Senior Pakistani journalist reveals that ex-PM Nawaz Sharif received financial support from Osama bin Laden
Summary: In the following Urdu column published in daily Dunya, senior pro-ISI Pakistani journalist Haroon-ur-Rasheed reveals that Pakistan’s ex-PM Nawaz Sharif received financial support from Osama bin Laden.
Comments
Tags: Haroon-ur-Rashid, Nawaz Sharif, Osama Bin Laden, Pakistan Elections 2013, PMLN’s support to ASWJ LeJ Taliban AlQaeda LeT
Latest Comments
’پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ سے نکالنے کا وعدہ‘
آخری وقت اشاعت: جمعرات 9 مئ 2013 , 10:04 GMT 15:04 PST
نواز شریف خطے میں پائیدار امن کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے
پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آئے تو امریکہ کی قیادت میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ملک کو باہر نکال لیں گے۔
بی بی سی سے بات چيت میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں امن کے لیے یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔
نائن الیون کے بعد امریکہ نے جب افغانستان پر حملہ کیا تو پاکستان اس کا اتحادی بنا اور تب سے پاکستان اس جنگ کا ایک اہم حصہ ہے اور خطے میں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔
نواز شریف سے جب یہ پوچھا گيا کہ کیا وہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے باہر کر لیں گے تو انہوں نے کہا ’ہاں یہ ہمیں کرنا ہی ہوگا‘ لیکن انہوں نے القاعدہ اور طالبان کے خلاف جاری آپریشن کو جاری یا بند کرنے رکھنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے سنیچر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں نواز شریف کی مسلم لیگ کو کامیاب جماعتوں میں سے ایک مانا تصور کیا جا رہا ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ شریف ایک بار پھر ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کو اس بات کی تشویش ہے کہ اگر نواز شریف اقتدار میں آئے تو وہ اپنی سر زمین پر جاری شدت پسندوں کی سر گرمیوں پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کریں گے؟
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130509_election_2013_nawaz_sz.shtml
Please don’t reproduce the unsubstantiated lies of an Imran Khan cronie.