پنجاب حکومت کالعدم دیوبندی دہشت گرد جماعت کی حمایت بند کرے، ہماری لاشوں سے گذر کر ہی عاشورہ اور میلاد کے جلوسوں کا روٹ تبدیل ہوگا – علامہ حامد رضا، سربراہ سنی اتحاد کونسل

hr

پاکستان میں سنی مسلمانوں کے اکثریتی مسلک سنی بریلوی کے سینئر عالم دین اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ علامہ حامد رضا نے کالعدم دیوبندی فرقہ وارانہ دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ (جعلی اہلسنت والجماعت) کی بے جا سرپرستی اور حمایت پر پنجاب حکومت، خاص طور پر وزیر اعلی شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ پر شدید تنقید کی

علامہ حامد رضا نے کہا کہ سرکار دو عالم صلی الله الہ وآله وسلم اور ان کے نواسے امام حسین رضی الله تعالیٰ عنہ سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے – انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد جماعت کے دباؤ پر میلاد اور عاشورہ کے جلسوں کا روٹ تبدیل نہیں کیا جاسکتا – پنجاب حکومت کالعدم دیوبندی دہشت گرد جماعت کی حمایت بند کرے، ہماری لاشوں سے گذر کر ہی عاشورہ اور میلاد کے جلوسوں کا روٹ تبدیل ہوگا

علامہ حامد رضا کا بیان ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو دیوبندی دہشت گرد جماعتوں طالبان اور سپاہ صحابہ اور ان کے حمایتی دیوبندی اور وہابی مولویوں کو پر امن سنی مسلک کے نمائندہ کے طور پر پیش کرتے ہیں آج پاکستان میں تمام ادیان، مذاھب اور مسالک کے ماننے والے دیوبندی مسلک کے تکفیری خوارج کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں اور یہی لوگ پاک فوج اور پولیس کا بھی قتل کر رہے ہیں ایسےدہشت گردوں کو سنی کہنا سنی مسلمانوں اور سنی مسلک کی توہین ہے

———-

چئیر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ایک کالعدم تنظیم اہلسنت کا نام استعمال کر رہی ہے انہیں بدنام کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ وہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ ہے جو اب کہ “اہلسنت ولجماعت” کے نام سے کام کرہی ہے جس کا سنی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلی شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر پنجاب بھر خاص طور پر فیصل آباد اور راولپنڈی میں دیوبندی اور وہابی اہلحدیث افسران کی تقرری کر رہے ہیں تاکہ میلاد النبی کے جلوسوں کو روکا جا سکے اور کالعدم دیوبندی جماعت نام نہاد اہلسنت والجماعت کے ایجنڈے پر عملدرآمد ہو

—————

جب تک راناثناءاللہ پنجاب میں موجود ہیں تب امن ناممکن ہے۔ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے رہنماء حامد رضا کا کہنا تھا کہ جب تک وزیر قانون رانا ثناءاللہ پنجاب میں موجود ہیں اس وقت تک پاکستان میں امن امان قائم نہیں ہو سکتا۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. sayd fazal abbas naqvi
    -
  2. Sarah Khan
    -
    • Zahid Deobandi
      -
  3. Sarah Khan
    -
  4. arooj malik
    -
  5. arooj malik
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.