عاشورہ اور اہل ملتان

استاد اور شاگرد کے معروف تعزیے جو اہل سنت بریلوی نکالتے ہیں

استاد اور شاگرد کے معروف تعزیے جو اہل سنت بریلوی نکالتے ہیں

ملتان میں عشرہ محرم کی ثقافتی اہمیت

رپورٹ تعمیر پاکستان

ملتان میں دس محرم الحرام کو 144 جلوس نکلتے ہیں جن میں سے 99 جلوس اہل سنت بریلوی نکالتے ہیں جبکہ باقی اہل تشیع نکالتے ہیں-جبکہ ملتان میں 114 تعزیے نکالے جاتے ہیں جن میں اہل تشیع کے 16 اور اہل سنت کے 98 تعزیے نکلتے ہیں-برصغیر میں معروف ترین استاد اور شاگرد کے تعزیے بھی اہل سنت بریلوی کے ہیں-استاد کا تعزیہ 200 سال قدیم ہے-جبکہ شاگرد کا تعزیہ 70 سال پرانا ہے کیونکہ یہ 70 سال قبل آتشزدگی کا شکار ہوگیا تھا-ملتان میں اب سب سے قدیم تعزیہ کوڑے شاہ کا ہے اور یہ 300 سال قدیم تعزیہ ہے –آستانہ عبداللہ والا محلہ لودھی پورہ کا تعزیہ اور تعزیہ امیر شاہ و تعزیہ عظیم شاہ سو ،سو سال قدیم تعزیے ہیں-تعزیہ پیر لعل شاہ 200 سال قدیم ہے اس کو امیر تیمور کے دور میں بنایا گیا تھا-تعزیہ کاشی گراں 150 سال پرانا ہے-تعزیہ حیدری کمیٹی،تعزیہ امام بارگاہ جوادیہ ،وارث شاہ والا اور کمنگراں بھی قدیمی تعزیوں میں شمار ہوتے ہیں-استاد کا تعزیہ محلہ پید قاضی جلال اندرون پاک گیٹ میں اور شاگرد والا آستانہ خونی برج میں رکھا

ملتان سرائیکی تہذیب و ثقافت کا قدیم ترین مرکز ہے-اور اس تہذیب و ثقافت کا ایک طاقتور اظہار عاشورہ بھی ہے-اور یہ عاشورہ جس ثقافت کا مظہر ہے وہ شمار کرنے والے بیانئے پر مشتمل ہے نہ کہ خارج کرنے والے بیانئے پر-عاشورہ ایسا ثقافتی مظہر ہے جس کا عکس سرائیکی سماج کے تمام طبقات پر نظر آتا ہے-اور سوگواریت کی ثقافتی لہر ان سب پر اپنا اثر دکھاتی نظر آتی ہے-

عیسائی برادری کے معروف وکیل اور شاعر دانشور ادیب 77 سالہ عبدالقیوم بھٹی کہتے ہیں کہ وہ پاکستان بنتے وقت 11 سال کے تھے اور وہ جس گاؤں میں رہتے تھے وہ عیسائی کمیونٹی کا اکثریتی گاؤں تھا جہاں عاشور پوری عقیدت اور احترام سے منایا جاتا تھا اور دس دن سوگ کا سماں رہتا تھا اور اس مہینے میں شادی کا رواج نہ تھا اور خوشی و مسرت والی کوئی تقریب نہیں ہوتی تھی-

سمارٹ اسکول کی پرنسپل رومانہ کہتی ہیں کہ وہ مسلم شیعہ زنانہ مجلس میں شرکت کرتی تھیں اور ان کی آواز میں سوز ہونے کے باعث ان کو نوحہ پڑھنے کو کہا جاتا تھا-اب بھی 9 اور 10 محرم کو ان کے ہاں کھانا نہیں پکتا بلکہ نیاز آتی ہے نواب مطلوب خاں کے گھر سے اور روزنامہ حقیقت ملتان کے ایگزيگٹو ایڈیٹر عامر فہیم اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ جب چھوٹے تھے تو ان کی دادی ان کو امام حسن و حسین کا ہر محرم میں فقیر بناتی تھیں –

شکنتلا کہتی ہیں کہ ان کے بزرگ پاکستان بننے سے قبل بھی اور بعد میں وہ بھی محرم کے پہلے عشرے کو سوگ اور غم کے عشرے کے طور پر مناتے آئے ہیں-اس ماہ میں ان کے ہاں بھی امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کی روائت چلی آرہی ہے-حسینی برہمن کے حوالے سے جو روائت موجود ہے اس سے بھی ہندؤ برادری میں اہل بیت سے عقیدت کا اظہار پایا جاتا ہے-

