فتووں کی فیکٹریاں اورماتم – از سید ثاقب حسین

azadari-in-karbala

  فتووں کی فیکٹریوں سے ھر روز نئے فتوے آتے ہی رہتے ہیں، کبھی یزید کو رضی اللہ کبھی کتے کو شہید اور کبھی کسی خارجی ٹولے کے سربراہ کو شہید کہنے والے دین ،عقل و منطق کی زبان نہ سمجھے نہ سمجھ پائیں گے۔۔ ماتم حسین اور حسین ؑ پہ رونے کو سالہا سال سے بدعت اور حرام کہنے والوں نے نہ تو کتابوں کا صحیح معنوں میں مطالعہ کیا اور نہ ہی ان کو یہ شرف حاصل ھوا ہے کہ دین کو در رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حاصل کریں، بنو امیہ کے من گھڑت دین پہ چل کے خود کو سمجھتے ہیں ھم سنت رسول پہ عمل پیرا ہیں۔

 رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر ام امومنیں حضرت عائشہ کا سر اور چہرے پہ ماتم کرنا تین معتبر کتابوں سے ثابت ہے۔( مسند احمد بن حنبل، تاریخ طبری۔طبقات ابن سعد) جبکہ حضرت عائشہ وہ ہیں جن سے دین کا تقریباََ آدھا حصہ صحاح ستہ والوں نے لیا ہے۔ ان فتویٰ ساز فیکٹری والوں کا ایک عقیدہ یہ بھی ہےکہ ، تمام اصحاب ستاروں کی مانند ہیں جس کی بھی پیروی کرو گے فلاح پا جاوؐ گے۔ اب ان کو غور کرنا ھو گی اور یہ دیکھنا ھو گا اگر ماتم کرنا حرام ہے تو پھر حضرت عائشہ نے کیوں کیا؟

انکے بقول اگر جس بھی صحابی کی پیروی کرو گے فلاح پاوؐ گے تو شیعہ حضرات حضرت عائشہ کی اس سنت پہ عمل پیرا ہیں تو وہ بھی نجات پائیں گے کیونکہ تمام اصحاب کل ھم نجوم ہیں۔ اور جبکہ حضرت عائشہ نہ صرف صحابیہ ہیں بلکہ ام المومنیں بھی ہیں قرآن کے بقول اگر ماتم کرنا حرام تھا تو پھر ام المومنیں نے نعوز باللہ کوئی بدعت یا حرام کام انجام دیا؟ حالانکہ تاریخ میں یہ بات ثابت ہے کہ رونا اور شہید پہ ماتم کرنا اصحاب کی سنت رہی ہے حضرت حمزہ کی شہادت پہ تمام مدینہ کا رونا ماتم کرنا نوحے پڑھنا ثابت ہے

حضرت عثمان کی وفات پر انکی بیوی کا ماتم کرنا ثابت ہے اور کئی ایسے واقعات تاریخ سے ثابت ہیں۔ کربلا کے واقعہ کے بعد حضرت امام زین العابدین بن امام حسینؑ اور بی بی زینب بنت علی ؑ سلام اللہ علیھم نے مجلس و ماتم کا ایک باقاعدہ آغاز کیا اور اس عزاداری کا مقصد امام حسین ؑ کی قربانی اور مقصد امام حسین ؑ کو دنیا کے ھر فرد تک پہنچانا تھا۔ اور آنے والے تمام اھلبیت کے اماموں نے اس کو ثواب گردانا۔ اور انکا عمل ھمارے لئے حجت ہے۔ کیونکہ خاندان رسالت علم رسول ص کے وارث ہیں جیسا کے بخاری میں لکھا ہے کہ میرے بعد بارہ امیر خلیفہ ھونگے۔ اور سب کے سب قریش سے ھونگے۔ اور انکی اطاعت میری اطاعت ھو گی اور انکی نافرمانی میری نافرمانی ھو گی۔

