تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے خود کش حملے میں سترہ سیکورٹی اہلکار شہید
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی حکام کے مطابق سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں سترہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے سنیچر کو حکام نے چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ اس سے پہلے سنیچر کو حکام نے چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ اتوار کو پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ایک مختصر بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سترسکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب قائم ایشا چیک پوسٹ پر ہوا اور اس میں سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز پر حملے ہو چکے ہیں۔
رواں ماہ جنوری میں شمالی وزیرستان میں فوج کے ایک قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے تھے۔
Source :
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/03/130324_waziristan_attack_zz.shtml
https://lubpak.com/archives/254025
https://lubpak.com/archives/226012
https://lubpak.com/archives/253117
https://lubpak.com/archives/251395
https://lubpak.com/archives/249231
https://lubpak.com/archives/248307
Comments
Tags: BBC Urdu, Jihadi and Jihadi Camps, Military Establishment, Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP
Latest Comments
We — the persecuted minorities of Pakistan and Sunni Barelvis who are daily killed by the military backed death squads —- will mourn death of our brothers without even trying to know their religion.
Let us mourn them by saying Ya Hussein (AS)!