رمضان اور پاکستانی ٹی وی چینلز – از وسیم الطاف

1001536_546787538714922_1137678480_n

ماہ رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کیلیے پرائویٹ ٹی وی  چینلز میں خصوصی مقابلے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اب چونکہ آخری عشرہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی ہیں لہٰذا اس سلسلے میں مقابلے کی دوڑ مزید تیز تر ہو گئی ہے -تمام چینلز نے اس سلسلے میں مذھب فروش کمپنیوں سے مختلف پروگراموں کے حوالے سے ٹینڈر طلب کیے -گزشتہ روز یہ ٹینڈر کھولے گیے جن کی تفصیل درج ذیل ہے:-
– .پروگرام “سسرال میں پہلا روزہ ، نو بیاہتا دلہن کے لیے آپا بے روزہ کے مشورے” کا ٹھیکہ بیس لاکھ میں نا شائستہ لودھی نے حاصل کیا .
– پروگرام “چرند پرند اور رمضان” حافظ انتقام سیاہی گھمبیر کو ساڑھے بائیس لاکھ میں ملا .
– “رمضان اورخواب” کا ٹھیکہ حاجی الله دتہ اینڈسنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے مبلغ پچیس لاکھ میں مندرجہ پروگراموں کے لیے حاصل کیا :-
ا . بحالت روزہ خواب میں بھینس دیکھنا .
ب .وضو کرتے ہوے نلکے میں پانی ختم ہو جانا .
– .پروگرام “عجوہ اور زم زم کی برکات” کا ٹھیکہ سوزوکی موٹر کمپنی نے تیس لاکھ میں حاصل کیا کمپنی ایک نئی مہران گاڑی بھی انعام میں دے گی –
– پروگرام “روزہ اور ذیابیطس ” کا ٹھیکہ برٹش سلمنگ کلینک والوں نے پنتیس لاکھ میں حاصل کیا جو رمضان میں 4000 والا پیکٹ 3000 میں دیں گے .
– پروگرام “روزہ اور ازدواجی تقاضے” کا ٹھیکہ حکیم سلاجیت لاہوری نے چالیس لاکھ میں حاصل کیا – وہ شرکا کو بذریہ قرع اندازی عمرے کے ٹکٹ بھی دیں گے .
– “روزہ بطور ڈائٹنگ” کا ٹینڈر پچاس لاکھ میں الحاج بسیار خور اینڈ سنز کے حصے میں آیا .
– “روزہ اور شہدا کربلا” کا ٹھیکہ علامہ جالب گوہری اینڈ کمپنی کو اسی لاکھ میں ملا .
اور پروگرام رمضان میں شیطان کا کردار کا ٹینڈر معروف جاہل جناب ڈاکٹر آ مرخیانت نے ایک کروڑمیں اپنے نام کیا .وہ پروگرام میں موٹر سائیکل پہ مختلف کرتب بھی دکھائیں گے ،منہ سے آگ نکلنے کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے نیز بندر کی نقل بھی اتاریں گے-
ٹینڈر کی منظوری کے بعد یہ روح پرور تقریب دعایہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی .
نوٹ :-چند موضوعات کے ٹینڈراس بنا پہ مسترد کردیے گۓ کیونکہ بولی دہندگان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا حالانکہ موضوعات انتہائی اہم تھے جیسے ،بحالت روزہ خود کش حملے کے فضائل و برکات ، رمضان میں اسلحے کے استمال کے طریقے،رمضان میں دہشت گردی کی فضیلت اور دیگر اہم موضوعات –

Comments

comments

Latest Comments
  1. Maha Zandiq
    -
  2. zeeshan
    -
  3. Online Cash Advance
    -
  4. Gafas De Sol Loewe
    -
  5. Nike Free 5.0
    -
  6. Air Jordan 11
    -
  7. Fendi Tienda
    -
  8. Adidas Jeremy Scott Instinct Hi
    -
  9. Nike Air Jordan Womens
    -
  10. Nike Air Max Women's
    -
  11. Jordan Rare Air
    -
  12. Air Jordan 2009
    -
  13. Nike Free 5.0 Hombre
    -
  14. Nike Air Jordan 4
    -
  15. Nike Air Max 2003
    -
  16. Air Jordan 13 GS
    -