راولپنڈی میں جلائی گئی شیعہ امام بارگاہوں کے لیے امداد کیوں نہیں؟

روزنامہ ڈان کی ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں راجہ بازار میں پراسرار طور پر جلنے والے مدرسے اور مسجد پر جامعہ تعلیم القران کمپلیکس کے نام سے نئے کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 240 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے

اسی روزنامے کے رپورٹر نے یہ خبر بھی دی ہے کہ جامعہ تعلیم القران کی انتظامیہ اس مدرسے سے ملحقہ متروکہ املاک بورڑ کی طرف سے لیز پر لی گئی سات دکانوں کو بھی خرید کر کمپلیکس میں شامل کرکے جامعہ تعلیم القران کمپلیکس کے فرنٹ کو کشادہ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے

متروکہ املاک بورڑ نے اس سلسلے میں لیز ہولڈرز کی رضامندی پر وہ زمین جامعہ تعلیم القران کمپلیکس میں شامل کرنے کی حامی بھرلی ہے

جبکہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ جامعہ تعلیم القران اور مسجد ایک مندر کی زمین پر بنائے گئے اور اس کی توسیع بارے ایک مقدمہ تاحال مذھبی امور کے وفاقی سیکرٹری کے پاس پڑا ہوا ہے

متنازعہ زمین پر پنجاب حکومت عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی 240 ملین کی خطیر رقم سے ایسے لوگوں کو مذھبی کمپلیکس تعمیر کرکے دے رہی ہے جنہوں نے پاکستان میں مذھبی منافرت پھیلانے اور پاکستان میں بسنے والے شیعہ،اہل سنت بریلوی ،عیسائیوں ،احمدیوں اور ہندؤں کے خلاف ایسی فضاء پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس سے ان کے خلاف دھشت گردی کا ارتکاب کرنے والوں کو نام http://www.dawn.com/news/1076670/raja-bazaar-mosque-seminary-were-built-on-disputed-landنہادشرعی جواز میسر آئے

پنجاب حکومت ایک طرف تو دیوبندی تکفیری خارجی نظریات کے علمبردار مدرسے اور مسجد کی تعمیر کے لیے 240 ملین کی خطیر رقم دے رہی ہے اور متروکہ املاک بورڑ کے قوانین کو بھی نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے عاشورہ کے روز دیوبندی تکفیری خارجیوں بلوائی کے ہاتھوں جلائی جانے والی امام بارگاہوں اور  توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی اس سے پنجاب حکومت کے امتیازی رويے کا صاف پتہ چلتا ہے

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے پنجاب حکومت کی جانب سے جامعہ تعلیم القران کمپلیکس کے لیے 240 ملین کی گرانٹ دینے اور اس دوران شیعہ برادری کی امام بارگاہوں اور مساجد پر حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے کوئی رقم مختص نہ کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ،ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک ٹاک شو میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جن امام بارگاہوں کو نقصان پہنچا ان کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے بھی فنڈ مختص کیا جائے

Comments

comments

Latest Comments
  1. muhammad shoaib
    -
  2. Captain Clematis
    -