دیا ہے جس میں بہت سے شیعہ مخالف دیوبندی-وہابی تکفیری گروپ شامل ہیں اور ایسا ہی ايک گروپ احمد بن زین الکف نام کے وہابی تکفیری کی قیادت میں تشکیل پانے والا کفر مخالف گروپ ہے
کنونشن کے آخر میں ایک اعلامیل جاری کیا گیا جسے شیعہ مخالف اعلامیے کا نام دیا گیا ہے اور اس اعلامیے میں لکھا ہے کہ
شیعہ مخالف الائنس امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فورم ہے
الائنس شیعہ پیروکاروں کی جآنب سے کفر کے پھیلاؤ کی کوششوں کو مکمل طور پر روکنے کے اقدامات اٹھائے گا
الائنس دوسری تبلیغی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرے گا
الائنس حکومت سے فوری طور پر شیعہ پر پابندی لگانے اور جن فاؤنڈیشن ،تنظیموں اور اداروں کے مالک شیعہ ہیں ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا کہے گا
وہابی تکفیری مولوی زین الکف نے کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ
ہمیں فوری طور پر شیعہ کے خلاف اعلان جہاد کرنا چاہئیے اور اب ان کو مزید برداشت نہ کیا جائے
اس کنونشن میں اینٹی شیعہ الائنس میں شامل ایک اور پارٹی دفاع اسلام محاذ (ایف پی آئی )کے شرکآء بلیک سکائی ماسک اور کیموفلاج لباس ،شرٹس پہن کر شریک تھے
انڈونیشا کے معروف اخبار جکارتہ گلوب نے لکھا ہے کہ ایف پی آئی کے قائد ابو معاز نے کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہمیں سمجھنا ہوگا کہ شیعہ نے اسلامی تعلیمات کو مسخ کردیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہماری حکومت کو بھی ملائشیا کی حکومت کی راہ پر چلںا ہوگا
چکارتہ گلوب لکھتا ہے کہ ملائی حکومت نے ملک کے اندر شیعہ مذھب پر پابندی عائد کردی ہے اور ہیومن رآئٹس واچ نے ملائی حکومت کی جانب سے شیعہ اقلیت کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی پر تنقید کی ہے
کنونش میں ایک اور اینٹی شیعہ اتحاد کے رہنماء نے دعوی کیا کہ اس کنونشن میں 100 سے زیادہ عالم شریک ہوئے ظاہر سی بات ہے کہ ان مولویوں کا تعلق تکفیری سلفی و دیوبندی مکتبہ فکر سے ہوگا
جکارتہ گلوب نے مزید لکھا ہے کہ انڈونیشا کے آنے والے انتخابات میں شیعہ مخالف رجحانات اہم کردار ادا کرنے والے ہیں اور اس کنونشن میں شریک ہونے والوں کو انڈونیشیا کی انڈونیشی جماعت العلماء جو کہ دوسری جماعت اسلامی خیال کی جاتی ہے اور اس کے سعودی عرب سے گہرے مراسم ہیں اور اس کی اکثر قیادت ریاض اور مدینہ کی وہابی جامعات سے فارغ التحصیل ہے کے سیکرٹری جنرل محمد الخطاط کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جو انھوں نے 2012ء میں دیا تھا کہ
اینٹی شیعہ محاذ بننے چاہئیں اور ہم اس امیدوار کی حمائت کریں گے جو شیعہ کے خاتمے کے باہمی دلچسپی کی یاداشت پر دستخط کرے گا اور اکر سیانتو ایسا کرے گا تو وہ انڈونیشیا کا صدر بن جائے گا
احمد خلیل رضوان انڈونیشین علماء کونسل ایم یو آئی کے رہنماء نے بھی اس کنونشن میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں ملک سے شیعہ کے خاتمے پر زور دیا
جکارتہ گلوب کے مطابق کنونشن کا باقاعدہ آغاز ہونے سے پہلے یہ اعلان کیا جاتا رہا کہ کنونشن میں بہت سے حکومتی حکام شریک ہوں گے جن میں مغربی جاوا کے گورنر احمد حیروان بھی شریک ہوں گےاور اس کنونشن میں انڈونیشیا کی پاکستانی طرز کی مذھبی سرکاری کونسل ،کونسل آف علماء کے رہنماء احمد خلیل رضوان بھی شریک ہوں گے
لیکن جب جاوا کے مغربی گورنر کے خلاف انڈونیشیا کے اہل سنت اور اہل تشیع نیز سیکولر،لیفٹ جماعتوں اور حلقوں کی طرف سے شدید احتجاج ہوا تو مغربی جاوا کے گورنر اینٹی شیعہ الائنس کے کنونشن میں شریک نہ ہوئے لیکن انھوں نے اینٹی شیعہ الائنس کے خلاف بیان دینے سے انکار کیا اور اپنے معاون کو وہاں بھیجا جس نے اینٹی شیعہ الائنس کی کانفرنس کی مکمل حمائت کی
