The night when judges could not sleep: An example of the ‘Geo-Judge alliance’ against Pakistan

Mir Shakil-ur-Rahman, CEO of Geo TV and Jang Group is a hated name in Pakistan because of his blackmailing tactics and collaboration with the anti-democracy establishment

Geo TV’s rumour mongering

The Supreme Court’s “restraining order” to stop government functionaries from any moves to undermine the judiciary have brought to the fore the unsavoury role being played by a section of the electronic media [i.e., Jang Group (Geo TV, Jang, The News)] in the political arena.

On Thursday, the chief justice of Pakistan felt compelled to call an extraordinary session of the Supreme Court past midnight, acting on rumours spread by a TV anchor (Geo TV anchor: Kamran Khan, reporter: Ansar Abbasi) in his programme that the government plans to de-notify the restored judges who had been sent home after General Musharraf’s imposition of emergency on November 3, 2007.

During yesterday’s hearing, the attorney general tried his best to convince the apex court that no such move was being contemplated by the government. Even the prime minister’s statement that this was a conspiracy to pitch the two institutions against each other was not considered enough. The surprising factor was that the honourable court took the rumours, not backed by any evidence, seriously and acted promptly.

Unfortunately, the media group (Jang Group / Geo TV) from where these rumours originated, through its opinion pieces presented as news items and highly partisan anchors, has time and again attempted to provoke the judiciary to declare the president illegal and dismiss the government. One might recall the September 27 hearing of the NRO verdict implementation, when this channel (Geo TV) stopped its routine transmission and this same anchor started painting a doomsday scenario only to eat his words later when the Supreme Court partially accepted the government’s plea and postponed the NRO verdict implementation hearing for two weeks. The media generally, and this media group in particular, has crossed all limits and ridden roughshod on any and every thing we knew as ‘media ethics’.

There has been tension between the government and the judiciary since the judges’ restoration. If this kind of yellow journalism and rumour mongering is allowed to provoke the august court and create confusion and chaos in society, how can we expect sanity to prevail? Intellectuals and saner elements of society, who care for the future of the country, consider a clash of institutions to be extremely destabilising.

Seeing a section of the media working on an agenda to somehow incite this clash in order to throw out an elected government is disturbing. When already there is so much strain between the government and the judiciary owing to several cases before the court involving the government, this kind of scare mongering is intolerable. Disseminating unsubstantiated claims and calling opinions upon them on the powerful medium of television and manipulating public opinion to accept a certain view is a coup of sorts via the media. If state institutions start reacting to each ‘breaking news’, it might lead to more confusion and chaos than there already is. It is neither in the interests of such media groups, nor in the interests of the institution of journalism nor the country. Whether one likes a particular party or regime or not, weakening the system by inciting a clash of institutions is not in the country’s interest. We are engaged in a belated effort after many years, under a democratic dispensation, to strengthen the institutions of the state and get them to work within the parameters prescribed for them in the constitution. To establish their limits and define their relationships is a work-in-progress. This kind of journalism is definitely not helping that cause.

(Source: Daily Times)

A dramatic day ends in a whimper
By Cyril Almeida

Source: Dawn, 16 Oct, 2010

In a legal sense, nothing changed yesterday between the government and the Supreme Court. But because of a still-unconfirmed report in the electronic media (Geo TV), the judiciary-executive ‘clash’ had just chalked up another, thoroughly unexpected, quite bewildering, round.

ISLAMABAD: It’s now a familiar scene in Courtroom No 1.

The air thick with anticipation and apprehension, the room filled with TV anchors and stars from the legal firmament, everyone with a theory, no one really knowing what will unfold during the latest extraordinary proceedings.

Yesterday, however, there was a new twist: there was no clear legal point at dispute.

The Geo TV reporter who 'broke the news' failed to attend the court because of a 'family wedding'.

Essentially, a report aired late Thursday evening on a private TV news channel was the trigger for 17 judges of the Supreme Court of Pakistan assembling on Friday morning to determine if the government may or may not be contemplating the ouster of judges. Good luck trying to explain that in legal terms.

What it was, however, extraordinary and unprecedented, so all anyone in the news pool at the Supreme Court wanted to talk about: was there any truth to the report the government may de-notify the March ’09 order restoring the deposed judges of the Supreme Court?

The reporter who broke the ‘news’ was nowhere to be found in or near the court. The word among fellow court reporters: he had left town overnight for a ‘family wedding’.

Curiously, more than 12 hours after the story first broke, no reporter appeared sure of the veracity or the provenance of the allegations. In the world of political reporting, 12 hours is a lifetime. Even more curiously, some members of a media house known for its ferocious criticism of the government were altogether dismissive of the story.

