نیوز الرٹ: دیوبندی دھشت گردوں کی دھمکیاں، پنجاب حکومت کی بے حسی، طیبہ بخاری ملک چھوڑ گئيں

نوٹ:پاکستان سے شیعہ ،ہندؤ،کرسچن ،احمدی مذھبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ،کاروباری شخصیات،اساتذہ اور مذھبی سکالرز کے ملک چھوڑنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے اور اس کی وجہ ان مذھبی کمیونیٹیز کے اہم اور نمایاں افراد کی جان کو دیوبندی دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت/لشکر جھنگوی/ٹی ٹی پی کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں

وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیوبندی دھشت خطرے کے شکار لوگوں کی حفاظت کرنے اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہیں

اس حوالے سے حال ہی میں معروف شیعہ خاتون سکالر خانم طیبہ بخاری کا معاملہ سامنے آیا ہے جن کو دیوبندی دھشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے دھشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں اور ان کی گاڑی پر ایک مرتبہ حملہ بھی ہوا تھا

انہوں نے صوبائی وزیر ‌قانون رانا ثناءاللہ کو اپنے کوارڈینیٹر کے زریعے پیغام بھی دیا اور ایس ایم ایس بھی کیا لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب انہوں نے کوئی اقدام ہوتے نہ دیکھا تو ملک چھوڑ دیا

جب ان کے ملک چھوڑنے کی خبر عام ہوئی تو طیبہ بخاری کے مطابق ان سے رانا ثناءاللہ نے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کا ایس ایم ایس انہوں نے پڑھ لیا تھا لیکن رانا ثناءاللہ کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہ تھا کہ پھر صوبائی حکومت ان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام کیوں رہی؟

طیبہ خانم بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا گھر اب بھی دھشت گردوں کے نشانے پر ہے ،شیعہ سکالر طیبہ خانم بخاری پاکستان کے اندر دیوبندی تکفیری خارجی آئیڈیالوجی کے خلاف علمی جہاد کرنے میں مصروف تھیں اور ان کی کوششوں سے علمی میدان میں خارجی تکفیری قوتوں کو پسپائی کا سامنا تھا

طیبہ بخاری نے فلاحی کاموں کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا تھا اور دھشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین کی بحالی اور ان کی مدد کرنے میں بھی وہ آگے آگے تھیں اسی وجہ سے دیوبندی خارجی تکفیری دھشت گردوں نے ان کو اپنی ہٹ لسٹ میں رکھا ہوا تھا

 shia scholar tayyaba khanam bukhari left pakistan Shia Scholar Tayyaba Khanam Bukhari Left Pakistan

Comments

comments

Latest Comments
  1. Malik
    -
  2. umar maaviya
    -
  3. umar maaviya
    -
  4. kashif raza syed
    -
  5. Nasir Dawar
    -
  6. Alex John
    -
  7. Alex John
    -
  8. Nasir
    -
  9. Sharaf Saud
    -
  10. afroze fatemah
    -