کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے غنڈوں نے کوئٹہ شہر کے بازاروں پر دھاوا بول دیا

کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں کے جلوس نے آج(11 دسمبر 2013ء) کوئٹہ شہر کے لیاقت بازار میں موجود جیولرز اور دیگر دکانوں پر حملہ کردیا وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز کو زدوکوب کیا اس دوران جیولرز اور دیگر دکانوں کے ملازمین کو خوف کے باعث دکانوں کے اندر محبوس ہونا پڑا۔ جلوس لیاقت بازارسے گزرتا ہوا سٹی تھانے کے سامنے سے ہوتا ہوا جب میزان چوک پر پہنچا تو وہاں موجو دسیاسی جماعتوں کے جھنڈوں کو اتار کر جلایا گیا اور اُن کی بے حرمتی کی گئی۔ نیز وہاں موجود دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی تصاویرکو بھی اتار کر پاؤں تلے روندا گیا۔ ان دہشت گردوں کو ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کے دوران شہر میں کوئی روکنے والا نہ تھا۔ لیاقت بازار، عبدالستار، قندھاری بازار، میزان چوک اور علمدارروڈ پر واقع دکانداروں کی جانوں کو اِن دہشت گردوں سے جان کے خطرات لاحق تھے۔ پولیس اور ایف سی کی طرف سے اِن شرپسند عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ لوگ شہرمیں ہرجگہ دھندناتے پھر رہے تھے۔

اس ملک ميں کوئی انتظامیہ ہے؟ 11 مئی کے عام انتخابات ميں جس منتخب حکومت کی اکثریت سے کامیابی کا جشن منایا جارہا تھا اس کے اقتدار سنبھالتے ہی سڑکوں پر دہشت گردوں کا راج دکھائی دے رہا ہے۔۔ یہ جدید زمانہ ہے عوام باشعور ہورہی ہے، جانتی ہے کہ یہ مٹھی بھر دہشت گرد گروہ صرف نمائشی ہیں ان کو پالنے، پروان چڑھانے والی اور کھلی چھوٹ دینے کی ذمہ دار حکومت ہے۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Akmal Zaidi
    -
  2. مختار جعفرے HDP
    -
    • jesh-al-muhammad
      -
  3. M.Ali HDP
    -
  4. محمد حسن موسوی
    -