قاتلوں سے مذاکرات – از یاسر علی

download

ہزاروں معصوم پاکستانیوں ، غیر ملکی انجینئرز، سفارتکاروں ، اور سیاحوں کے قاتلوں سے مزاکرات کئے جا رہے ہیں ، انہیں باقائدہ دفتر کھولنے کی دعوت دی جا رہی ہے ۔۔ میرا انسانی حقوق کی تنظیموں کو مشورہ ہے کہ عدالتِ جالیہ میں ان افراد کی رہائی اور مزاکرات کے لئے پٹیشن دائر کریں جو 100 گرام چرس ، 50 گرام ہیروئن رکھنے کے جرم میں ، یا 500 ، 1000 سے لے کر چند لاکھ تک کی چوری یا ڈاکے میں ملوث ہیں، چند ارب روپوں کا فراڈ کرنے والے فراڈیے یا ہھر صرف 20 ، 30 افراد کے قاتل ہیں ،

ان سے مزاکرات نہ ہوئے تو یہ شدید نا انصافی ہو گی اگر طالبان کی دہشت گردی کا جواز یہ ہے کہ وہ امریکی افواج کے ظلم کا بدلہ پاکستان کی عوام سے لے رہے ہیں ۔۔ امریکی ڈرون حملے کے بدلے مساجد ،امام بارگاہوں ، چرچ ، بازار ، جلوسوں اور بس سٹینڈز کو نشانہ بنا کر اپنا بدلہ لے رہے ہیں  تو پھر چور کے چوری کرنے کی وجہ غربت ، بھوک افلاس ، معاشرتی ناہمواری اور کئی عوامل ہیں‌ ۔

ڈاکو کے ڈاکہ ڈالنے کی وجوہات اس کی غربت ، بھوک ،ذلت ، پستی ،اورامیر لوگوں کا دکھاوا ہے ۔ نشہ بیچنے والا تو بہت اچھا ہے ، لوگوں کو کچھ دیر کے لئے سکون ہی تو مہیا کرتا ہے کیا قصور ہے اسکا۔۔۔؟؟ زیادتی کا مرتکب مجرم تو ویسے ہی شیطان کے بہکاوے میں آ کر یہ کام کرتا ہے  تو اس بیچارے کو سزا کیوں ؟ مزاکرات کر کے اس کے شیطان سے رابطے ختم کرائے جائیں ۔۔۔۔ امراء کا رہن سہن اور اپنے بچوں کی محرومیاں دیکھ کر اگر کسی کا دماغ فراڈ کی طرف مائل ہوا اور اس نے صرف 15 ، 20 ارب کا فراڈ کر لیا تو اس بیچارے کو سزا کیوں؟؟؟ مزاکرات کرنے چاہیں ۔

اگر کوئی دشمنی میں 10 20 قتل کر دے تو کیا ہے ،؟ یہ اسکا حق ہے ، اس کے گھر کے افراد قتل ہوئے ہیں ، اس نے دوگنا قتل کر دئے تو اس پر قید اور موت کی سزا کیوں؟؟ اس سے مزاکرات کر نے چاہیئں ،۔ اس کا نقطہ نظر سننا چاہیے معاذاللہ معاذاللہ خدا سے بھی التجا کرنی چاہئے کہ شیطان سے مزاکرات کرے ، اس کا قصور ہی کیا ہے بیچارے کا ۔۔جو اسے شیطان بنا دیا

Comments

comments

Latest Comments
  1. RAZA
    -
  2. Javaid Bashir
    -
  3. Javaid Bashir
    -
  4. Javaid Bashir
    -