جاوید ابراہیم پراچہ ہی نواز شریف کا اصل چہرہ ہے – حق گو

deobdni

جاوید ابراہیم پراچہ آج کل ہمارے 24/7 چینلوں کی ضرورت بن چکے ہیں۔ اپنی کیمرے کے سامنے گفتگو سے وہ تاثر کچھ اس طرح کا بناچکے ہیں کہ جیسے بقول ان کے ’’چترال سے ژوب تک امیر المومنین ملا عمر کی قیادت میں متحرک طالبان‘‘ نواز شریف حکومت سے صلح کے مذاکرات پر آمادہ ہو چکے ہیں۔ چند روز میں ان کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہو گا۔ اس اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی ’’پیشگی شرائط‘‘ نہیں رکھی جائیں گی۔ مگر حکومت کو چاہیے کہ اس اجلاس سے ’’مثبت پیغامات‘‘ کو یقینی بنانے کے لیے از خود کچھ ایسے قیدی چھوڑ دے جنھیں کافی برس پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ مگر ابھی تک انھیں عدالتوں کے سامنے مجرم ثابت نہیں کیا جا سکا۔ اس ضمن میں پراچہ صاحب خاص طور پر ان مسلم خان کا ذکر بھی فرماتے ہیں جو کسی زمانے میں سوات کے مولانا فضل اللہ کے ترجمان ہوا کرتے تھے۔

Source :

http://www.express.pk/story/177344/

نصرت جاوید صاحب کے کالم سے اقتباس سے اس پیرا گراف میں نصرت جاوید صاحب نے ہمیشہ کی طرح بہت نپے تلے انداز میں کچھ نا کہنے کے انداز میں بہت کچھ کہ ڈالا – جاوید ابراہیم پراچہ نامی شخص جو سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اہل سنت والجماعت کا رہنما ہے اور خود کو طالبان کا نمائندہ بھی کہتا ہے اور یہ شخص نواز شریف کی جماعت کا سابقہ رکن قومی اسمبلی بھی رہا ہے اور ابھی تک نواز لیگ سے تعلق رکھتا ہے – نواز لیگ کے دہشت گردوں سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں – اس بار کے الیکشن میں بھی نواز لیگ نے دو دہشت گردوں کو قومی اسملی کے ٹکٹ جاری کے ہیں جن میں سے ایک تو جیت کر قومی اسمبلی بھی پہنچ چکا ہے –

 

1234583_585984064794096_998567607_n

 

طالبان نے جاوید پراچہ کے ساتھ اپنے کسی رابطے کا انکار کیا ہے تو پھر نواز لیگ کے یہ رہنم کس کی ایما پر طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آزاد کروانا چاہتا ہے – اس سلسلے میں نواز شریف کا کردار سب سے زیادہ مشکوک نظر آتا ہے – اور نواز شریف کی دہشت گرد نواز پالیسیز کو دیکھ کے یہ کہنا کچھ غلط بھی نہیں ہوگا کہ نواز شریف خود جاوید پراچہ کے توسط سے دہشت گردوں کو اس صورت آزاد کروانا چاہتا ہے کہ اس پر کوئی الزام نہ آے

نواز شریف اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے دہشت گردوں کو آزاد کر کے پاکستان کی عوام کی زندگیوں کو جہنم بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے – لیکن پاکستان کی عوام اس سازش سے با خبر ہے اور اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش سے دریغ نہیں کرے گی

Comments

comments