Home » Featured • Original Articles • Urdu Articles » بریلوی مسلک وہابی-دیوبندی نظریاتی یلغار کے نشانے پر ہے -برطانوی اخبار گارڈین
بریلوی مسلک وہابی-دیوبندی نظریاتی یلغار کے نشانے پر ہے -برطانوی اخبار گارڈین
posted by Aamir Hussaini | January 18, 2014 | In Featured, Original Articles, Urdu Articlesپولیس کا ایک محافظ حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے مزار پر چوکس کھڑا ہے جہاں پر گزشتہ سال خودکش بم دھماکہ ہوا تھا
جنوبی ایشیا میں اہل سنت بریلوی ایک ایسا مکتبہ فکر ہے جسے اسلام میں تصوف کی روائت کا امین خیال کیا جاتا ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ پیروکار رکھنے والا مسلم مکتبہ فکر ہے
لیکن اس مکتبہ فکر پر پاکستان،انڈیا ،بنگلہ دیش میں نظریاتی حملے اور اس مکتبہ فکر کے ماننے والے صوفیوں ،علماء اور مزارات پر حملے دو دھائیوں سے بہت شدت سے دیکھنے کو مل رہے ہیں
برطانوی برطانیہ کے معروف اخبار “دی گارڈین کی ایک نیوز سٹوری ے مطابق اہل سنت بریلوی مسلک جوکہ صوفی اسلامی روایت سے سرشار ،موسیقی اور طریقت سے آراستہ ہے اسے سعودی عرب کی مالی امداد سے پلنے والے وہابی ازم کے نظریاتی حملوں کا سامنا ہے
اس اخبار کا کہنا ہے کہ کٹر پنتھی مولوی،سخت گیر روش کے حامل مدارس کی بڑھتی ہوئی تعداد،مزارات پر بڑھتے ہوئے حملے صوفی روائت پر عمل پیرا بریلوی مکتبہ فکر کو محدود کرنے کا سبب بن رہے ہیں
پاکستان میں بریلوی مسلک پر نظریاتی جارحیت سب سے زیادہ شدت سے دیوبندی مسلک کے اندر سے اٹھنے والی خارجی،تکفیری لہر کی جانب سے ہورہی ہے
بریلوی مذھبی سکالرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بریلوی مسلک کے لیے کم ہوتی جگہ پاکستان کی دھشت گردی کے خلاف جنگ کو اور مشکل بنا ڈالے گی
گذشتہ ہفتے کراچی کے ایک علاقے گلشن معمار میں واقع حضرت ایوب بخاری کے مزار کے تین مجاور اور تین زائرین کو تحریک طالبان پاکستان نے زبح کردیا اور دھمکی دی کہ جو بھی مزارات کی زیارت کو آئے گا اسی انجام کا شکار ہوگا
جبکہ خیبر پختون خوا میں ایک مزار پر آنے والے دو زائرین کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا
دو ہزار بارہ میں پاکستان کے اندر 20 سے زائد صوفی بزرگوں کے مزارات کو تحریک طالبان پاکستان نے نشانہ بنایا جس میں لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ،اسلام آباد میں بری امام سرکار،کراچی میں عبداللہ شاہ غازی جیسے بزرگوں کے مزارات بھی شامل ہیں
بریلوی مسلک کے علماء اور سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو ان کو دیوبندی اور غیر مقلد وہابی ازم کی نظریاتی یلغار کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کو ایک ایسے جارح مکتب کا سامنا ہے جس کو نہ صرف سعودی عرب سے بھاری فنڈ مل رہے ہیں بلکہ افغان وار کے دوران منشیات،اسلحہ اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی سمگلنگ کا ایک نیٹ ورک بھی وہابی ازم کے پاس موجود ہے جو ان کو بلیک منی سے اچھا شئیر دے رہے ہیں اور ان کو ضیاء دور سے جنم لینے والی وہابی آئیڈیالوجی کے زیر اثر ایک مالدار اشرافیہ سے بھی مالی تعاون مل رہا ہے
بریلوی مسلک کے علماء کا کہنا ہے کہ محدود وسائل اور کم مائیگی کے ساتھ وہابی ازم کی جارحیت سے نہیں نمٹا جاسکتا ،ان کے دشمن کے پاس نئے مدارس اور مساجد کی شاندار تعمیر کے لیے پیسوں کی کمی نہیں ہے جبکہ بریلوی مدارس،مزارات اور مساجد کی اکثریت کی حالت خستہ ہے
بریلوی مسلک کو دیوبندی اور غیر مقلد وہابی فکر کی جارحیت کا ہی سامنا نہیں کرنا پڑرہا بلکہ اس مسلک کو دیوبندی اور غیر مقلد وہابیت کے دونوں برانڈز سے چلنے والی تکفیری اور خارجی مہم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی دھشت گرد تنظیموں جیسے طالبان،لشکر جھنگوی ،کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان وغیرہ کی جارحیت اور تکفیری دھشت گردی کا سامنا بھی ہے
گارڈین اخبار لکھتا ہے کہ دیوبندی تکفیری خارجی دھشت گرد تنظیموں کے مزارات پر حملوں نے زائرین کے دلوں میں خوف پیدا کیا ہے اور پاکستان میں مزارات پر لوگوں کی آمد میں خاصی کمی واقف ہوئی ہے
حضرت شاہ رکن عالم ملتانی کے مزار کے سامنے تبرکات کی بنی ایک دکان،دیوبندی ،وہابی ان کو شرک قرار دیتے ہیں