But all of that was beside the point. The 17 judges of the Supreme Court were clearly agitated, seeing stark parallels between the run-up to the Nov 3, 2007 Emergency and the present day.

Was it fear anchored in fact or mere paranoia? Hard to say.

If there was something unusual about Thursday evening in Islamabad, it was the presence of the Jadoogar of Jeddah, Sharifuddin Pirzada. The legend of the man and his dark arts is so entrenched, his mere presence in certain quarters can send alarm bells ringing.

But whatever caused the panic in the Supreme Court and whether the panic was justified or not, it did produce many odd moments in court yesterday.

One in particular was revealing. The normally restrained Justice Saqib Nisar tore into the mournful and laconic Attorney General, Maulvi Anwarul Haq.

The justice said he wasn’t interested in what the government may or may not be thinking or what it may or may not be planning, he just wanted to know, could — could, not would or should — the government issue a de-notification order to reverse a 14-member Supreme Court bench’s decision on the matter?

The question turned on its head the universally understood relationship between a judiciary and executive: here was the Supreme Court asking the government to give its opinion on a matter of law.

Was it a rhetorical question? No, other justices repeated the demand and Maulvi Mushtaq was dispatched to get an answer from a ‘high constitutional officer’.

When the court reconvened at 12.45pm, perhaps it wasn’t a surprise the Attorney General was left to say the prime minister had been unable to give an answer because he was ‘in a meeting’. A non-legal question had received a political response.

Cue more anguish and anger from the bench.

Eventually, Chief Justice Chaudhry interrupted the outpouring of consternation and unhappiness and began to dictate a long-winded order. His voice unsteady, the chief justice tripped up several times on routine legal and English phraseology. Clearly, it had been a long night.

Outside the court, reporters tried to make sense of what had transpired. Had the court issued a ‘restraining order’ against the government? Was the reference to ‘administrative heads’ an appeal to the army to protect the court?In truth, however, those were not the real stories of the day. The story of the day was that the Electronic Media Age is well and truly upon us.

In a legal sense, nothing changed yesterday between the government and the Supreme Court. But because of a still-unconfirmed report in the electronic media, the judiciary-executive ‘clash’ had just chalked up another, thoroughly unexpected, quite bewildering, round.

ہم سب رحم کے مستحق ہیں

سویرے سویرے…نذیر ناجی

15 اکتوبر کی شب‘ گھر لوٹتے ہی ٹیلیویژن آن کیا‘ تو ہنگامی نشریات دیکھ کر یوں لگا جیسے بغاوت ہو گئی ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا؟ رپورٹر بتا رہے تھے کہ سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان اچانک رات گئے سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔ بیشتر کی کاروں پر پرچم بھی نہیں تھے۔ طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔

مجھے یوں لگا جیسے پاکستانی رواج کے مطابق فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان ہنگامی طور پر جمع ہو کر‘ اپنے عہد کے مطابق یہ طے کررہے ہیں کہ آئین شکنی کرنے والوں کو‘ اس بار کسی قیمت پر تحفظ نہیں دیں گے اور اللہ جانے صورتحال کیا رخ اختیار کر جائے؟ آہستہ آہستہ یہ بات سامنے آئی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ کسی ٹی وی اینکر نے مستی کی حالت میں‘ ایک درفنطنی چھوڑ دی کہ وزیراعظم جج حضرات کی بحالی کا ایگزیکٹو آرڈر واپس لینے والے ہیں۔ جس کے بعد بحال ہونے والے تمام جج صاحبان ایگزیکٹو آرڈر سے پہلے کی پوزیشن پر واپس آ جائیں گے۔ گویا جج نہیں رہیں گے۔ یہ افواہ سن کر تمام جج صاحبان ہنگامی طور پر سپریم کورٹ میں جمع ہو رہے ہیں اور صورتحال کا سامنا کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

بعد میں پتہ چلا کہ ججز کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے معاملے کو تو سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ اب اگر ایسا آرڈر آیا بھی‘ تو غیرموثر ہو گا۔ کیونکہ ججوں کی تقرری اور انہیں ہٹانے کے لئے آئین میں درج طریقہ کار کی پابندی لازمی ہو چکی ہے۔ جس پر مجھے مزید حیرت ہوئی۔ جس آرڈر کی افواہ سن کر ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے تمام جج صاحبان کو رات گئے جمع ہو کر دو تین گھنٹے کی مشاورت کرنا پڑی‘ آئین کے مطابق وہ آرڈر جاری بھی ہو جاتا‘ تو کوئی فرق پڑنے والا نہیں تھا۔ پھر یہ سب کیوں ہوا؟ عدالت عظمیٰ کا احترام حائل ہے‘ ورنہ ایسی صورتحال پر کالم میں رنگ بھرنے کے لئے ان گنت لطیفے موجود ہیں۔

