کرسمس مبارک: ملتان میں شیعہ برادری کی جانب سے 700 مسیحی خاندانوں میں تحائف کی تقسیم

multan

ادارتی نوٹ:تعمیر پاکستان ویب سائٹ کی جانب سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس اور سال نو مبارک ہو-ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں آج جب تکفیری سوچ نے غالب مذھبی ڈسکورس کی شکل اختیار کرلی ہے تو ہمیں آگے بڑھ کر ایسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے زریعے سے انسانیت اور اس بنیاد پر باہمی اخوت میں اضافے کا کلچر ترقی پاسکے اور معاشرے سے تکثیریت کی نفی کرنے والی آئیڈیالوجی کی نفی ہوسکے-ایسے اقدامات میں سے ایک قدم تمام مذھبی برادریوں کے مذھبی ثقافتی تہواروں اور ایام پر ان کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کا قدم ہے اور آج جب مسیحی برادری پورے پاکستان میں کرسمس اور سال نو کی خوشی منارہی ہے تو ہمیں ان کے ساتھ شریک ہونا چاہیۓ اور ان کو کرسمس کیک ،تحفے اور تحائف دینے چاہیں تاکہ رواداری اور صلح جوئی کا ماحول ترقی پاسکے

ملتان(نمائندہ تعمیر پاکستان)کرسمس کے موقعہ پر ملتان کی شیعہ برادری کی جانب سے چہلم امام حسین سے ایک دن قبل 700 عیسائی خاندانوں میں تحائف کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق مرکزی عزاداری امام حسین کونسل کے چئیرمین حسن مشہدی نے دوسرے مسالک کے رہنماؤں کے ساتھ جاکر 700 سے زائد مسیحی برادری کے گھروں میں کرسمس کی مناسبت سے تحائف تقسیم کئے-تحائف گلشن آباد،رضا آباد ،گھاس منڈی،چونگی نمبر1،ڈبل پھاٹک ملتان کے مسیحی گھرانوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ تحائف تقسیم کرنے کے لیے 200 سے زائد شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرد اور لڑکیوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں اور وفود کی شکل میں جاکر تحائف تقسیم کئے-

Comments

comments

Latest Comments
  1. Syed N.A.
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.