ڈرون کا ردعمل

عمران خان اور تحریک انصاف کے لوگ اکثر ہر دہشت گردی پرطالبان کی مذمت کرنے  کے بجاۓ الٹا اس کو ڈرون کا رد عمل کہتے ہیں .پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ 18 جون 2004 کووانا وزیرستان میں ہوا تھا .جس میں نیک محمّداپنے ساتھیوں سمیت مارا  گیا تھا .ہم عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ڈرون حملوں سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی ہوتی تھی اور اس دہشت گردی میں ان مذہبی انتہا پسند تنظیموں کا ہاتھہ ہوتا تھا جو آج طالبان میں شامل ہوچکے ہیں.19نومبر1995 کو اسلام آبادپاکستان میں پہلا خود کش حملہ ہوا تھا جس میں17 افرادمارے گئےتھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

اکیس دسمبر1995 کو پشاور میں ایک کار بم دھماکہ میں 37افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئےتھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

پچیس فروری 1995 کو سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی میں ابوالفضل عباس مسجد کے اندر نمازیوں پر فائر کھول دیا جس سے میں 6 شیعہ مسلمان شہید 16زخمی ہو گئے.  کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

چار  مارچ 1998 کو خیبر پختونخواہ کے ضلع  ہنگو میں نوروزکا تہوار منانے والوں پرحملہ میں 20 افراد ہلاک ھوۓتھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

پندرہ جنوری1996 کو مون مارکیٹ لاہور میں طالبان کی حامی سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے معروف شاعر محسن نقوی کو  قتل کردیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

دس جنوری1999 کوڈیرہ غازی خان  کے علاقے کرمداد قریشی میں شیعہ مسجد میں قتل عام کرکے17 نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

 سات اکتوبر 1999 کو  راولپنڈی  میں پی ٹی وی پروڈیوسر عون محمد رضوی  کو طالبان کی حامی جماعت نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

گیارہ جنوری1998 کولاہور میں طالبان کی حامی جماعت سپاہ  صحابہ کے دہشت گردوں نےمومن پورہ میں ایک قبرستان میں ایک نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ  کردی جس سے25 شیعہ مسلمان شہید  اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے.شہید اور زخمی ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل تھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

 سترہ مئی 1988 کو کوہستان، چلاس ،تنگیر میں طالبان کی حامی جماعت سپاہ صحابہ  نے حملہ800 شیعوں کو ہلاک کردیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

یہاں ہم نے بس کچھہ واقعات کا ذکر کیا ہے جو کہ ڈرون حملوں سے پہلے ھوۓ ورنہ طالبان نے افغانستان میں مخالف ہزارہ قبائل اور دیگر کا جو قتل عام کیا تھا اور پاکستان میں مخالفین خاص طور پر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کا جو قتل عام کیا تھا اس کی تفصیل کے لئے پوری کتاب لکھنی پڑے گی

عمران خان یا تو اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں یا جان  بوجھہ  کر پاکستان کو تباہی کی طرف  لے جانا چاہتے ہیں کبھی وہ طالبان کا دفتر کھلوانے کی بات کرتے ہیں تو کبھی طالبان کے لیڈر ولی الرحمن کو پرامن لیڈر قرار دیتے ہیں .ان کی پارٹی کے  وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک  کی نظروں میں بس ڈرائیور بھی دھماکے کر رھے ھیں، بس کنڈکٹر بھی، میڈیا بھی اور سیاسی مُخالفین بھی .مگر ایک طالبان ھے جو بالکل بھی دھماکے نہیں کر رھے ھیں۔ طالبان اِن دھماکوں میں مُلّوث نہیں باقی سب لوگ اِس میں مُلّوث ھیں

پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور طالبان دہشت گرد ہیں ان سے مذاکرات کے لئے اس حد تک جھک جانا بلکہ لیٹ جانا کیا پاکستانی خود مختاری کے خلاف نہیں ہے؟

عمران خان صاحب جن سے مذاکرات کی ضد کر رہے ہیں یہ لوگ نہ پاکستان کے قانون کو مانتے ہیں نہ آئین کو اور  نہ اس ادارے کو جس کو جس کا عمران خان صاحب خود حصّہ ہیں.طالبان کی جنگ پاکستان کے آئین اور پاکستانی ریاست کے خلاف ہے

طالبان امن اور پیار  کی زبان سمجھنے والے نہیں یہ موجودہ دور کا فتنہ ہیں جس کا قرآن( سورہ  بقرہ آیات ١٩٢) میں کھلا لکھا ہے کہ فتنہ قتل سے زیادہ شدید ہے اور اگلی آیت میں لکھا ہے کہ فتنے کے خلاف جنگ کرو حتی کہ فتنہ ختم ہوجائے اور یا پھر اپنے فتنے سے تائب ہوجائیں مگر عمران خان کو اس فتنے سے اتنا زیادہ پیار  ہے کہ وہ طالبان سے بڑھ کر ان کی وکالت کر رہے ہیں

سنہ دو ہزار دو سے اب تک پچاس ہزار سے زائد پاکستانی مارے جا چکے ہیں- اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ پاکستان کی جنگ نہیں ہے تو وہ یا تو یقیناً گوئٹے مالا میں  رہتا ہوگا یا اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہوگا

taliban

عمران خان طالبان کے دفتر کی تعمیر کرتے ھوۓ .شاید وہ بھول گۓ کہ تحریک انصاف کے دفاتر ہوتے ھوۓ طالبان کے دفاتر کی کیا ضرورت ہے؟فیصل رضا عابدی نے صحیح کہا ہے کہ “عمران خان در اصل طالبان کو لیگل حیثیت دینا چاہتے ہیں۔

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. riaz
    -
  2. کاشف نصیر
    -
    • Faisal Mahmood
      -
  3. Sarah Khan
    -
    • Faisal Mahmood
      -
  4. پاکستانی
    -