میں اکثر حیران ہوتا ہوں کہ ہم نے طویل انتظار اور بے شمار دکھ اٹھانے کے بعد‘ جو جمہوریت حاصل کی ہے‘ اس کی یوں بری طرح سے درگت کیوں بنا رہے ہیں؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس جمہوریت کی بحالی اور اسے چلانے کا فارمولا سب کچھ امریکہ نے تیار کیا تھا۔ پرویزمشرف کو گھیرنے کا تانابانا بھی امریکیوں نے ہی بنا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی برطرفی‘ جسے پرویزمشرف اب خود اپنی غلطی مان چکے ہیں‘ وہ بھی پیدا کردہ حالات کا نتیجہ تھی۔ اس کے بعد جو احتجاجی طوفان کھڑا ہوا‘ اس نے پرویزمشرف کو بے بس کر کے رکھ دیا اور اسے تسلیم شدہ فارمولے کے تحت سب کچھ کرنا پڑا۔ اس فارمولے میں محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت اور پرویزمشرف کا بے وردی ہونا شامل نہیں تھا۔ میں صرف یہ لکھ رہاہوں کہ فارمولے میں شامل نہیں تھا۔ یہ نہیں لکھ رہا کہ امریکی منصوبے میں بھی شامل نہیں تھا۔ بہرحال جمہوری حکومت کے لئے جو ڈھانچہ تیار کر کے ہمیں دیا گیا‘ اس میں اسی طرح کی حکومتیں بننا تھیں‘ جو اس وقت چل رہی ہیں۔ مگر ن لیگ کا وہ طرزعمل فارمولے کا حصہ ہرگز نہیں تھا‘ جو اس نے اختیار کیا اور جس کے تحت پہلے وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بیرونی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کی ہولناک اقتصادی صورتحال کا نقشہ کھینچ کر انہیں خوفزدہ کر دیا تھا۔

سچی بات یہ ہے کہ حکومتیں تو فارمولے کے تحت بن گئیں‘ مگر جن دو جماعتوں کو ایک دوسری کے ساتھ باندھ کر جمہوری نظام چلانے پر مامور کیا گیا تھا‘ وہ اپنے طور اطوار نہ بدل سکیں۔ جب دو سیاسی جماعتیں‘ ایک دوسرے کے ساتھ کھینچا تانی کرتی ہیں‘تو زیادتی کا الزام ہمیشہ دوسرے کو دیا جاتا ہے۔

مگر موجودہ حالات میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ صدر زرداری کی ذات کو نشانہ بنا کر پورے نظام کو اپاہج بنائے رکھنے کا سلسلہ روزاول سے شروع ہے۔ ابتدا میں جب اس کی وجہ پوچھی گئی‘ تو جواب دیا گیا کہ وہ آمرانہ اختیارات چھوڑ دیں‘ تو ہمیں ان سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔ صدر نے ازخود آگے بڑھ کر آمروں کے غصب کردہ اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کر دیئے۔ مگر ان پر تیراندازی ختم ہونے کے بجائے‘ پہلے سے بھی تیز ہو گئی۔ پھران کی کرپشن کے قصے شروع ہوئے۔ میں نے باربار لکھا کہ خدا کے بندو! موجودہ دوراقتدار میں انہوں نے کونسا گناہ کیا ہے‘ جس کی پاداش میں آپ پورے جمہوری نظام کو یرغمالی بنائے بیٹھے ہیں؟ اس بات پر فوراً 15سال پہلے کے وہ مقدمات گنوائے جانے لگتے ہیں‘ جنہیں کسی عدالت میں سچا ثابت نہیں کیا جا سکا۔ ملک کا آئین توڑنا اور آئین توڑنے والوں کا مددگار بننا غداری ہے اور اس کی سزا موت ہے۔ جن لوگوں نے آئین توڑا اور آئین توڑنے والوں کی مدد کی‘ انہیں تو معاف کر دیا گیا اور جس بیچارے پر سیاسی مخالفین نے جھوٹے مقدمات بنا کر‘ اسے 9 سال جیلوں میں رکھااور کوئی الزام ثابت بھی نہ کر سکے۔ اس کی اب تک جاں بخشی نہیں ہو سکی۔ حالانکہ اس کے خلاف بنائے گئے مقدمات میں کسی میں بھی سزائے موت نہیں دی جا سکتی۔ یہ کیا سیاست ہے کہ ایک فرد کو نشانہ بنا کر پوری حکومت مفلوج کر کے رکھ دی جائے؟

