افتخار چودھری اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ – از حق گو

969572_10151759398014561_1907197658_n

بنوں جیل سے شرو ع ہونے والا قصہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل تک جا پہنچا اور ابھی تک اس سلسلے کے خاتمے کے لئے اٹھاے جانے والے اقدامات نظر نہیں آرہے – تقریباً تین سو خطر ناک دہشت گردوں کے کا فرار پولیس ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے منہ پر طمانچے کی طرح پڑنے کے باوجود ملکی سطح پر کوئی اقدامات دیکھنے کو نہیں مل رہے – دونوں واقعیات میں مشترک بات ہے کہ دونوں میں عدنان رشید کا کردار سب سے اہم رہا ہے –

جی وہی عدنان رشید جس کو بنوں جیل سے چھڑانے کے لئے طالبان نے حملہ کیا تھا اور ڈیرہ جیل پر حملے میں دہشت گردوں کو چھڑانے کی پلاننگ عدنان رشید نے کی تھی – عدنان رشید جو کے مشرف حملہ کیس میں پھانسی کی سزا کا مستحق ٹھہرا تھا اور اس کی پھانسی افتخار چودھری کے حکم سے منسوخ ہوتے ہوتے اس دن تک آگیی جب یہ جیل سے فرار ہوا ، افتخار چودھری نے اپنے بغض مشرف میں جس دہشت گرد کی سزا کو جس مقصد کے لئے مؤخر کیے رکھا آخر کار وہی ہوا اور عدنان رشید فرار ہوگیا –

افتخار چودھری ہر ممکن طریقے سے دہشت گردوں کو با عزت بری کرتا ہے اور جو دہشت گرد بری نہ ہو سکیں ان کی سزاؤں میں تاخیر کا سبب بنتا ہے – افتخار چودھری پاکستان میں دہشت گردوں کا قانونی سر پرست ہے اور آزاد اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کے تمام حملوں اور دہشت گردی میں افتخار چودھری برابر کا شریک ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. MAK
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.