دیوبندی طالبان اور شریعت – از اخترعبّاس

598544-talibanterroristterrorismterror-1378093325-191-640x480

مبارک ہو . ہمارے پیارے طالبان بھائیوں نے شریعت کا مطالبہ کر دیا ہے. سوال پوچھنے والوں نے ان سے پوچھا کہ آپ کونسی شریعت چاہتے ہیں. جواب دینے والوں نے جواب دے دیا کہ شریعت تو شریعت ہوتی ہے .

 چلو جی بات ختم ہوئی.

 اپنے اسلم ریئسانی نے بھی کچھ ایسی ہی بات کا تھی کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے چاھے تھرمامیٹر کی ہو یا کالج کی۔ کسی پوچھنے والے نے تفصیلات میں جانے کی ذھمت نہیں ک

ی۔ ویسے بھی کہتے ہیں کہ شیطان تفصیلات میں چھپا ہوتا ہے۔ ہمارے پوچھنے والے شاید ایسے ہی کسی شیطان سے ڈرتے ہیں جبھی سوالات مختلف سمتوں میں‌مڑجاتے ہیں۔

لیکن میرا جی چاہتا ہے کہ کبھی کوی اینکر حوصلہ کرکے کچھ شجر ممنوعہ والے سوالات پوچھ ہی لے۔ چلیں ان کی آسانی کے لیے میں یہ سوال لکھ دیتا ہوں۔ اگر آپ کسی اینکرکو جانتے ہیں تو ان تک یہ سوالات ضرور پہنچایے۔

کیا طالبان جس شریعت کی بات کرتے ہیں اس شریعت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی؟

کیا لڑکیوں کو پانچویں تک، یا پانچویں سے اوپر سکول جانے کی اجازت

ہوگی؟

کیا اس شریعی نظام میں حجاموں، سی ڈی کی دکانوں اور ٹی وی کے چینلوں کی اجازت ہوگی؟

چلو عورتیں تو اپنے برقوں پر زیادہ اعتراض نہیں کریں گی لیکن کیا مرد شلوار قمیص کے علاوہ بھی کچھ پہن سکیں گے؟

کیا داڑھی کی حیثیت واجب کی ہوگی یا مرد حضرات اس میں ڈنڈی مار سکیں گے؟

کیا سکولوں اور کالجوں میں لڑکیاں لڑکے مل کر پڑ سکیں گے یا ہر جنس کے لیے الگ الگ؟

کیا خواجہ سرا اپنی درمیانی حیثیت برقرار رکھ سکیں گے یا انہیں کسی ایک جنس میں‌سے اختیار کرنا ہوگا؟

کیا ہر عورت کو برقع پر پابند کیا جاے گا؟

کیا موسیقی ، قوالی یا سماع کی اجازت ہوگی?

کیا جمہوریت نام کی چڑیا اپنے پر پھڑپھڑا سکےگی؟

کیا بنکاری نظام جاری رہ سکے گا؟

کیا شیعوں کو کافر قرار دیا جاے گا یا انہیں مسلمان کے حقوق ملیں گے؟

کیا اس شریعی نظام میں انہیں محرم میں‌عزاداری کی اجازت ہوگی؟

کیا اس شریعت میں لوگوں کو اپنے بزرگوں کے مزاروں پر جانے کی اجازت ہوگی؟

کیا بلے شاہ کے مزار پر جاری عرص جاری رہ سکے گا؟

کیا قوالیوں، عرسوں اور دھمالوں کی اجازت ہوگی؟

کیا وہ لوگ جن کو آپ پیار سے ھرے طوطے پکارتے ہیں، ان کو ھری پگڑیوں کی اجازت ہوگی؟

کیا بوھریوں اور اسماعلیوں کو مسلمان قرار دیا جاسکتا ہے یا ان کو اس ملک میں‌جزیہ دے کر رہنا ہوگا؟

سوالات تو اور بہت سارے ہیں لیکن فی الحال اتنا ہی کافی ہے۔ بس انہی کے جواب مل جایں تو میں ان پر ایمان لے آوں گا

Comments

comments

Latest Comments
  1. umar maaviya
    -
  2. lanat_bar-
    -