امیر المنافقین منورحسن دیوبندی اور دہشت گردی کی مذ مت – از حق گو

syed-munawar-hasan-imran-khan-meeting1-300x182

جماعت اسلامی کے امیر یا بہتر ہوگا میں انھیں امیر المنافقین کے لقب سے یاد کروں – تو قصہ کچھ یوں ہے کہ جناب امیر المنافقین منور حسن صاحب وسیم بادامی صاحب کے ٹاک شو میں دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوے دہشت گردوں کا نام لینے اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوے ایسے شرما رہے تھے جیسے پرانے وقتوں میں دلہنیں اپنے شوہروں کے نام لینے سے شرماتی تھیں –

وسیم بادامی صاحب نے امیر المنافقین سے سوال کیا کہ جناب کیا یہ انصاف ہے کہ دہشت گرد ڈرون حملوں کا بہانہ بناتے ہوے بے گناہ پاکستانیوں کو ہی اپنے دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں – تو امیر المنافقین صاحب نے پھٹ پڑنے والے انداز میں وسیم بادامی کو ڈانٹ پلاتے ہوے فتویٰ جھاڑا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں یا ان کی معلومات ایجنسیوں کو فراہم کریں – امیر المنافقین کو دہشت گردوں کی معلومات کی فراہمی کا غصہ بھی شاید اسی لئے ہوگا بلکہ یقیناً اسی لئے ہوگا کیوں کہ اب تک جتنے بھی القاعدہ کے دہشت گرد پکڑے گیے ہیں وہ امیر المنافقین کی جماعت کے لونڈوں کے کمروں سے ہی پکڑے گیے ہیں –

وسیم بادامی صاحب نے پھر سوال کیا کہ چلے مان لیں ڈرون حملے غلط ہیں نہیں ہونے چاہیئیں ، پھر طالبان کے حملے اپ کی نظر میں ٹھیک ہیں یا غلط ، امیر المنافقین صاحب کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا – وسیم بادامی صاحب سے بڑے پیار سے عرض کیا جناب صحیح یا غلط تو کہہ سکتے ہیں اور امیر المنافقین منور حسن دیوبندی پھر سے بھڑک اٹھے اور وسیم بادامی کو ڈانٹ دیا کیا کہ آپ مجھے ہدایت نہیں دے سکتے نہ مجبور کر سکتے ہیں – کہنے کو تو وہ بھی ٹھیک کہتے ہیں آخر وسیم بادامی صاحب جیسا شریف آدمی انھیں مجبور کر بھی نہیں سکتا – امیر المنافقین منور حسن دیوبندی کو تو صرف حکیم اللہ محسود دیوبندی مجبور کر سکتا ہے وہ بھی اپنی شرائط پہ

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ali Nasir
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.