جعلی کالم یا جعلی صفحات تحریک انصاف کو تباہ کر دیں گے – احمد وقاص گورایہ

pti-flag

تحریک انصاف سے متعلق میں نے کل سوچا تھا کچھ نہیں لکھنا.
لگتا ہے تحریک انصاف اس الیکشن سے کچھ بھی سیکھنے کو تیار نہیں . لیڈر شپ بچوں کی طرح گھروں میں گھس گئی ہے. یہ لوگ سیاست کو بھی کرکٹ سمجھتے ہیں .
ہار ہو یا جیت سیاست میں کھیل جاری رہتا ہے .
دوسری سب سے اہم بات تحریک انصاف کے ہارنے کی وجہ ایک طوفان بدتمیزی اور سوشل میڈیا پر جعل سازی کا کھیل تھا. بجاے اس کہ کہ اس سب سے یہ لوگ سبق سیکھیں، یہ اسی کو جاری رکھے ہوے ہیں.
ان لوگوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک ، سلیم صا فی ، جاوید چودھری ، شاہد مسعو د ، طارق جمیل ، اور سینکڑوں دوسری شخصیات کے جعلی ٹویٹر اور فیس بک کے اکاونٹ بناے تھے . اور ان سے تحریک انصاف کی حمایت میں اور دوسروں کے خلاف جعلی مواد پیدا کر کے ثابت کرتے تھے کہ ہم صحیح ہیں . جعلی کالم بنانا، جعلی کاغذات بناننا، اسکی کچھ مثالیں ہیں شہباز شریف کے دفتر سے سرکاری ملزموں کو ایشو ہونے والا خط اور ملک ریاض سے پیسے لینے والے صحافیوں کی لسٹ . ین سب کا تانا بانا تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سے جا کر ملتا ہے اور ڈاکٹر علوی کا بیٹا بھی ملوث پایا گیا ہے .
ان سب چیزوں سے فیس بک پر بندے اکٹھے کر کے ہلا گلا تو کیا جا سکتا ہے مگر اس سے زیادہ کچھ نہیں. لوگ بچے نہیں ہیں
خیال تھا کہ یہ طوفان بدتمیزی الیکشن کے بعد ختم ہو جاۓ گا . مگ ایک دن رونے دھونے کے بعد یہ انقلابی چوزے پھر میدان میں آ گۓ ہیں . دھوندھلی کا رونا دھونا اور ووہی گالم گلوچ لے کر . پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یہ ایک درجن لوگوں کے جعلی کالم اور ٹویٹس بنا کر آفیشل پیجز سے شئر کر چکے ہیں .
میرے خیال میں اب ان لوگوں کی زندگی کی کوئی اور مصروفیت نہیں اور یہی طوفان بدمزی جاری رہے گا .
اس وقت تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ کی حکومت اور حکمت عملی پر توجہ دینی چاہیے .
اور ساتھ ہی بچیوں کی تربیت کریں. سوشل میڈیا سے نکل کر زمین پر آئین اور جال سازی چھوڑیں.
حقیقی پاکستان کے لیے حقیقی سیاست میں آئیں . جلسے نما کنسرٹ اور سوشل میڈیا پر پیسے دے کر لی گئی لایکس اور جعلی کالم یا جعلی صفحات تحریک انصاف کو تباہ کر دیں گے

Comments

comments

Latest Comments
  1. wasiq
    -
  2. Hashim Raza
    -
  3. Hasan Khan
    -
    • Long Live PAKISTAN
      -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.