ارد شیر کاؤس جی اسامہ قادری اور فیروزہ بیگم مرحومہ”Maa Ki hai.”

جمعرات کی رات کو جب یہ خبر سننے کو ملی کہ اسامہ قادری کو سادے لباس میں اہلکار لے گئے تو اس موقعہ پر مجھے ارد شیر کاؤس جی اور فیروزہ بیگم مرحومہ بہت یاد آئیں.کچھہ لوگوں کو حیرت ہوگی کہ فیروزہ بیگم تو چلواسامہ قادری کی والدہ تھیں مگرارد شیر کاؤس جی کا کیا تعلق اس واقعے سےآئیے ماضی کے جھروکوں سے ایک عدد واقعہ پیش خدمت ہےیہ اگست1996کی بات ہے .میں نے کالج سے واپسی پر اخبار خریدا. اخبار کی ہیڈلائن تھی اسامہ قادری گرفتار. واضح رہے اس جمہوری دور میں اخبار ہی ایک ذریعہ تھا جس سے کچھہ حقائق پتا چل جاتے تھے یہ تو بعد کی بات ہے کہ ایک آمر نے میڈیا کو آزادی دی . خیر کچھہ عرصے تک یہ خبر ملتی رہی کہ اسامہ قادری کو سرکاری حراست میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. اس طرح کی خبروں سے ان کی والدہ فیروزہ بیگم مرحومہ جو اس وقت سندھ اسمبلی کی رکن بھی تھیں بہت پریشان تھیں.ظاہر سی بات ہے کہ ایک ماں کا دل تو بیٹے کو کانٹا چبھنے پر بھی دکھتا ہے اور اسامہ قادری پر تو بدترین تھرڈ ڈگری ٹارچر ہورہا تھا.بلا آخر ایک دن میں نے اخبار میں ایک خبر پڑھی کہ فیروزہ بیگم نے وزارت کا حلف اٹھالیا.یہ خبر سن کر مجھے حیرانی ہوئی کہ اسامہ قادری کی والدہ کیوں وزیر بن گئیں. میں پریشان رہا. 20 ستمبرغالباً وہ جمعہ کا دن تھا جب میں ڈان اخبارپڑھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر ارد شیر کاؤس جی کے ایک کالم پر پڑھی

https://dl.dropboxusercontent.com/spa/zohkohb0i282t94/Area%20Studies/public/SouthAsia/SAserials/Dawn/1996/26Sp96.html#edfe

.کالم میں تفصیلی لکھا تھا کہ ایک ماں وزیر بننے پر کیوں مبجور ہوئی .کالم کیا پڑھنا تھا مجھے حقائق کا پتہ چل گیا کہ آخر فیروزہ بیگم وزیر کیوں بنیں ؟ واضح رہے اس جمہوری دور میں ماروائے عدالت قتل ایک عام سی بات تھی.یہاں تک کہ مرتضیٰ بھٹو بھی ماروائے عدالت قتل ھوۓ. فیروزہ بیگم کو خدشہ تھا کہ کہیں ان کے بیٹے کو ماروائے عدالت قتل نہ کردیاجائے.انہوں نے ہر طرح کوشش کی کہ کسی طرح اسامہ قادری کی جان بچ جائے. ارد شیرکاؤس جی کا واضح طور کہنا تھا کہ فیروزہ بیگم پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ پارٹی ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں تو ان کے بیٹے کی جان بچ سکتی ہے چنانچہ اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لئے ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں اور وزیر بن گئیں اس وقت کے رکن سندھ اسمبلی وسیم اختر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک اپیل کی جس میں انہوں نے ارد شیر کاؤ س جی کے کالم کی کاپی لگائی کہ فیروزہ بیگم کو بیٹے کی قتل کی دھمکی دیکر زبردستی وزیر بننے پر مجبور کیا گیا ہےhttps://dl.dropboxusercontent.com/spa/zohkohb0i282t94/Area%20Studies/public/SouthAsia/SAserials/Dawn/1996/24Oc96.html#maak

عدالت نے اس معاملے پرایکشن لیا.بلا آخر فیروزہ بیگم نے عدالت کے روبرو کھڑے ہوکر یہ کہدیا کہ ان کو عبدالله شاہ کی حکومت نے ان کے بیٹے کی قتل کی دھمکی دیکر زبردستی وزیر بننے پر مجبور کیا گیا تھا اور اس کے بعد فیروزہ بیگم واپس نائن زیرو آگئیں.کچھہ عرصے کے بعد اسامہ قادری بھی رہا ہوگئے

 

“Maa Ki hai”

ارد شیر کاؤس جی کا یہ آرٹیکل بہت مشھور ہوا تھا اور اس آرٹیکل نے حکومت اور عدلیہ کو ہلا کر رکھہ دیا تھا.یہ اس آرٹیکل کا لنک ہے

https://dl.dropboxusercontent.com/spa/zohkohb0i282t94/Area%20Studies/public/SouthAsia/SAserials/Dawn/1996/26Sp96.html#edfe

جب اسامہ قادری لاپتہ ہوۓ تو مجھے ارد شیر کاؤس جی اور فیروزہ بیگم بہت یاد آئے کیوں کہ اب اسامہ قادری کے پیچھے ان کے لئے دعا کرنے والی نہ ماں تھیں اور نہ ان کےلئے کالم لکھنے والےوالے صحافی اردشیر کاؤس جی اب زندہ ہیں

ardeshir-cowasjee1

 

2013126202341

 

Osamarecovered_12-6-2013_129174_l

Referance:- Maa ki hai2

https://dl.dropboxusercontent.com/spa/zohkohb0i282t94/Area%20Studies/public/SouthAsia/SAserials/Dawn/1996/24Oc96.html#maak

MQM’s Osama Qadri found from SSP East office

http://www.thenews.com.pk/article-129174-MQMs-Osama-Qadri-found-from-SSP-East-office-

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
    • Ali Imran Rizvi
      -
      • Faisal Mahmood
        -
  2. seo
    -
  3. Gerald Lench
    -