عاشورہ محرم: ہمسایہ ملک بھارت اور بنگلہ دیش سے ہی سیکھ لیں

پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں عاشورہ محرم

ashor in india news

پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں دس محرم کو پبلک ہالیڈے ہوتا ہے اور اس دن کو سرکاری طور پر سوگ اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے-بھارت کے 440 اضلاع اور تمام ریاستوں میں جہاں جہاں مسلم آبادی اور شیعہ مسلک کے لوگ موجود ہیں وہاں وہاں جلوس نکلتے ہیں اور علم ،تعزیہ برآمد ہوتے ہیں-سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور حکومتی عہدے دار بھی جلوس میں شرکت ممکن بناتے ہیں-دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شرکت کے حوالے سے صرف بھارت کی سیکولر نیشنل ازم کی دعوے دار پارٹیاں ہی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اس میں حضہ لیتی ہے-جبکہ بال ٹھاکرے ہر عاشورہ پر شیعہ مسلمانوں کے جلوس کے راستوں پر دودھ کی سبیل بھی لگایا کرتا تھا اس مرتبہ یہ کام اس کے بیٹوں نے سرانجام دیا-اس مرتبہ بھی دس محرم الحرام کو انڈیا میں عاشورہ کا دن عقیدت اور احترام سے منایا گیا-اور پورے انڈیا میں 3000 سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے-

انڈیا کے شہر حیدر آباد میں دس محرم الحرام کو سب سے اہم جلوس بی بی کا علم کا ہوتا ہے جو بی بی کے علاوہ سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا چادر گھاٹ تک پہنچتا ہے اور وہاں پر بی بی کا علم لہرادیا جاتا ہے-یہ جلوس گذشتہ 450 سال سے نکالا جارہا ہے اور اس کا آغاز معروف دکنی بادشاہ قطب قلی کے دور سے ہوا تھا-یہ جلوس چار مینار جیسی تاریخی جگہ سے گزرتا ہے-اس مرتبہ بھی یہ جلوس اپنے مقرہ راستے سے ہوتا ہوا چادر گھاٹ تک پہنچا اور جلوس میں ہندؤ برادری کے لوگ بھی شامل تھے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی بھی جلوس کے ساتھ ساتھ تھے-

حیدرآباد دکن انڈیا میں مرکزی جلوس بی بی کا علم کا جلوس کا ایک منظر
حیدرآباد دکن انڈیا میں مرکزی جلوس بی بی کا علم کا جلوس کا ایک منظر

آندھرا پردیش کے شہر چتوڑ گڑھ میں عاشورہ محرم کا جلوس بہت یادگار ہوتا ہے کیونکہ اس میں تامل ناڈو کی سرحد کے ساتھ لگنے والے تمام دیہاتوں اور قریبی قصبوں سے شیعہ کمیونٹی کے لوگ شریک ہوتے ہیں-جبکہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کمار ریڈی بھی عاشورہ محرم کے دن شیعہ برادری سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں-عاشورہ محرم کے بڑے جلوسوں میں ایک بڑا جلوس ہندوستان کے شہر چنائے یعنی مدراس میں نکلتا ہے جہاں یہ جلوس ایک کلومیٹر سے زیادہ طویل ہوتا ہے-اس مرتبہ بھی یہ جلوس نکلا اور اس میں دوسری کمیونٹیز کے لوگ بھی شریک ہوئے

بنگور میں ایک عزادار زنجیر زنی کے بعد سڑک کنارے بیٹھا ہے
بنگور میں ایک عزادار زنجیر زنی کے بعد سڑک کنارے بیٹھا ہے

http://www.demotix.com/news/956740/ashura-procession-and-muharram-bangalore#media-956746

(بنگلور انڈیا میں عاشورہ کے جلوس کی تفصیل اس مندرجہ بالا لنک میں ملاحظہ کجئیے)

عاشورہ محرم کے حوالے سے امن و امان برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر کیا اقدامات کئے جاتے ہیں اس بارے میں ہندوستان کے موقر اخبار ثائمز آف انڈیا نے ایک مجموعہ مضامین اپنے اس لنک پر رکھا ہوا ہے-آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں-

http://articles.timesofindia.indiatimes.com/keyword/moharram

http://blogs.wsj.com/indiarealtime/2013/11/15/india-observes-ashura/

https://www.google.com.pk/search?q=ashura+processions+in+india+on+10th+muharram&sa=N&espv=210&es_sm=122&biw=1024&bih=431&tbm=isch&tbo=u&source=univ&ei=ozWJUpbZG4nEswa_3oCACw&ved=0CEUQsAQ4Cg

جبکہ ہندوستان میں عاشورہ کے بڑے جلوس لکھنؤ،فیض آباد،مراد آباد ،حیدر آباد دکن اور ممبئی سے نکلتے ہیں-شیعہ آبادی سے سے زیادہ لکھنؤ اور پھر حیدر آباد (دو لاکھ شیعہ آباد ہیں حیدر آباد دکن میں)میں موجود ہے-

لکھنؤ میں عاشورہ کے مکزی جلوس کا ایک منظر
لکھنؤ میں عاشورہ کے مکزی جلوس کا ایک منظر
دلی اور ممبئی میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے مناظر
دلی اور ممبئی میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے مناظر
بوپال میں عاشورہ کے جلوس کا ایک منظر
بوپال میں عاشورہ کے جلوس کا ایک منظر
بھوپال میں عاشورہ کے جلوس میں شریک مستورات
بھوپال میں عاشورہ کے جلوس میں شریک مستورات

بنگلہ دیش میں بھی عاشورہ محرم کے سینکڑوں جلوس چھوٹے بڑے شہروں میں نکالے گئے اور وہاں بھی اس دن پبلک ہالیڈے تھا-عاشورہ کے جلوسوں میں سیاسی جماعتوں اور حکومت کے عہدے داروں نے شرکت کی-

پاکستان کے باسیوں کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہونی چاہئے کہ ان کے پڑوسی ملکوں میں عاشور کے جلوس ان ملکوں کے اندر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ بنکر سامنے آئے جبکہ یہاں شیعہ کمیونٹی میں عدم تحفظ کا احساس تھا اور اس ماہ کے آغاز میں ہی مجالس اور جلوس عزاداری پر پابندی لگانے کے مطالبے سامنے آنے لگے اور پنجاب حکومت نے جلوس اور مجالس پر بین لگانے بارے بھی سوچ و بچار کیا-جبکہ ہمسایہ ملکوں میں نہ تو کسی دوسرے مسلم مسلک نے ایسا کوئی مطالبہ کیا اور نہ ہی حکومت نے کوئی روکاوٹ ڈالی

Comments

comments

Latest Comments
  1. umar maaviya
    -
  2. zakir ullah
    -
    • umar maaviya
      -
  3. shazaib ali qadri
    -
  4. Mardan Ali
    -
  5. Haideriyum
    -