انڈونیشیا میں وہابی سلفی نظریات اور تکفیری دیوبندی خیالات کا فروغ سعودی عرب اور دیوبندی تبلیغی جماعتوں کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کی وجہ سے ہونا شروع ہوا جبکہ بہت سے انڈونیشی باشندوں کو پاکستان اور ہندوستان میں دیوبندی مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجا جانے لگا اور ساتھ ساتھ سعودی عرب کی حکومت نے بھی اپنی مذھبی وہابی جامعات کے دروازے انڈونیشی نوجوانوں پر کھولے جس سے سلفی دیوبندی انتہا پسند نظریات انڈونیشا میں تیزی سے پھیلنے شروع ہوئے جبکہ انڈونیشا کے دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں میں بھی سعودی اثر بڑھنا شروع ہوا
اںدونیشیا کے میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے سوکاری اداروں ،وزرات مذھبی امور میں سعودی لابی کا اثر بڑھتا چلا جارہا ہےسابق وزیر مذھبی امور نے شیعہ مذھب کو سرعام کفریہ مذھب قرار دیا اور صوفی سنّی اسلام کو بدعتی اسلام قرار دیا تھا جس پر انڈونیشیا میں خاصا احتجاج دیکھنے کو ملا تھا
سعودیہ عرب ملائیشیا ،انڈونیشیا سمیت مشرق بعید میں پاکستان کے اندر دھشت کردی پھیلانے والے سپاہ صحابہ پاکستان نیٹ ورک کی طرز پر شیعہ،اہل سنت مخالف نیٹ ورک کی تشکیل دے رہا ہے اور مڈل ایسٹ ،جنوبی ایشیا کے بعد مشرق بعید کو بھی شیعہ اور اہل سنت کے خون سے رنگین دیکھنے کا خواہش مند ہے اور اس مقصد کے لیے دیوبندی اور وہابی تکفیری مولویوں کو پوری طرح سے امداد دی جارہی ہے
اہل تشیع کی سرکاری سطح پر پراسیکیوشن کذشتہ دو سال سے تیز تر ہوگئی ہے ،2012ء میں مشرقی جاوا سے تعلق رکھنے والے ایک شیعہ لیڈر تاج الملک کو بلاسفمی کے الزام میں دو سال جیل کی سزا سنادی گغی تھی اور اسی سال مشرقی جاوا کے شہر سمپانگ میں درجنوں شیعہ کے گھروں کو جلانے کے بعد دو شیعہ کو قتل کردیا گیا تھا اور سینکڑوں کو سمپانگ کے قریب شہر میں پناہ گزین ہونے پر مجبور کردیا گیا تھا اور ان میں سے بعض کو کہا گیا کہ اگر وہ سلفی وہابی عق؛دہ اختیار کرلیں تو ان کو ان کے گھر واپس آنے دیا جائے گا
گزشتہ سال انڈونیشیا کے صدر کو مذھبی ہم آہنگی کا ایوارڑ دئے جانے کے فیصلے پر شیعہ رہنماء عقیل الملال نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ
ہم انڈونیشیا میں اپنے علاقے میں ایسے رہنے پر مجبور ہیں جیسے جیل میں ہوں ،ہمارا فوڈ راشن بند کردیا گیا ہے اور ریاست کی جانب سے ہمیں تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں ہے
انڈونیشیا میں شیعہ کی دس لاکھ آبادی ہے جو پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے لیکن ان کی زیادہ اکثریت بنڈونگ ،سوارا اور دارالحکومت جکارتہ میں رہتی ہے اور ایک شیعہ ماہر تاریخ کا کہنا ہے کہ شیعہ آبادی انڈونیشیا میں 9 ویں صدری عیسوی سے رہ رہی ہے جب امام جعفر صادق کی اولاد سے سید علی العریضی اپنے خاندان کے ساتھ یہاں آئے تھے
World’s first Anti Shia Alliance convention results in calls for violence and sectarian purging
World’s first Anti Shia Alliance convention results in calls for violence and sectarian purging
Wahabi Lobby Afraid of Shiite Influence , Launches Organised Anti Shia Persecution in Indonesia
http://www.straitstimes.com/the-big-story/asia-report/indonesia/story/organised-persecution-shiites-launched-indonesia-20140421
http://www.thejakartaglobe.com/news/calls-jihad-purges-emerge-hate-filled-anti-shiite-gathering/
Comments
Tags: Deobandi, Indonesia, Saudi Arabia KSA, ShiaPhobia
Latest Comments
Hi just wanted to give you a brief heads up and let you know a few of the images aren’t loading properly.
I’m not sure why but I think its a linking issue.
I’ve tried it in two different web browsers and both show the same outcome.
For an incredible review please check-out this site http://guardian.co.uk (Jolie)