صحیح بخاری کتاب الاحکام جلد ۸ ص۳۷۳ حدیث ، ۲۰۸۶ اور حدیث ۷۱۳۷ اور پھر فرمایا میری اھلبیت کی مثال کشتی نوح کی جیسی ہے جو اس میں داخل ھو نجات پائے گا اور جو رہ گیا وہ ھلاک و گمراہ ھو گا۔ یہ حدیث متواتر ہے تمام امت مسلمہ کے نزدیک ۱ (المستدرك على الصحيحين ج ۲ ص ۳۷۳ المؤلف : محمد بن عبدالله أبو عبدالله الحاكم النيسابوري ۲ فضائل الصحابة ج ۲ ص ۷۸۵ المؤلف : أحمد بن حنبل أبو عبد الله الشيباني الناشر : مؤسسة الرسالة – بيروت الطبعة الأولى ، 1403 – 1983 ۳ تيسير بشرح الجامع الصغير ج ۱ ص ۶۹۶ المؤلف / الإمام الحافظ زين الدين عبد الرؤوف المناوي دار النشر / مكتبة الإمام الشافعي – الرياض – 1408هـ – 1988م الطبعة: الثالثة) مزید حوالہ جات کیلئے اس لنک کو دیکھیں

http://www.shiascan.com/ur/component/content/article?id=262

یہ عزاداری سید الشہدا کا مقصد دنیا وقت کے ھر فرعون،نمرود،یزید کو بے نقاب کرنا ہے۔ اسی لئے خدا نے قرآن میں بھی انہی ھستیوں کا زکر بھی زیادہ کیا جنہوں نے اپنے وقت کے شیطانوں سے مقابلہ کیا۔ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت ابراھیم علیہ السلام۔ اور حضرت یعقوب علیہ السلام اور حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے کو احسن القصص کہا۔ زندوں کو رونا بدعت ھوتا تو حضرت یعقوب نبی نے اپنے بیٹے کی جدائی میں اپنی آنکھیں سفید کر لیں اور بقول اھلسنت کی بہت بڑی تفسیر، تفسیر مظہری کے وہ شاہرائے عام پہ پیٹھ کر ھائے یوسف ھائے یوسف کے بین کیا کرتے تھے، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس ماتم کو حرام قرار دیا ہے وہ عام انسانوں کیلئے ہے شہیدوں اور انبیا؍ اور اماموں پہ ماتم کو عین عبادت قرار دیا ہے۔ جیسا کہ حضرت عائشہ نے رسول خدا کی وفات پہ کیا تھا۔۔ میرا مقصد اس پوسٹ کا ان باشعور لوگوں کیلئے ہے جو حق کی تلاش میں ہیں۔۔ جو تعصب سے کام نہیں لیتے۔ اور ھو سکے تو اپنی اصلاح کر سکیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Khalid Bhatti
    -
  2. Akmal Zaidi
    -
  3. Nike Air Diamond Turf 2
    -
  4. Hobo
    -
  5. Nike Free Run 3
    -
  6. Nike Air Jordan 2011
    -
  7. Nike Air Force 1 Low
    -
  8. Air Jordan TC Shoes
    -
  9. Kids Air Jordan Shoes
    -
  10. Nike Free
    -
  11. Air Jordan 2(II) Retro
    -
  12. Nike Free 3.0 V3
    -
  13. Celine Luggage bolsos
    -
  14. Air Jordan 6 Rings
    -
  15. Chloe Handbag (72)
    -
  16. Versace
    -
  17. Gucci Trolley Travel Luggage (8)
    -
  18. Invicta
    -
  19. Burberry Totes Bags
    -
  20. Giuseppe Zanotti Appartements
    -
  21. Sweaters (141)
    -
  22. Mulberry Shoulder Bags Womens Online
    -
  23. Diorissimo Mini Bag
    -
  24. Sacs Michael Kors Pas Cher
    -
  25. New Mulberry Clutch Bags Womens
    -
  26. Sueter Polo
    -
  27. Asics Chaussures Pas Cher
    -
  28. Zapatos Polo Hombre
    -
  29. Bottega Veneta Shoes
    -
  30. ZX 750 Shoes Women
    -
  31. Air Jordan Flight 9
    -
  32. Air Max 24-7
    -
  33. Nike Total90 Laser IV
    -