ہماری ماروی سرمد اور ہینڈ سم نیشا پوری – از شازیہ نواز
ایل یو بی پی بلاگ (لیٹ اس بلڈ پاکستان) کے سارے لڑکے مجھے تو بہت پسند ہیں. میں ان میں سے کسی کی بھی اصل شناخت نہیں جانتی. مگر میں ان کو ان کے تحریروں سے جانتی ہوں
مرے ذھن نے ہر کسی کا ایک خاکہ بنا رکھا ہے. جیسا کہ ذہن کرتے ہیں، میرے ذہن میں یہ لڑکے ینگ ، ڈارک اور ہینڈ سم ہیں
مرے ذھن میں نیشاپوری نوجوان منٹو کی طرح لگتا ہے، وہ کیوٹ سی مشہور تصویر جس میں نوجوان منٹو کے ہاتھ میں سگریٹ ہے
منٹو کے ہاتھ میں سگریٹ کتنا رومانٹک لگتا ہے مگر نہیں لگتا اتنا رومانٹک ماروی سرمد کے ہاتھ میں، اس تصویر میں جو کہ ایل یو بی پی بلاگ والوں نے لگائی ہے
تصویر صحیح ہو یا ٹیکنالوجی کا کرشمہ، اس بات کی علامات ہے کہ میری پسند کے ہینڈ سم لڑکے ماروی کا امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
سوال یہ ہے کہ ہمیشہ سچ بولنے والے لڑکے ماروی کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑ گیے ہیں؟ ایک جگہ پڑھا کہ ماروی نے ملک ریاض سے پیسے لیے. جس پر بھی ملک ریاض سے پیسے لینے کا الزام ہے، اس سے کبھی بھی ملک صاحب کی تعریف نہیں سنی. کروڑوں دے دیے چیف جسٹس کے بیٹے کو، مقدمے ویسے کے ویسے ہیں. لگتا ہے ملک صاحب پیسے دیتے ہیں اور جواب میں کچھ نہیں مانگتے، اس صورت میں، میں بھی ملک صاحب سے کچھ کروڑ کا مطالبہ کروں گی . لوگوں کی جانیں بچانے سے تو صرف گھر کا خرچہ چلتا ہے. میں ایک فلم بنانا چاہتی ہوں
ماروی پاکستانی عورتوں کی ہسٹری میں ایسے ہی یاد رکھی جائےگیں جیسے اسما جہانگیر. وہ چند عورتیں جو سلجھی ہوئی بھی تھیں، پڑھی لکھی بھی، بولڈ بھی، ہوصلے والی بھی، غریب کے لئے آواز اٹھاتی ہیں اور وہ بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر، عورت کی برائی نہیں کرتیں چاہے وہ وزیر ہو یا ناچنے والی ذھن رکھتی ہیں جو سوچتا ہے، پاکستان کے زیادہ مردوں سے زیادہ عقل رکھتی ہیں
اگر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں بھی تو وقت آ جاے تو پیپلز پارٹی کے خلاف بھی بولتی ہیں. میں نے تو ان کوکبھی پاکستانی مردوں کی طرح بکتے نہیں دیکھا
ہم جانتے ہیں کہ زیادہ تر پاکستانی ٹریننگ کےلہاز سے بیوقوف ہیں. ایک تصویر دیکھ کر آپے سے باھر ہو جاتے ہیں. بینظیر کی اچھی بھلی تصویر ہر جگا پھینکی گئی تھی. مجھے یاد ہے میں چھوٹی سی تھی، سارے لوگ مرے ارد گرد اپے سے باہر تھے. تصویر میں کچھ بھی قابل اعتراض نہ تھا. ایسا ہی لوگوں نے شہید سلمان تاثیر کے ساتھ کیا . وہ لوگ جن کو ٹکے کی عقل نہیں جو کہتے ہیں، ” پیسے لے کر واپس نہیں کیے مگر ہے بڑا اچھا آدمی، پانچ وقت کا نمازی ہے اور سنتی داڑھی
وہ نارمل لوگوں کی ہنستی مسکراتی تصویر دیکھ کر ان کے خلاف ہو جاتے ہیں
پاکستانی لوگوں کو اب یہ سیکھ لینا چاہیے کہ اچھے لوگ کون ہوتے ہیں اور برے کون. کوئی جوماڈرن کپڑے پہنے، حقہ پیے ، شراب پیے، یا کسی سے عشق لڑایے ، دوسرے لفظوں میں، دنیا کو جنت بنانے کی کوشش کرے، وہ برا آدمی یا عورت نہیں
برے لوگ وہ ہوتے ہیں جو دوسروں کو پریشان کریں، ان سے دھوکہ کریں، دوسروں کو مذہب کے نام پر مارنے کی بات کریں، اپنی ماں بہن کو قید کریں اور دوسروں کی ماں بہن کی زندگی حرام کریں
جہاں تک عورت کے سیگرٹ پینے کی بات ہے، اپ کی دادیاں نانیاں حقے پیتی تھیں ، سعودی عرب کی ساری عورتیں صدیوں سے حقے پیتی آ رہی ہیں. تمباکو سے کسی کا کریکٹر خراب نہیں ہوتا، بلکہ خراب ہونے کے قابل نہیں رہتا. تمباکو مردانہ بیماری کی بہت بڑی وجہہ ہے اور اپ کے پھیپھڑوں کو بھی برباد کر دیتا ہے
لڑکے کہ رہے ہیں کہ ماروی نے ہینڈ سم نیشاپوری کی اطلاع انتہا پسندوں کو دی اور اس کو مروانے کی کوشش کی. اب لڑکوں نے ماروی کے ہاتھ میں سیگرت تھما دیا. لگتا ہے کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کی جان لے کر ہی چھوڑیں گے، الله رحم کرے
میرا تو جب بھی کسی سے بد لہ لینے کا دل کرتا ہے تو میں تو اپنے اپ کو وہ محاورہ یاد کراتی ہوں کہ جب بھی اپ کسی سے بد لہ لینے جائیں ، دو قبریں کھود کر جائیں، ایک دشمن کی اور ایک اپنی. دشمن تو مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتے مگر اپنی جان بہت پیاری ہے
Source : http://shazianawaz.wordpress.com
Comments
Latest Comments
Beautiful.
I have decided to change my status from spectator-silent-LUBP-reader to an active Fatwa Maker. I am honoring Dr. Shazia Nawaz for making my Fatwa debut on this blog.
Here is my first Fatwas:
All Fatwas issued by all Muftis, alive or deceased are hereby cancelled with immediate effect.
Fatwa #2:
I shall decide about the Imaan of all people in the world. The religion of Marvi Jhangvi is here by declared null and void.
Fatwa #4:
Hereafter called Fatwa Definition.
Classification of Faithfuls:
1. All Hindus are faithfuls. They ultimately believe in one power whom they call OM. Since there is one God, therefore OM is another name of God. Nobody shall call them polytheists, after today, Feb. 21, 2013.
2. All Sikhs are faithfuls. Strictly monotheists.
3. Followers of all 4 Abrahamic religions are faithfuls.All of them monotheists.
4. All Buddhists are faithfuls. Monotheits.
5. All non-faithfuls are faithfuls —- the word ‘Faithful’ occurs in their faith. The same holds for all atheists.
6. All Takfiris are unfaithful. They are hereby restricted to carry faithful-like names. They are also restricted to carry animal names (I consulted animal kingdom. They strongly objected to use of their names by Takfiris. It is matter of their rights.) Takfiris are allowed to carry names after pests/creepers, like sewer roaches, dung beetles etc.