مجیب الرحمان شامی – اتنی سعودی غلامی؟ – از حق گو

images

میڈیا نے سعودی عرب کے خلاف کیمپین چلا دی ہے اس سے کیا تاثر بن رہا ہے : سارا خان

شام کے معاملے میں بڑا شدید اختلاف ہے ہمارے دوستوں میں ، سعودی عرب ترکی اور تمام عرب ممالک ایک طرف اور متحدہ عرب امارات ایک طرف اور شام کے معاملے میں روس ایران اور چین ایک طرف، ہمارے دونوں طرف دوست ہیں ہمیں نوٹ کر لینا چاہئے کہ شام کی حکومت ایک جبر کی حکومت تھی اور ایک جابر کی حکومت تھی اس کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن مسلہ یہ ہے کہ اس کو ڈیل کیسے کیا جائے کیا ایک دباؤ کے ذریعے
اس کو مجبور کیا جائے یا اس کے باغیوں کی امداد کی جائے

پاکستان کو کوشش کرنی چاہئے کچھ بیچ بچاؤ کرنے کی تاکہ دونوں طرف کے دوستوں کا ہاتھ پکڑا جا سکے لیکن ہمارے میڈیا کے کچھ دوست حد سے تجاوز کر گئے ہیں یہ دستور کی بھی خلاف ورزی ہے اور ہمارے مفادات کی بھی، اس میں ہمارے بعض شیعہ بھائی ہیں جو ٹی وی پر آ گئے اور وہ سعودی عرب اور سعودی خاندان کو جلی کٹی سنا رہے ہیں میں ان سے عرض کروں گا کہ یہ معاملہ بین الاقوامی ہے اور سیاسی ہے اس کو مسلکی اور فرقہ ورانہ ایشو نہ بنائیں اگر آپ سعودی عرب پر بے لگام گفتگو کریں گے تو یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کے بارے میں بھی باتیں کر سکتے ہیں

دنیا نیوز کے ایک شو میں ایک محترمہ کے سوال کے جواب میں مجیب الرحمان شامی نامی صحافی نے یہ الفاظ سعودی عرب کے بادشاہوں سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوے پھٹ پڑنے والے انداز میں کہے – شامی نامی صحافی کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد ایک ” ڈکٹیٹر ” ہے جبکہ سعودی عرب کے بد ترین موروثی باد شاہ تو جمہوری طور پہ منتخب ہے – شامی نامی صحافی نے سعودی عرب کی وفا داری کے ثبوت کے طور پر یہ نظریہ بھی پیش کیا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست ہے – یہ کیسا دوست ہے جس نے پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنی دوستی نبھاتے ہوے ان طالبان دہشت گردوں کو کروڑوں کی فنڈنگ کی جو پاکستانی فوج اور عوام پر حملے کرتے ہیں اور ایک لاکھ کے لگ بھگ پاکستانیوں کو قتل کر دیتے ہیں؟

یہاں دو باتیں جو نہایت وضاحت کے ساتھ سمجھ میں آتی ہیں پہلی یہ کہ صحافت کے نام پر دوسروں کو ہر معاملے میں تنقید کا نشانہ بنانے والا صحافی ایک غاصب، جابر ، رجعتی اور انتہا پسند دہشت گرد قبیلے کی حکومت کے خلاف بولنے پر لوگوں کو دھمکانے پر کیوں اتر آیا؟

دوسری بات شام کے صدر کو ڈکٹیٹر کہنے والا شامی خود ضیاء الحق دور میں اس کے قریب ترین خدمات گاروں میں سے تھا ، جو خود ڈکٹیٹر کے گملے میں اگا ہو وہ شام کے صدر کو جو انتخابات میں بیانوے فیصد ووٹ لے کے منتخب ہوا اس کو ڈکٹیٹر کہہ رہا ہے صرف اس لئے کہ بشار الاسد شام میں سعودی عرب کے ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے – اور نمک حلالی کرنے کے لئے شامی شام کے صدر بشار الاسد پر تنقید کر کے اپنے سعودی آقاؤں کو خوش کر رہا ہے

اور جہاں تک رہی بات سعودی عرب کی پاکستان دوستی کی تو سعودی عرب نے اب تک صرف اپنے خادم سیاست دانوں ، صحافیوں اور جرنیلوں کو نوازنے کے پاکستان کے ساتھ کون سی بھلائی کی ہے ؟ سواے اپنے پالتو دہشت گردوں کے ہاتھوں  قتل عام کروانے کے. ہزاروں مدرسے جس میں سے لاکھوں دشت گرد نکل کے تباہی مچا رہے ہیں یہ سب سعودی عرب کی ہی دین ہے ، کون سے کارخانے یا ملیں لگا دی ہیں سعودی عرب نے پاکستان کو جس میں پاکستانی عوام کو کوئی فایدہ مل رہا ہے؟

شامی جیسے صحافی جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے سعودی عرب کے شیخوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں یہ ہی لوگ ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے وحشیوں کی حمایت میں بھی مصروف نظر آتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے سنی اور شیعہ سب سعودی عرب کے آل سعود خاندان جو اسرائیل اور امریکا کا غلام ہے اس سے نفرت کرتے ہیں ، آل سعود کی حامی صرف تکفیری اور ان کے حمایتی ہیں شامی نامی صحافی کے لئے زیادہ بہتر ہوگا اگر وہ پاکستان کے مسائل میں سعودی کردار کے بارے میں بات کرے کیوں کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ طالبان دہشت گرد اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی فنڈنگ اور حمایت کا مرکز سعودی عرب ہے

اور مسلم ممالک کے خلاف بھی ہمیشہ امریکا اور اسرائیل کی مدد سعودی عرب نے کی ہے چاہے وو عراق ہو یا افغانستان، مصر ہو یا لیبیا ، سعودی عرب نے ہر موقعہ پر امریکا کی غلامی کی ہے اگر ہو سکے تو اس پر کچھ فرما دیں ورنہ سعودیوں کی غلامی میں بولنا تو آپ کو خوب آتا ہے

http://tune.pk/video/446791/Nuqta-e-Nazar-3rd-September-2013-03-09-2013-Full-Show

Comments

comments

Latest Comments
  1. Khalid Bhatti
    -
  2. ayesha
    -
  3. saad
    -
  4. RAZA
    -
  5. Nike Dunk High Heel
    -
  6. Mulberry Mens Messenger Bag
    -
  7. Chaussures Nike Air Jordan 1
    -
  8. Nike Air Max 95
    -
  9. Air Jordan 12
    -
  10. Nike Air Max
    -
  11. Air Jordan 6
    -
  12. Nike Free 5.0
    -
  13. Nike LunarGlide 5
    -
  14. Supra TK Nuevo Society
    -
  15. Christian Louboutin
    -
  16. Nike Free Run+
    -
  17. Hublot
    -
  18. Marchesa
    -
  19. Air Jordan 4
    -
  20. Mulberry Wallets Womens Online
    -
  21. Céline Shoulder
    -
  22. Lacoste Femme Chaud Pas cher
    -
  23. Zapatos Burberry Mujer
    -
  24. Air Jordan 2
    -
  25. Air Jordan 8 (Fusion)
    -
  26. Prada?Bags?2012?(25)
    -
  27. Weston
    -