پیر مظفر بخاری کہتے ہیں کہ سرائیکی وسیب پر سادات اور محبان اہل بیت اطہار کے اثرات کی تاریخ بہت پرانی ہے-اور یہ خطہ ہمیشہ سے شیعان علی کی تحریکوں کا مرکز رہا اور اس تحریک نے اس خطے کی ثقافت کو بہت متاثر کیا-

معروف شاعر اور ادیب رفعت عباس کا کہنا ہے کہ سرائیکی وسیب حملہ آوروں کی لوٹ مار اور قتلام کا نشانہ بنتا رہا اور اس پس منظر میں جب واقعہ کربلاء والی ٹریجڈی یہاں آئی تو اس کو اسی پس منظر میں دیکھ کر اپنی تہذیب و ثقافت کا حصّہ وسیبیوں نے بنایا اور آج یہ المیاتی سانحہ ایک متھ بنکر اس ثقافت کی روح بنا ہوا ہے-

پروفیسر شمیم عارف قریشی کہتے ہیں کہ عاشورہ سے پھوٹنے والا کلچر اس خطے کے ثقافتی مزاج سے مناسبت رکھتا ہے تبھی تو یہ یہاں رچ بس گیا-

بریلوی سنّی عالم مولانافتح محمد حامدی کہتے ہیں کہ عاشورہ اہل سنت کے ہاں بہت اہمیت کا حامل ہے اور اہل سنت اس کو بھرپور عقیدت اور فرط غم سے مناتے آئے ہیں-زکر حسین کی محافل کا انعقاد ہوتا ہے-10 محرم کو جلوس نکالے جاتے ہیں جس میں واقعہ کربلاء کی مناسبت سے تعزیے،علم اور شبیہ تیار کی جاتی ہیں اور سارے واقعات کو دھرایا جاتا ہے-چاول،حلیم ،نان اور دال کی نیاز دلوائی جاتی ہیں-اور یہ سب امور عند اللہ مقبول ہیں-معروف صحافی ،دانشور حیدر جاوید سید کہتے ہیں کہ محرم الحرام کی ثقافتی لہر نے سرائیکی خطے پر اپنا اثر ڈالا اور یہ یہاں کی ثقافتی رمز کے عین مطابق ہے-جبکہ یہاں 80ء اور 90ء کی دھائی میں جو آل سعود کے زیر اثر ثقافت لانے کی کوشش ہوئی وہ اس خطے کے مزاج سے بالکل مختلف تھی-اور یہ اجنبی اور بے گانہ خارجی ثقافت آج تک اس خطے کی اکثریت نے قبول نہیں کی ہے-اور اس کے خلاف مزاحمت دکھائی ہے-ان کا کہنا ہے سرائیکی خطے میں مذھبی شدت پسندی اور خارجیت اس خطے کی پیداوار نہیں بلکہ سعودی عرب سے درآمد شدہ ہے-

Comments

comments

Latest Comments
  1. Nike Air CB 34
    -
  2. Air Jordan DMP Shoes
    -
  3. Kobe Bryant 5
    -
  4. Reebok Zig RealFlex
    -
  5. Air Jordan 16
    -
  6. Nike Air Max 90 Current Moire
    -
  7. Air Jordan 4 Retro
    -
  8. Air Jordan True Flight
    -
  9. Spring?Summer?2013
    -
  10. Nike Free 4.0
    -
  11. Nike Air Jordan 23
    -
  12. Asics Mexico 66
    -
  13. Nike?Free?4.0?V2?Mens
    -
  14. Supra NS Strapped
    -
  15. Hermes
    -
  16. Nike Air Max Essential
    -
  17. Junya Watanabe
    -
  18. New Balance 580
    -
  19. Prada Shoes
    -
  20. Miumiu bags (13)
    -
  21. Miu Miu Wedges Outlet
    -
  22. ∟Gucci Portefeuilles
    -
  23. zapatillas de deporte de Balenciaga
    -
  24. Sac Chanel Flap
    -
  25. Sac Gucci pas cher
    -
  26. Mulberry Satchel Bags Womens Online
    -
  27. Nike Air Max
    -
  28. Supra Enfants Chaussures
    -
  29. Air Max TN Women Zapatos
    -