اداریہ تعمیر پاکستان: چہلم امام حسین کے جلوس پرامن طور پر ختم، سپاہ یزید ناکام ہوگئی

آج پورے پاکستان میں چہلم امام حسین کی مناسبت سے عزاداری کے تمام لائسنسی اور روائتی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگئے جبکہ اس یوم کی مناسبت سے پبلک مقامات پر ہونے والی مجالس عزا بھی امن اور سلامتی سے اختتام پذیر ہوئیں

اگرچہ راولپنڈی میں پیرودھائی میں دیوبندی تکفیری دھشت گردوں نے شرارت کرنے کی کوشش کی اور کراچی میں بم دھماکے کرکے 7 معصوم لوگوں کو شہید کرڈالا

 

ہم امام حسین علیہ السّلام کے چہلم پر امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کربلاء سے اظہار عقیدت و محبت کی شاندار مثال پیش کرنے پر اہل تشیع اور اہل سنت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اس مرتبہ چہلم امام حسین علیہ السلّام ایسے موقعہ پر آیا جب دیوبندی تکفیری دھشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت نے پورے ملک میں عزاداری کے جلوسوں کو چار دیواری تک محدود کرنے کی شرپسند مہم چلائی ہوئی تھی

اس شرپسند جماعت اور اس کے لیڈروں نے ٹسٹ کیس کے طور پر راولپنڈی میں چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کا روائتی راستہ تبدیل کرانے بلکہ اس پر پابندی تک لگانے کی کوشش کی

اس کی اس شرپسند کوشش میں پنجاب کی حکومت اور وفاقی وزرات داخلہ نے مدد کرنے کی کوشش کی

چہلم امام حسین کے دن ہی تحفیظ القران مدرسے میں ایک کانفرنس رکھ دی گئی اور پورے پاکستان سے دیوبندی تکفیری دھشت گردوں کو اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کا منصوبہ یہ تھا کہ اس دن راولپنڈی میں چہلم امام کے مرکزی جلوس پر اس وقت حملہ کیا جائے جب جلوس مدرسہ تحفیظ القران کے قریب ہو اور پھر نہ صرف شیعہ کے خون سے ہولی کھیلی جائے بلکہ اس آڑ میں دیوبندی علماء کو بھی قتل کردیا جائے تاکہ پورے پاکستان میں دیوبندی-شیعہ کھلی جنگ کا آغاز ہوجائے

ایسی خانہ جنگی پھیلے کہ حکومت کو مجبور کردیا جائے کہ وہ ملک بھر میں مذھبی جلوسوں پر پابندی عائد کردے اور اس کا نشانہ ظاہر ہے کہ اہل تشیع اور اہل سنت بریلوی ہی بننے تھے جن کے عاشور اور میلاد النبی کے جلوسوں پر پابندی لگتی تو تکفیری دیوبندی دھشت گردوں کی دلی تمنا برآتی

اس سازش کا بروقت ادراک علمائے اہل تشیع اور اہل سنت بریلوی نے کرلیا اور سخت ترین ردعمل جلوس کے روٹ تبدیل کرنے کی تجویز آنے پر ظاہر کیا

سنّی اتحاد کونسل،پاکستان سنّی تحریک،جماعت اہل سنت،سنّی فتوی کونسل،مجلس محدت المسلمین،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ،شیعہ علماء کونسل ،جعفریہ الائنس،آل پاکستان تعزیہ لائسنس دار تنظیم کی جانب سے ایک بھرپورقسم کی مہم اس شرپسندی کے خلاف سامنے آئی

تعمیر پاکستان ویب سائٹ نے محرم الحرام کے آغاز سے پہلے ہی اور مسلم لیگ نواز کی حکومت کے آتے ہی اپنے اداریوں،فیچر اور خبروں میں اہل تشیع اور اہل سنت کو خبردار کرنا شروع کردیا تھا کہ تکفیری دیوبندی دھشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان اور اس کا سیاسی چہرہ مسلم لیگ نواز پاکستان میں مجالس ،عزاداری اور میلاد النبی کے جلوسوں کو روکنے اور شیعہ و اہل سنت بریلوی کی مذھبی و ثقافتی رسوم کو چاردیواری کے اندر محدود کرنے کی تیاری کررہے ہیں

تعمیر پاکستان ویب سائٹ نے علمائے دیوبند کو بھی بہت واشگاف الفاظ میں باور کرانا شروع کردیا تھا کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سمیت تکفیری دیوبندی شدت پسند گروپ ان کی اعتدال پسند روائت کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اور وہ پاکستان میں فساد پھیلانے کے لیے ان کے کاندھے استعمال کرنے میں مصروف ہے

علمائے دیوبند کو زرا دیر لگی ہے شرپسند خارجی و تکفیری نظریات کی حامل سپاہ صحابہ پاکستان کے کردار کو سمجھنے میں مگر یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ خود وفاق المدارس کی قیادت اپنی صفوں میں تکفیری اور خارجی ٹولے کے عزائم سمجھنا شروع ہوگئی ہے

راولپنڈی میں چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس پر پابندی تو کجا اس کا راستہ بھی تبدیل نہ ہوسکا-یہ ایک ایسی ناکامی ہے جس پر دیوبندی تکفیری دھشت گرد تںطیم کا غصّے سے پاگل ہونا سمجھ آتا ہے بلکہ ان کی جانب سے اب اعتدال پسند علمائے دیوبند پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جوکہ تکفیری دیوبندی دھشت گردوں کی تنھائی کی ایک اور نشانی ہے

ہم وفاقی حکومت اور صوبہ پنجاب کی حکومت کو کہتے ہیں کہ اسے نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئیے کہ اس ملک کی اکثریت تکفیری دھشت گرد اقلیت کے ایجنڈے کی کس قدر مخالف ہے

اگر نواز حکومت نے پنجاب کے اندر تکفیری دھشت گرد تنظیم کی حمائت ترک نہ کی تو پھر اسے بڑے پیمانے پر احتجاج اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایسے میں ان کی حکومت کا وجود بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Saqlain
    -
  3. Akmal Zaidi
    -
  4. Usman Farooqi
    -