اخبار پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بریلوی مسلک کے ماننے والوں میں کمی اور کئی ایک نوجوانوں کے بریلوی سے یک دم دیوبندی بن جانے کے رجحان میں اضافے کی خبر بھی دیتا ہے
بریلوی مسلک کے ماننے والوں کی تعداد میں کمی آنے کی ایک وجہ تو زبردست نظریاتی جارحیت ہے جس کا بریلوی مسلک سامنا کرہا ہے
جبکہ اس کی دوسری وجہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے وسیع پیمانے پر سماجی خدمت کے شعبے کی تشکیل ہے اور یہ سماجی خدمت بہت سی بیوہ عورتوں،یتیم بچوں اور بے روزگار نوجوانوں کو وہابی آئیڈیالوجی کے ساتھ منسلک کرنےکے کام آرہی ہے
گارڈین کے رپورٹر کے مطابق خود بریلوی مکتبہ فکر کے اندر وہابی ازم کی یلغار کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں –صوفیانہ رقص ،آلات موسیقی کے ساتھ قوالی کی مخالفت دیکھنے کو مل رہی ہے اور قلندری دھمال،جھومر اور مزارات پر عرصہ دراز سے لگنے والے میلے ٹھیلوں کی روش کو ترک کیا جارہا رہا ہے
صوفی بزرگ شاہ حسین کے مزار پر گھنگرو باندھ کر دھمال ڈالنے کے منتظر ملنگ بھی دیوبندی تکفیری دھشت گردوں کے نشانے پر ہیں
صوفی روائت کا علمبردار بریلوی مسلک بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے اور تبلیغی جماعت کا ایک نہائت تجربہ کار رہنماء کہتا ہے کہ جہلم میں 1926ء میں ایک دیوبندی تھا اور اب وہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور ایک وقت وہ آئے گا کہ بریلوی مسلک کا کوئی نام نہیں ہوگا
بریلوی مسلک صرف پاکستان میں ہی انتہا پسند جارحیت کا شکار نہیں ہورہا ہے بلکہ اسے ہندوستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے اندر بھی وہابی ازم کی جانب سے سخت جارحیت کا سامنا ہے
جبکہ ہندوستان میں رہنے والے بریلوی علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ہزاروں مدارس،مزارات،مساجد پر دیوبندی لوگوں نے قبضہ جمارکھا ہے جبکہ ان کی جانب سے وہاں پر انتظام بریلوی مسلک کے ہاتھ میں ہونا چاہئیے تھا
پاکستان میں بریلوی مساجد اور مدارس پر دیوبندی تکفیری خارجیوں کی قبضہ کرنے کی مہم بھی جاری ہے
کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صوفی روائت پر مشتمل اسلام کے خلاف منظم پروپیگنڈا سعودی امداد سے کیا جارہا ہے اور پاکستان اردو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر سخت دباؤ ہے کہ وہ صوفی روائت پر مشتمل بریلوی اسلام کو زیادہ سے زیادہ نظرانداز کرے اور وہابی فکر کو پھیلائے
ميڈیا میں جہاں وہابی تکفیری خیالات سے متاثر ایک پورا جہادی بریگیڈ صوفی روائت کے خلاف مصروف عمل ہے وہیں پر جو ميڈیا گروپ بریلوی مکتبہ فکر کے خیالات کو کھل کر بیان کرے اس پر دھشت گردی کے حملے بڑھ جاتے ہیں
ایکسپریس میڈیا گروپ پر تواتر سے ہونے والے حملوں کا ایک سبب دیوبندی تکفیری طالبان کی مخالفت ہے تو دوسری طرف سواد اعظم اہل سنت بریلوی کو کوریج دینا بھی ہے
جیو گروپ کے اینکر پرسن سابق وزیر مذھبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر دیوبندی مسلک کے سب سے زیادہ ریڈیکل اور وہابیت کی طرف جھکے ہوئے مدرسے جامعہ بنوریہ کراچی کے مولویوں کی برہمی اور ان پر برس پڑنے کا سبب عامر لیاقت حسین کا بریلوی مسلک کی ترجمانی ہے (اگرچہ عامر لیاقت حسین کی جس وقت مبینہ فحش گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی تھی اس وقت عامر لیاقت حسین کی بیہودگی مفتی نعیم یا ان کے کسی اور شاگرد کو ںظر نہیں آئی تھی لیکن اب ان کو عامر لیاقت میں سو سو کیڑے نظر آرہے ہیں)
دیوبندی مکتبہ فکر پر غالب وہابیت بریلوی مسلک کو پاکستان میں بالکل اجنبی مسلک میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ پاکستان کو نظریاتی اعتبار سے دوسرا سعودی عرب بنایا
جاسکے
http://www.theguardian.com/world/2014/jan/15/islam-pakistan-barelvi-saudi-wahhabi
Comments
Tags: Deobandi, Media Discourse on Deobandi Terrorism, Saudi Arabia KSA, Sunni Sufi & Barelvi, Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij
About The Author
Aamir
Latest Comments
The reference of a fabricated video against Amir liaqat is not in a good taste. The Takferi/ deobandi lobby was against Dr. Amir since long and did every thing to malign him. Better to highlight his contribution for interfaith harmony and his resistance to saudi brand of Takferi ideology.
