Home » Original Articles • Urdu Articles » لاہور- سنّی بریلوی اور شیعہ جماعتوں نے جمعہ 28 فروری کو یوم انسداد طالبان منانے کا اعلان کردیا
لاہور- سنّی بریلوی اور شیعہ جماعتوں نے جمعہ 28 فروری کو یوم انسداد طالبان منانے کا اعلان کردیا
posted by Muhammad Bin Abi Bakar | February 26, 2014 | In Original Articles, Urdu Articlesتحفظ ناموس رسالت محاذ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں 50 سے زائد مذھبی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی
اس کانفرنس کے آخر میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں طالبان سے مذاکرات کو مسترد اور ان کے خلاف فوری طور پر آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا گیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت طالبان سے خفیہ یا اعلانیہ ہر طرح کے مذاکرات کو بند کرے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو پورے ملک میں طالبان کے خلاف آپریشن کے لیے دھرنے دئے جائیں گے
50 سے زائد مذھبی سیاسی جماعتوں نے 28 فروری بروز جمعہ کو اینٹی طالبان ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کردیا
یہ کانفرنس واضح طور پر لاہور میں ایک روز قبل ہونے والے علماء کنونشن اور اس سے پہلے علماء مشائخ کانفرنس کا جواب تھی جوکہ دیوبندی ،سلفی وہابی جماعتوں کا اجتماع تھا جس میں سنٹر رائٹ کی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز بھی طالبان نوازی کی وجہ سے شامل ہوئیں تھیں اور ان دو کانفرنسوں کو بظاہر شیعہ،سنّی بریلوی کی نمائندہ جماعتوں کی شرکت والی کانفرنس دکھانے کی کوشش کی گئی تھی
ایک طرح سے تکفیری خارجی دیوبندی دھشت گردوں کی حامی جماعتوں نے مذاکرات کے مطالبے کو متفقہ مطالبہ بناکر دکھانے کی کوشش کی تھی
آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد جے یوآئی ایف کے دھڑے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات بارے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ متفقہ فیصلہ تھا اور آپریشن پر اتفاق نہیں ہے اور آپریشن کو امریکی اشارہ قرار دینے کی کوشش کی
جب میڈیا پر اینٹی طالبان ڈے منائے جانے کی خبر نشر ہوئی تو تھوڑی دیر کے بعد دھشت گرد دیوبندی تکفیری تنظیم اورنگ زیب فاروقی کے بیان کی پٹی چلنے لگی جس میں اورنگ زیب نے طالبان سے مذاکرات کے مخالفوں کو ملک دشمن قرار دے ڈالا اور طالبان کے حق میں بیان بازی کی
اس عمل سے ایک مرتبہ پھر یہ ظاہر ہوگیا کہ دیوبندی مکتبہ فکر کی کوئی ایک نمائندہ مذھبی سیاسی تنظیم اور فورم یا گروہ مفتیان دیوبندی تکفیری خارجی طالبان ،اہل سنت والجماعت کے خلاف بیان دینے کو تیار نہیں ہے لیکن ان کا دفاع کرنے پر ہر دم تیار ہیں اور ان کو ملک میں شیعہ ،بریلوی کی نسل کشي ،ہندؤ،احمدی،عیسائی ،سیکولر بلوچ اور پشتونوں پر ہونے والے دیوبندی تکفیری خارجی حملوں پر کوئی زیادہ تشویش نہیں ہے اور دیوبندی دھشت گردوں کے خلاف وہ کسی بھی کاروائی کو ہر قیمت پر رکوانا چاہتے ہیں
جس دوران دیوبندی مکتبہ فکر کی جانب سے دیوبندی طالبان کا دفاع کیا جارہا تھا تو تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان کسی آپریشن کا منہ توڑ جواب دے گی اور اس نے پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان کی مقبولیت میں اضافے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک پاکستان میں غیر اسلامی اور غیر شرعی نظام مسلط ہے جس سے نجات ٹی ٹی پی کا منشور ہے اور عوام میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے
ادھر نوشہرہ میں جے یوآئی ف کی جانب سے تحفظ اسلام و نفاذ شریعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان اور اکرم درانی سمیت دیوبندی علماء نے کہا کہ حکومت اگر امن سے شریعت نافذ نہیں کرتی تو لوگ بندوق اٹھاکر زبردستی شریعت کا نفاز شروع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں
یہ بیان بھی واضح طور پر دیوبندی مکتبہ فکر کی جانب سے تحریک طالبان سمیت دیوبندی دھشت گردوں کے لیے عذر پیش کرتا نظر آتا ہے
لاہور میں منعقدہ 50 سے زائد مذھبی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس سے دیوبندی مکتبہ فکر کی جماعتوں اور سلفی وہابی جماعتوں کی غیر حاضری ان جماعتوں کے مکاتب فکر کے دیوبندی تکفیری دھشت گردی کی جانب جھکاؤ کا واضح اظہار ہے جس سے ہمارے بہت سے سیکولر ،لبرل اور قوم پرست دانشور انکاری ہیں
Comments
Tags: Lahore, Shia Sunni Unity, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Sunni Sufi & Barelvi, Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP
About The Author
Muhammad BinAbiBakar
Latest Comments
Buy Prandin no prescription, http://ymlp.com/zDZSlp – purchase cheapest Prandin 300mg overnight shipping