قاتلوں کا احتجاج، شاعر: سید احسن عباس رضوی، کافرکافر، شاعر: سلمان حیدر

احسن عباس رضوی نوجوان شاعر ہیں وہ قاتلوں کے احتجاج کرنے پر اپنے تعجب کا اظہار منظوم شکل میں کررہے ہیں

Syed Ahsan Abbas Rizvi

انوکھا اِک رواج ہونے جا رہا ہے

کہ حّق کا خراج ہونے جا رہا ہے

مقتول آج منائیں گے یومِ اَمن

قاتلوں کا احتجاج ہو نے جا رہا ہے

(از : احسن رضوی)

*********************************************

کافر،کافر

سلمان حیدر

پھولوں کی خوشبو بھی کافر
لفظوں کا جادُو بھی کافر
یہ بھی کافر وہ بھی کافر
فیض بھی اور منٹو بھی کافر

نُور جہاں کا گانا کافر
مکدونلدز کا کھانا کافر
برگر کافر کوک بھی کافر
ہنسنا بدعت جوک بھی کافر

طبلہ کافر ڈھول بھی کافر
پیار بھرے دو بول بھی کافر
سُر بھی کافر تال بھی کافر
بھنگڑا، اتن، دھمال بھی کافر
دھادرا،ٹھمری،بھیرویں کافر
کافی اور خیال بھی کافر

وارث شاہ کی ہیر بھی کافر
چاہت کی زنجیر بھی کافر
زِِندہ مُردہ پیر بھی کافر
نذر نیاز کی کھیر بھی کافر
بیٹے کا بستہ بھی کافر
بیٹی کی گُڑیا بھی کافر

ہنسنا رونا کُفر کا سودا
غم کافر خوشیاں بھی کافر
جینز بھی اور گٹار بھی کافر
ٹخنوں سے نیچے باندھو تو
اپنی یہ شلوار بھی کافر
فن بھی اور فنکار بھی کافر
جو میری دھمکی نہ چھاپیں
وہ سارے اخبار بھی کافر

یونیورسٹی کے اندر کافر
ڈارون بھائی کا بندر کافر
فرائڈ پڑھانے والے کافر
مارکس کے سب متوالے کافر
میلے ٹھیلے کُفر کا دھندہ
گانے باجے سارے پھندہ

مندر میں تو بُت ہوتا ہے
مسجد کا بھی حال بُرا ہے
کُچھ مسجد کے باہر کافر
کُچھ مسجد کے اندر کافر
مُسلم مُلک میں اکثر کافر

کافر کافر میں بھی کافر
کافر کافر تُو بھی کافر۔۔۔۔!!!

Comments

comments

Latest Comments
  1. Hussain
    -
  2. Akmal Zaidi
    -
  3. umar maaviya
    -
  4. ALI HAIDER ZAIDI
    -
  5. honeykhan melazai
    -
    • umar maaviya
      -
  6. umar maaviya
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.