معاشرے میں ہر شخص کے اپنے اپنے انصاف کو دیکھ کر عام آدمی کے لئے تو یہ جاننا بھی دشوار ہو گیا ہے کہ انصاف کیا ہوتا ہے؟ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں لیکن زیرسماعت وہی مقدمات آتے ہیں‘ جن کا تعلق کسی نہ کسی انداز میں صدر زرداری کی ذات سے ہو۔ تمام اخباری تبصرے‘ ٹی وی ٹاک شو اور سیاسی بیانات اور مذاکرے‘ سب میں ایک ہی رٹ لگی رہتی ہے کہ آصف زرداری کب پکڑے جائیں گے؟ کب عدالتی انصاف انہیں ایوان صدر سے باہر دھکیلے گا؟ کب انہیں پھر سے جیل میں ڈالا جائے گا؟ ایوان صدر سے وہ زندہ نکلیں گے یا ایمبولینس میں جائیں گے؟ خدا لگتی کہیے کیا یہ پاکستان کے بھوکے‘ بے گھر اور بیروزگار انسانوں کے ساتھ انصاف ہے کہ حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیا گیا؟ اس کے بہترین دماغ ان حملوں سے بچاؤ پر ہی لگے رہتے ہیں‘ جو ان کے مخالفین عدالتی کارروائیوں کے ذریعے کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

صدر اور وزیراعظم کو عدالتی کارروائیوں میں الجھے دیکھ کر ہر کوئی من مانی کر رہا ہے۔ کرپشن پر کوئی روک ٹوک نہیں۔ روک ٹوک کرنے والے تو ہر وقت مقدموں کے دباؤ میں رہتے ہیں۔ رہی سہی کسر اپوزیشن نئے نئے شوشے کھڑے کر کے نکال دیتی ہے۔ اس حکومت کے احکامات پر بیوروکریسی کیسے عمل کرے گی؟ جس کے بارے میں ہر شام یہ خبر اڑتی ہو کہ صبح تک یہ ختم ہونے والی ہے۔ کسی افسر کو علم نہیں کہ اس کے کس حکم پر‘ کب اسے عدالت میں کھینچ لیا جائے گا؟ بڑے انتظامی فیصلے کرنے سے ہر کوئی گریزاں ہے۔ سیلاب زدگان بھوکے مر رہے ہیں۔ افغان جنگ اپنے انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی اپنی تاریخ کے فیصلہ کن لمحات سے گزر رہی ہے۔ ہماری معیشت کا جہاز ڈوبتا جا رہا ہے۔ لیکن ہمارے ملک کو چلانے والے بے یقینی کی صورتحال میں پھنسے ہیں۔

اس بے یقینی کی حالت میں صدر زرداری اور وفاقی حکومت ہی نہیں‘ ان کے سیاسی مخالفین بھی پھنسے ہیں اور 14 اکتوبر کی شب سپریم کورٹ کے جج صاحبان محض ایک افواہ پر جس طرح ہنگامی حالت میں جمع ہوئے‘ اس سے پتہ چلا کہ اعلیٰ ترین عدلیہ بھی اس بے یقینی کی صورتحال سے محفوظ نہیں‘ جس میں حکومت اور بیوروکریسی مبتلا ہیں۔ ایک افواہ پر اتنی اعلیٰ سطح کی عدالتی کارروائی اور حکومتی وضاحتیں۔ ہم سب کو اپنی اپنی حالت پر رحم کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کی حالت پر بھی رحم کرنا چاہیے۔ ہم سب رحم کے مستحق ہیں

Source: Jang, 16 Oct 2010

Sleepless night, anxious morning, fear of losing jobs

ججوں کو ایسا پریشان پہلے نہیں دیکھا‘

جمعہ کو ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی خبروں کے بعد عدالت اعظمیٰ کے تمام تر جج جس پریشانی، اضطراب اور خوف کا شکار نظر آئے ماضی میں شاید ہی کبھی اس کی مثال ملتی ہو۔ ایسی ہی اضطرابی کی کیفیت میں ججوں کے دلچسپ مکالمے بھی سننے کو ملے۔

ججوں کی پریشانی اور خوف کی جھلک سترہ رکنی بینچ کے کچھ ججوں کے ریمارکس سے بھی عیاں ہوتی ہے۔ جناب جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے نے دوران سماعت کہا کہ ‘بشمول ہمارے پوری قوم ساری رات جاگتی رہی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے قوم کو مشکل میں ڈالا ہے۔‘

