چھے پاکستانیوں کو کراچی میں مزار کی زیارت کرنے پر طالبان نے ذبح کردیا-رائٹر نیوز ایجنسی

کراچی-غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے رپورٹر کے مطابق کراچی کے شمال مشرقی علاقے گلشن معمار میں واقع صوفی بزرگ ایوب شاہ بخاری کے مزار کے پاس سے 6-لاشیں ملی ہیں اور ان کے پاس ایک خط بھی ملا ہے جس میں تحریک طالبان پاکستان نے لکھا ہے کہ مذکورہ چھے افراد کو اس لیے ذبح کیا گیا کہ وہ قبروں کی زیارت کے جرم کے مرتکب ہوئے تھے-خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو بھی مزارات کی زیارت کرے گااس کا یہی حشر ہوگا

 طالبان کے ہاتھوں زبح ہونے والوں میں تین مزار کے مجاور تھے اور ان میں سے پانچ لوگوں کی شناخت جاوید،سلیم،منور ،رمضان اور عابد کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی

پولیس نے علاقے میں چھاپے مارکر کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے بتایا جارہا ہے

رائٹر نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کے زرایع کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال مشرق میں واقع صوفی بزرگ کے مزار سے ملنے والی دو لاشوں کے سر قلم اور جبکہ باقی کے گلوں پر بلیڈ پھیرے جانے کے نشانات ہیں

کراچی میں اس سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملہ ہوچکا ہے اور عید میلاد النبی کے جلوس پر حملہ کرکے اہل سنت بریلوی کی اہم قیادت کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا

پاکستان میں اہل سنت صوفی بزرگوں اور اولیائے کرام کے ماننے والوں کی اکثریت ہے اور ان کو اہل سنت بریلوی کہا جاتا ہے جبکہ تحریک طالبان پاکستان جس کے امیر مولوی فضل اللہ ہیں اور مولوی فضل اللہ نہ صرف عقائد کے اعتبار سے وہابی تکفیری نظریات کے حامل ہیں بلکہ وہ فقہ کے اعتبار سے بھی غیر مقلد ہیں

تحریک طالبان پاکستان بھی مجموعی طور پر دیوبندی تکفیری خارجی نظریات کا حامل ٹولہ ہے-تحریک طالبان پاکستان اور اس کے اتحادی دھشت گرد گروپ پاکستان میں جہاں شیعہ،احمدی،ہندو،عیسائی ،اعتدال پسند دیوبندی مسلک کے لوگوں پر حملوں میں ملوث ہے وہیں پر اہل   سنت بریلوی مسلک کے مزارات ،مساجد اور مدرسے اور جلوس بھی ان کی دھشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کراچی میں یہ خوفناک واردات ایسے موقعہ پر کی گئی ہے جب حال ہی میں اہل سنت بریلوی کی تمام تنظیموں نے جامعہ رضویہ لاہور میں مشترکہ اجلاس کرکے طالبان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور سنّی اور شیعہ نے ملکر اسلام آباد میں کنونشن کرکے طالبان سے مذاکرات کو مسترد کردیا

سنّی اتحاد کونسل ،مجلس وحدت المسلمین،پاکستان سنّی تحریک،جماعت اہل سنت ،پی پی پی ،ایم کیو ایم کی جانب سے اس خوفناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے

Six Pakistanis killed over visit to Sufi Muslim shrine

BY SYED RAZA HASSAN

ISLAMABAD Tue Jan 7, 2014 7:06am EST

(Reuters) – Six bodies were dumped at a Sufi shrine in Pakistan’s southern city of Karachi on Tuesday, accompanied by a note purporting to be from the Taliban saying the men were killed for visiting the shrine, police said.

Most Pakistanis are Sufis, a form of worship that emphasizes a personal relationship with Allah. The Taliban espouse violent Wahhabi Islam, which rejects many traditional forms of Sufi worship, including worship at shrines.

Sectarian violence is increasing across Pakistan, with two Sufi shrines bombed last year in Sindh.

The six bodies were found outside the shrine in Karachi on Tuesday morning, with a note claiming to be from the Tehreek-e-Taliban Fazlullah Group, a senior police officer told Reuters.

“People visiting shrines will meet the same fate,” he quoted the group as saying in the note.

Two of the men had been beheaded, while the rest had their throats slit, the policeman said, in the first such instance of a mass killing at a shrine that he knew of.

The violent port city of Karachi is heavily infiltrated by the Taliban and has been the site of Taliban-style executions.

Mullah Fazlullah was elected head of the Taliban last November and is notorious for directing mass beheadings.

Sufism is a non-violent form of Islam characterized by hypnotic rituals and ancient mysticism that has been practiced in Pakistan for centuries, but the insurgents see Sufis as irredeemable heretics who deserve to die.

(Reporting by Syed Raza Hassan; Editing by Clarence Fernandez)

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. umar maaviya
    -
  2. Nazia
    -
    • tahir mahmood
      -
      • Nazia
        -
  3. shaher bano
    -
  4. abid khan hassan
    -
  5. Usman Farooqi
    -