ڈیرہ غازی خان-پچیس سالہ خاتون کالی قرار دیکر بیچ دی گئی
ڈیرہ غازی خان-ڈیرہ غازی خان کے علاقے درخواست جمال خان میں مقامی پنچایت نے 25 سالہ خاتون کو کالی قرار دے کر فروخت کرنے کا حکم سنایا تو اس کے باپ اور شوہر نے اسے 3 لاکھ 25 ہزار میں ایک آدمی کے ہاتھ فروخت کردیا
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے رخواست جمال خان میں اللہ بچایا نے اپنی 25 سالہ بیوی پروین پر الزام عائد کیا کہ اس کے عابد نامی ایک شخص سے ناجائز تعلقات ہیں اور اس الزام میں پروین کے والد منظور نے بھی تائید کی اور اسے مقامی پنچائت میں پیش کردیا
علاقہ جمال خان کی اس پنچائت میں 500 کے قریب لوگ شامل تھے اور پنچوں نے کیس سننے کے بعد 25 سالہ خاتون پروین کو کالی قرار دے ڈالا اور اس کے شوہر اور والد کو خاتون کو بیچنے کا آختیار دے دیا
کالی قرار دی جانے والی خاتون پروین کو اس کے شوہر اللہ بچایا اور اس کے والد منظور حسین نے تین لاکھ پچیس ہزار میں رفیق نامی شخص کو فروخت کردیا
جب اس واقعے کی خبر مقامی پولیس کو ہوئی تو اس نے پنچوں ،خاتون کے شوہر اور اس کے والد اور خریدار کو نامزد کرتے ہوئے ایک ایف آئی درج کی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں ںہیں آئی-یاد رہے کہ درخواست جمال خان لغاری سرداروں کا علاقہ ہے جس کے سربراہ فاروق لغاری سابق صدر کے بیٹے ہیں اور وہاں پر ایسی پنچائتوں کا انعقاد معمول ہے اور یہ انعقاد لغاری سرداروں کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا
Comments
Tags: Tribal Leaders, Women's rights
Latest Comments
This happens in rural Sindh on daily basis and is the reason why I hate the Sindhi feudal class bast ards with all my heart. If I had my way I would fill a deep ditch with all the PPP Sindhi feudals like the Shahs, Pirs, Jatois, Bhuttos, Mahars and Zardaris and just drop a ton of TNT in the ditch. What kind of a sick perverted culture allows Karo Kari and marrying their women with the holy Quran? Low class scums these Sindhi feudals are.