دیوبندی تکفیری لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگرد کراچی سے گرفتار

10153917_10202128229067028_2100018735_n

کالعدم تکفیری دیوبندی خارجی دہشتگرد تنظیم انجمن سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگرد کراچی سے گرفتار۔ پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ یایسن عرف یارو اور اس کے ساتھی 2013ء میں 7محرم کو برآمد ہونے والے جلوس پر فائرنگ میں ملوث بھی ہیں،

ملزمان پر پاور ہاوٴس چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے ناظم آباد میں موبائل فرنچائز پر بھی دستی بم حملہ کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول، دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں اور ان کا تعلق آصف چھوٹو گروپ سے ہے۔ ملزمان ڈکیتیوں اور بھتا خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

 

Source :

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=142897

ایڈیٹر نوٹ : ایک طرف جہاں سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ” تعمیر پاکستان ” کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف ان کے حکومتی صوبے میں شیعہ سنی مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہانے والے تکفیری دیوبندی درندے آزادی سے گھوم رہے ہیں – اور جو کبھی گرفتار بھی ہو جایں تو ناقص تفتیش اور مقدمہ بازی سے وہ آزاد ہو کر پھر اپنے دہشت گردانہ عزائم کی تکمیل کے لئے سرگرم ہو جاتے ہیں –

ہم تعمیر پاکستان کی ٹیم پاکستان کے شیعہ سنی ، احمدی اور اقلیتی پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوے سندھ حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں لشکر جھنگوی کے لیڈر اورنگزیب فاروقی اور اس کے کارندوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکایا جائے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sabir Hameed
    -