جب اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق سے عدالت نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے تحریری بیان لے آئیں کہ حکومت ججوں کی بحالی کا حکم واپس لینے کا ارادہ نہیں رکھتی اور آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے علاوہ ججوں کو نہیں ہٹایا جائے گا تو اٹارنی جنرل نے کچھ دیر بعد عدالت کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کے سیکریٹری کو فون پر عدالت کی ہدایت سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک ملاقات میں ہیں اور جیسے ہی فارغ ہوں گے تو انہیں مطلع کر دیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ’ہمیں شدید خدشہ ہے کہ ملک میں آئینی طرز حکمرانی کو خطرہ لاحق ہے اور آپ کا ججوں کی بحالی کا حکم واپس نہ لینے کے بارے میں کوئی بیان نہ دینا جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔‘

جس پر جناب جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے نے کہا کہ ’آگ تو وہاں بھڑکتی ہے جہاں سے دھواں اٹھتا ہے۔‘

اپنے لمبے بالوں کی پونی باندھنے والے جناب جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ’میں ٹی وی کے سامنے بیٹھا تھا، چار کلپ دیکھ کر آیا ہوں جس میں ایک میں وزیراعظم پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کی پارلیمان نے توثیق نہیں کی ہے۔ میں تو کہتا ہوں ایگزیکٹو آرڈر کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے اور یہ محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے۔‘

دنیا کے بیشتر ممالک میں ججز مقدمے سے متعلق مواد پر مبنی خبریں سننے یا پڑھنے تک گریز کرتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ وکیل رہنما علی احمد کرد نے کچھ وقت پہلے کہا تھا کہ ہماری عدلیہ ٹی وی دیکھ کر فیصلے کرتی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت میں باری باری جج صاحبان اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس دیتے رہے اور جناب جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ’اگر عدلیہ کو برطرف کیا گیا تو آئین توڑنے کے مترادف ہوگا اور یہ آئین کی شق چھ کے زمرے میں آتا ہے اور اٹارنی جنرل صاحب یہ بات آپ نے ہی وزیراعظم کو بتانی ہے۔‘

عدالت کے طلب کیے جانے پر ’آج نیوز‘، ’جیو‘ اور ’ایکسپریس‘ کے نمائندے اپنی گزشتہ شب نشر کردہ خبروں اور تبصروں کی سی ڈیز لے کر آئے تھے اور بعض پریشاں تھے کہ پتہ نہیں عدالت کیا کہے گی۔ لیکن آخر میں جب نامعلوم سرکاری ذرائع سے ججوں کو ہٹانے اور نوٹیفکیشن واپس لینے کی خبریں نشر کرنے پر جناب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایک شخص سے رابطہ نہیں کر سکتے۔ یہ خبر جھوٹی نہیں ہے۔ تھینکس ٹو میڈیا۔ انہوں نے بر وقت یہ خبر دی ہے اور ہمیں کیوں میڈیا والے خراب کریں گے ہمیں آپ کریں گے۔‘ ان الفاظ کے بعد چیف جسٹس اپنے ساتھی ججوں کے ہمراہ پیر کی صبح تک سماعت ملتوی کر کے اٹھ گئے۔

بعد میں تین درجن کے قریب وکلا نے ٹی وی کیمروں کے سامنے عمارت کے صدر دروازے پر کھڑے ہوکر چیف جسٹس اور عدلیہ کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Aamir Mughal
    -
  2. Aamir Mughal
    -
  3. Aamir Mughal
    -
  4. Aamir Mughal
    -
  5. Aamir Mughal
    -
  6. Aamir Mughal
    -
  7. Ahmed Iqbalabadi
    -
  8. irfan urfi
    -
  9. irfan urfi
    -
  10. Imtiaz Khan
    -
  11. pejamistri
    -
  12. hamza
    -
  13. Aamir Mughal
    -
  14. Ahmed Iqbalabadi
    -
  15. Ahmed Iqbalabadi
    -
  16. Aamir Mughal
    -
  17. Aamir Mughal
    -
  18. Aamir Mughal
    -
  19. Aamir Mughal
    -
  20. Aamir Mughal
    -
  21. Aamir Mughal
    -
  22. Aamir Mughal
    -
  23. Abdul Nishapuri
    -
  24. Aamir Mughal
    -
  25. heap solar panelshome solar power
    -
  26. personal injury cases
    -