سپاہ صحابہ طالبان کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور سعودی وزیر کا دورہ پاکستان – از حق گو

chaudry aslam

TTP

درندہ صفت طالبان نے کراچی میں سی ائی ڈی کے سربراہ چودھری اسلم پہ ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے – جس میں چودھری اسلم کے ساتھ دو اور سی ائی ڈی اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے – چودھری اسلم پہ ہونے والے حملے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے طالبان کی وا شگاف الفاظ میں مذمت کی گیی اور بلاول بھٹو اور رحمان ملک نے نام لے کر طالبان اور دہشت گردوں کی مذمت کی

مرکزی حکومت کی طرف سے ایک پھیکی سی معذرت خواہانہ مذمت کے علاوہ کوئی بیان نہ آنا کیی سوالات کو جنم دے رہا ہے – جن میں سے چند ایک گوش گزر کر دیتا ہوں – ممکنہ جوابات کا فیصلہ آپ پہ چھوڑے دیتا ہوں

سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان آنے کے دن کراچی میں 6  بریلوی مسلمانوں کا اغوا اس کے بعد ان کو ذبح کیا جانا اور پھر ان کے سینے چاک کر کے دل نکالنا – وزیرستان میں فوج پر حملہ جس میں تین فوجی جوانوں کا شہید ہو جانا اور جس دن سعودی وزیر خارجہ نے ملک سے جانا تھا اس دن یکے بعد دیگرے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ کاروائیاں اور پھر کراچی میں لشکر جھنگوی طالبان کے خلاف آپریشن کی سربراہی کرنے والے سی ائی ڈی افسر کا دن دیہاڑے قتل جس کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کر لی – پھر مرکزی حکومت کا معذرت خواہانہ مذمتی بیان جس میں قاتلوں کا نام لینے کی جرات تک نہیں کی گیی جب کہ دہشت گرد طالبان کے امیر حکیم اللہ کے مارے جانے پر جس طرح مرکزی حکومت نے میڈیا پر طوفان بد تمیزی مچایا تھا قوم کے حافظے میں وہ ابھی تک محفوظ ہے

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان سعودی عرب میں طالبان کے دفتر کھلنے کے انتظامات طے کرنے کی آخری کڑی تھی – جس میں سعودی حکومت اپنی مرضی سے طالبان کے نمائندوں کے سعودی عرب میں بیٹھ کے سعودی چھتری کے نیچے سعودی مرضی کی شرائط کے ساتھ کسی بھی محائدے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جس میں ظاہر ہے سعودی مفادات اور سعودی اثر رسوخ کا خصوصی خیال رکھا جائے گا

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں یقیناً پاکستانی طالبان کے مستقبل میں کردار پہ بھی بات ہوئی ہوگی جس میں گمان غالب ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی منشا کے عین مطابق پاکستان میں طالبان کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے جس کی پہلی کڑی چودھری اسلم تھا

پھر جس طرح سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں نے چودھری اسلم کی موت پر خوشیاں منا یں اس میں بھی اس بات پر کوئی شک نہیں رہتا کہ چودھری اسلم کو مارنے میں سپاہ صحابہ اور طالبان کے تکفیری دہشت گرد ہی ملوث ہیں لیکن مرکزی حکومت کا اس سچائی سے پردہ پوشی کرنا اس شک کو یقین میں بدل رہا ہے کہ یہ سب کچھ سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ڈیل کا ہی حصہ ہے

1525517_273580552792157_1940088597_n

BdjwLHuIIAAsx4s

BdnzQNQCMAA94VM

یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندی اور طالبان ایک ہی ہیں جو چودھری اسلم پہ ہونے والے حملے میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف جلد سے جلد سخت کاروائی کی جانی چاہیے –

Comments

comments

Latest Comments
  1. rabnawaz
    -
    • Ghulam E Rasool
      -
    • Ghulam E Rasool
      -
  2. rabnawaz
    -
  3. Akmal Zaidi
    -
  4. longlivechdryaslam
    -