It is true that money is buying disciples for Deobandi / Takferi school of thought. Falah-i-Insaniat trust (of Jamat ud Dawa & lashker-i-Tayaba), Khidmat-i-khalq (of Jamat-i-islami) and many such welfare organizations are working in poor districts of sindh & southern punjab and providing life necessities to the poor and in the bargain selling their lethal ideology. In sindh there are 10,000 takferi seminaries on National highway alone.
Since Saudis are financing this transformation of tolerant Pakistan(world) into terrorist Pakistan (world), there can no match to this funding. But for the global peace, which is challenged by this saudi onslaught against the tolerant & innocent people of the world, there should be a greater engagement between big powers of the world like China, Russia and Europeans nations along with those oppressed by this saudi/ GCC funded & supported campaign to stop saudis /GCC from using oil wealth for destroying global peace.
This is the immediate need of the hour to save this world. today it is Pakistan or Iraq, or Syria or Afghanistan ….next it will be China, Russia, India , schengen & Scandanavian countries….are they ready for this …..
deobandi or wahabi ye talban hain en ka sath saudi arab dy rha hai,..ALLAH AHLE SUNAT BRELVI MASLAK KO ABAD RKHY.,DUNYA MAI AB BHI BRELVI MASLAK K LOG ZIADA HAIN OR INSHAH ALLAH HUMESHA RHY GY,.ISLAM SUFIA KARAM NE PHELAYA HAI ,.EN DEOBANDI WAHABIO KO TOU SIRF PAISA OR NASHA CHAIYE
Barailvi mushrik
deobandi Wahabi Khanzir Lanti Yazeed
Actually there is no Dhamal ,Music and other things in ASWJ Barailvi.
When u read the books of Ahmed Raza Barailvi ,u will find that he called such things as impermissible and specially going to Mazarat by Women is extremely disallowed by Ahmed Raza .
I don’t think that there is any reality on this issue.
Ab bhi zulma’at faroshoon ko gila tujh say.
Raat baki thi kih sorij nikal aya tera.
very soon the day will come by the grace of Allah when the Brelawi sect will disappear. In Pakistan this sect is representing grave polytheism which is heinous crime in sight of Allah
For last 1400 years ,,Munafeeen could not full fil their wish,,,,Bcz Allah’s Promise is that His help is always with Belivers,,,so Munafeqeen Are just to burn,,just to bark
Yes ,Yeh report ,Yeh news haqeeqat hai,,,lekin Allah ka wada hai k Allah ki madad Iman walu k sath hai ,
Bad mzahib ki Hrkatein jitni shiddat ikhtiyaar ker rhi hain,,Wese hi Maslak e Ahl e Sunnat ki dhoom me b izafa hoa hai,,, yeh Allah ka krm,,Huzoor ki nazr e rehmat or Oliya ka feizaan hai,,jo ta qyamat jari rhe ga,,,,
lkn ,,Yeh msail bahar haal mojood to hain,,jink sad’de baab k leay tmaam Sunnion ko ykja ho ker Muqabla krney ki zrort hai,,,Sab bashaoor or ZimaDaar sunni bney or Apna Deeni Freeza na bhoolen,,isey Yaad rakhen,,,,isey ada kren,,,Allah Muslmanu ka Hami o Nasir Ho ,,Aamin
mera sab musalman bayio mil kar bolo kapir kapir sahi kapir musrak musrak bralva musrak
ya paigaam hazrat moana ahmad ludanvi ra na diya ha jinpar sahba ra ka salam ha aor jinka haat par laku musrak musalman hoa ha
nokar sahaba ra ka paigaam islami nizam zindibad
Deobandi Islamist militancy in Bangladesh and counter-narrative – by Muhammad Nurul Huda – See more at: https://lubp.net/archives/306833
The footprints of Deobandi militant jihad in India and Pakistan – by Maloy Krishna Dhar – See more at: https://lubp.net/archives/307525
بریلوی مسلک وہابی-دیوبندی نظریاتی یلغار کے نشانے پر ہے -برطانوی اخبار گارڈین – See more at: https://lubp.net/archives/302091
A research article on differences and similarities between Deobandis and Salafis/Wahhabis – See more at: https://lubp.net/archives/280211
Role of Khan Abdul Ghaffar Khan in the spread of Deobandi ideology in Pashtuns – See more at: https://lubp.net/archives/306211
Historical context and roots of Deobandi terrorism in Pakistan and India https://lubp.net/archives/306115