وہابی خارجی آل سعود نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جائے پیدائش مٹانےکی منظوری دے دی

Over the past decade the Saudi royal family has spent billions of dollars expanding the Grand Mosque

آل سعود نے حضور علیہ الصلوۃ والتسلیم کی جائے پیدائش مسمار کرنے ک منظوری دے

ایک انگریزی معاصر اخبار کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی سلفی حکومت نے مکّہ مکرمہ میں حضور اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جس جگہ پیدائش ہوئی تھی اس جگہ کو مسمار کردیا جائے اور اس کی جگہ مسجد الحرام کے امام مسجد اور صدراتی محل پر مبنی ایک جدید کمپلیکس بنادیا جائے

آل سعود جو کہ وہابی نجدی عقیدے کے حامل ہیں اور حضور علیہ الصلواۃ والتسلیم ،اصحاب رسول اور اہل بیت اطہار سے وابستہ متبرک و مقدس آثار کو مٹانا عین عبادت اور شرک کی بیخ کنی کے مترادف خیال کرتے ہیں حاجیوں کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اربوں ڈالر کے ترقیاتی پروجکیٹس کی آڑ میں مزید ایسے اسلامی تاریخی آثار کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں

یار رہے کہ گزشتہ سال جب آل سعود خاندان نے مکّہ میں نئے ترقیاتی پروجیکٹ کا اعلان کیا تو اس پروجکیٹ میں رسول کریم کے جائے مولد جہاں پر بنے تاریخی گھر کو آل سعود نے گراکر ایک کتاب خانہ بناڈالا تھا وہاں پر میٹرو اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا تھا تو اس کے خلاف پورے عالم اسلام میں سخت ردعمل سامنے آیا تھا تو آل سعود نے اس سے گبھرا کر وقتی طور پر یہ منصوبہ ڈراپ کردیا تھا

اب معلوم ہوا کہ بن لادن گروپ جو مکّہ کے اندر اس مبینہ توسیع حرم پروجکیٹ کی تعمیر کررہا ہے نے آل سعود کو یہ تجویز دی تھی کہ حضور علیہ الصلوات والتسلیم کی جائے پیدائش پر بنے کتاب گھر کو مسمار کردیا جائے اور اس کی جگہ مسجد الحرام کے امام کا گھر اور صدراتی کمپلیکس بنادیا جائے اور آل سعود نے اس کی منظوری دے دی ہے

جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی ،ناظم اعلی پاکستان علامہ ریاض حیسن شاہ،سنّی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا رضوی ،پاکستان سنّی تحریک کے علامہ ثروت قادری اور دیگر علمائے اہل سنت بریلوی نے سعودیہ وہابی حکومت کی جانب سے حضور اکرم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جائے مولد کو مسمار کرنے کے منصوبے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے اس سے قبل آپ کے ولادت والے گھر کو مسمار کرکے وہاں لائبریری بناکر اور اپنے بادشاہ کے نام منسوب کرکے عالم اسلام کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کی توھین کی گئی اور اب سرے سے اس نشانی کو مٹانے کی سازش ہورہی ہے یہ اہل سنت کبھی قبول نہیں کریں گے

علامہ ثروت قادری کا کہنا تھا کہ آل سعود کے موجود وارثان اپنے بزرگوں کی طرح جھوٹے،مکار اور دھوکے باز ہیں اور ان کے جد کنگ عبدالعزیز نے پورے عالم اسلام سے مسلمانوں کے نمائندوں کو بلاکر یہ وعدہ کیا تھا کہ جنت البقیع اور مکّہ کے اندر جن اصحاب رسول اور اہل بیت اطہار کے مزارات اور نشانیوں کو مسمار کیا گیا ہے ان کو دوبارہ تعمیر کردیا جائے گا اور مکّہ مدینہ کا انتظام تمام مسالک کی اجتماعی نمائندہ کونسل کی نگرانی میں دے دیا جائے گا جو وعدہ کبھی پورا نہیں ہوا

علامہ ثروت قادری کا کہنا تھا حجاز میں خارجی نجدی ٹولہ قابض ہے جو ناموس رسالت کا دشمن ہے اور مقام مصطفی اور تحفظ تاریخ اسلام سے بے خبر اور عاری ہے ہم ان کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے

makkah

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Mukhtiar
    -
  3. Amjad A. Siddiqui
    -
  4. Munawar Khan
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. khalil
    -
  7. Farhan Razzaq
    -
  8. khalid jamil kidwai
    -
    • umar maaviya
      -
  9. umar maaviya
    -