پی ٹی آئی کراچی کے کارکنوں کا بلاول ہاؤس پر دھاوا، بلاول ہاؤس کو جانے والے راستے سیل

Embedded image permalink

نیٹو سپلائی رکوانے کے لیے خبیرپختون خوا میں مرکزی شاہراہوں کو بند کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے بلاول ہاؤس جانے والی سڑک پر موجود روکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اقدام بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقعہ پر طالبان کے خلاف اعلان جہاد اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو طالبان کی حمائت پر بزدل خان کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد سامنے آیا ہے

بعض زرایع کا کہنا ہے اس احتجاج کے پیچھے وہ قوتیں متحرک ہیں جو پاکستان میں دیوبندی خارجی تکفیری ٹولے کی سرپرستی کرتی ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے بلاوہ ہاؤس کو نرم ھدف بنانا مقصود ہے تاکہ پی پی پی کے نوخیز چئیرمین کو خوف میں مبتلا کیا جاسکے اور ان کو پاکستان میں رہ کر سیاست کرنے سے روکا جائے

عمران خان،منور حسن،سمیع الحق اور دائیں بازو کے دیگر سخت گیر رہنماء بلاول بھٹو زرداری کے خلاف متحرک نظر آتے ہیں جبکہ کلعدم تنظیمں بھی بلاول بھٹو کے طرز سیاست سے خائف نظر آتے ہیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Khalid Bhatti
    -
    • Umair
      -