بوسٹن بم دھماکوں کے مجرم چیچن دہشتگرد وہابی نظریات سے متاثر تھے – بی بی سی رپورٹ

ch

’تیمرلان وہابی مکتبہ فکر کی جانب راغب ہوگیا تھا‘

آخری وقت اشاعت: اتوار 21 اپريل 2013

امریکی شہر بوسٹن میں دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے بھائیوں کے گھر والوں نے بی بی سی کو بتایا کہ بڑا بھائی تیمرلان امریکہ میں رہتا ہواوہابی انتہا پسندی کی جانب راغب ہوا۔

تیمرلان کی ایک آنٹی نے بتایا کہ ان کا خاندان چیچنیا سے داغستان منتقل ہوئے تھے اور ان سے ملنے کے لیے وہ پچھلے سال داغستان آیا تھا۔ تیمرلان کی آنٹی نے کہا کہ تیمرلان کی ان کے شوہر سے بڑی لمبی بحث ہوئی تھی اور اس بحث میں صاف ظاہر تھا کا وہ اسلام کے سخت گیر وہابی مکتبہ فکر کی جانب سے راغب ہو گئے تھے۔

ان کی آنٹی کا کہنا تھا کہ خاندان میں کوئی بھی اسلام کے سخت گیر وہابی مکتبہ فکر سے تعلق نہیں رکھتا

بوسٹن پولیس کے کمشنر ایڈ ہیرس نے اتوار کو کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ دونوں بھائی مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اسی اخبار نے لکھا ہے کہ تیمرلان نے کیمبرج میں ایک مسجد میں اس وقت امام کو خطبے میں ٹوک دیا جب انھوں نے پیغمبرِ اسلام کا انسانی حقوق کے داعی مارٹن لوتھر کنگ سے تقابل کیا۔ تیمرلان نے امام سے کہا، ’تم کافر ہو،‘ اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہو۔ اتوار کے روز امریکی قانون سازوں نے ایف بی آئی پر سوال اٹھایا کہ جب روس نے دو سال قبل تیمرلان سے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی تو ایف بی آئی خطرے کی نشان دہی کیوں نہیں کر سکی

بی بی سی کی رپورٹ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ سعودی عرب سے برآمد یافتہ وہابی سلفی نظریات دنیا بھر میں مسلمانوں کو اعتدال پسندی کی بجائے تشدد پسندی اور دہشت گردی کی طرف راغب کر رہے ہیں پاکستان اور افغانستان میں وہابی سلفی تشدد پسندوں کے علاوہ نیم وہابی دیوبندی بھی اسی قبیل میں شامل ہیں پاکستان میں وہابی سلفی تشدد پسند لشکر طیبہ جماعت الدعوه کے نام سے کشمیر اور ہندوستان میں دہشت گردی کرتے ہیں جبکہ دیوبندی تشد د پسند طالبان اور سپاہ صحابہ سنی بریلویوں، شیعوں، احمدیوں، مسیحیوں کے علاوہ پاکستان پولیس، فوج اور سیکولر رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہیں

پاکستان اور بھارت میں کلیدی وہابی دیوبندی جماعتوں اور مولویوں میں ذاکر نائک وہابی ، حافظ سعید وہابی، احمد لدھیانوی دیوبندی، فضل الرحمن دیوبندی، ملک اسحاق دیوبندی، سمیع الرحمن دیوبندی، فرحت ہاشمی وہابی، منور حسن دیوبندی، ڈاکٹر اسرار دیوبندی اور دیگر شامل ہیں جو غیر محسوس طور پر عام سنی مسلمانوں کو دیوبندی وہابی اور پھر تکفیری دہشت گرد بننے کے راستے پر گامزن کرتے ہیں

گزشتہ بیس سالوں میں پاکستان میں سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندی (نیم وہابی) دہشت گردوں نے بیس ہزار سے زیادہ شیعہ مسلمانوں، ہزاروں سنی بریلویوں، اور سینکڑوں احمدیوں اور مسیحیوں کو شہید کیا ہے

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/04/1304
http://www.bbc.co.uk/urdu/rolling_news/2013/04/130421_rollingnews_3.shtml22_johar_car_zis.shtml

Comments

comments

Latest Comments
  1. Haider Toori
    -
  2. Sadozai
    -
  3. Sadozai
    -
  4. Mufti Zandeeq
    -