اسلامی بینکنگ کے نام پہ وہابیت کا پرچار کیا جا رہا ہے: عرفان حبیب – از حق گو

1a9079b22fb28a4458f1f501a4d8c29d

معروف ہندوستانی تاریخ دان ایس عرفان حبیب نے حال ہی میں نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اسلام اور اسلامزم ، سعودی وہابیت اور انتہا پسندی و دہشت گردی ، مذہب و ریاست کے باہمی تعلق ، سیکولر ریاست اور اسلامی ریاست کے فرق اور بر صغیر میں مذہبی جماتوں کے کردار کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کی انتہا پسندانہ سوچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے شاہ باغ تحریک کے شرکا اور ان کے مطالبات کی حمایت میں کی اہم حقائق اور دلائل بیان کے –

Sunni Shia unity activists from Progressive Activists on Vimeo.

سب سے پہلے شاہ باغ تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوے عرفان حبیب کا کہنا تھا کہ شاہ باغ تحریک سیکولر بنگلہ دیش کے لئے چلی جانے والی ایک تحریک ہے – جس کا مقصد بنگلہ دیش کے قیام کے تقاضوں کے عین مطابق ہے -عرفان حبیب کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان نے جب بنگلہ دیش کے لئے تحریک چلائی تو وہ تحریک بھی سیکولر تھی لیکن کچھ عرصہ بعد بنگلہ دیش کو کو بھی پاکستان کی طرز پہ ایک رجعت پسند ریاست بنانے کی تیاریاں شروع ھوگیں –

جماعت اسلامی کے منفی کردار کے بارے میں بات کرتے ہوے عرفان حبیب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اسلام کو استعمال کرنے کی کوششیں کوئی نیی بات  نہیں ہے . پاکستان کے بعد جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش میں بھی اسلام کے سیڑھی بنا کر اقتدار پہ قبضہ کرنے کے لئے لوگوں کو اسلام کے نام پہ بیوقوف بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں – بنگالیوں کی نسل کشی میں ملوث جماعت اسلام کا سہارا لے کر اپنے کرتوتوں پہ پردہ ڈالنی چاہتی ہے

 اسلام اور اسلامزم کے بارے میں بات کرتے ہوے عرفان حبیب کا کہنا تھا کہ اسلامزم اک سیاسی نظریہ ہے جو اسلام کو سیاست کے لئے استعمال کرتا ہے – دنیا کو اسلام اور اسلامزم میں فرق کرنا ہوگا – اسلام ایک مذہب ہے جبکہ اسلامزم مذہب نہیں ایک ابن الوقت لوگوں کے نظریہ ہے جو اسلام کو ذاتی مفاد کے تحفظ کے لئے استعمال کرتے ہیں – جس میں شدت پسندی کا عنصرغالب رہتا ہے

اسلامی بینکنگ کے نام سے ہونے والے فراڈ کے بارے میں عرفان حبیب کا کہنا تھا کے سعودی عرب کی حکومت اسلامی بینکنگ کے نام پہ جن ممالک کے بینکوں کو قرضے فراہم کر رہی ہے ان میں بنگلہ دیش بھی شامل ہے اور اس فنڈنگ کو وہابیت کے فروغ کے لئے استعمال کرنا سعودی حکومت کا پرانا اور آزمودہ طریقہ ہے جو پاکستان میں بھی آزمایا جا چکا ہے جس میں اسلامی بینکنگ کے نام پہ فنڈنگ کر کے اس کو وہابیت اور دہشت گردی کے فروغ اور وہابی نظریات کے پرچار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. asaad siddiqui deobandi
    -
  2. Saleem Salafi
    -