ایڈ نہیں ٹریڈ – بینظیر حکومت کا بینظیر ویژن – by Ahsan Abbas Shah

 

ایڈ نہیں ٹریڈ — بینظیر حکومت کا بینظیر ویژن

یورپی یونین نے پاکستان کو بد ترین سیلاب کے اثرات سے نکالنے اور سیاسی استحکام کے لئے پُر کشش تجارتی مراعات دینے،پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی کو بڑھانے کیلئے ٹیرف میں کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔ برسلز میں ہونے والے یورپی یونین میں شامل ستائیس ممالک کے سربراہی اجلاس میں اتفاقِ رائے ہوا جس کے بعد ٹیکسٹائل سمیت اہم برآمدات کے ٹیرف میں محدود مدت کیلئے فوری کمی کر دی جائے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو ایک سال کے دوران ٣٩٠ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک  نیا ویژن عالمی برادری کے سامنے پیش کیا کہ پاکستان کو ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ کی ضرورت ہے، دُنیا کو چاہیے کہ پاکستان کو اپنی منڈیوں تک رسائی دے۔پاکستان کو عالمی برادری کا تعاون امداد نہیں بلکہ تجارت کی صورت میں میسر  آ سکے۔دُنیا بھر میں پاکستانی قیادت کے اس ویژن کو بہت سراہا گیا۔ اسی ویژن کے تحت موجودہ حکومت نے عالمی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ گفت و شنید کی اور ان دونوں ممالک کی مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو کافی حد تک رعایت بھی ملی۔

اس سلسلہ میں صدر آصف علی زرداری کا کردار انتہائی شاندار اور نمایاں رہا ۔۔۔ جس مشکل حالات میں صدرِ مملکت نے برطانیہ اور بیلجیم کا دورہ کیا اُس سے عالمی برادری پر انتہائی خوشگوار اثر ہوا۔ عالمی برادری کے اس اعتماد کو تقویت ملی کہ موجودہ پاکستانی قیادت جہاں مُلک میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے وہاں مُلکی معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے انتہائی مُخلص بھی ہے۔
پاکستانی حکومت کی ان کاوشوں سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کو عالمی سطح پر جو تنہائی کا سامنا تھا ، اب پاکستان آہستہ آہستہ اُس سے نکل رہا ہے۔

فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے قیام اور حکومتی کاوشوں سے ملنے والی اس کامیابی کا سہرا یقینا صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے سر سجا ہے۔۔ یورپی منڈیوں تک رسائی کا حصول پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، اس سے پاکستان کی معیشت کو سہارا بھی ملے گا اور بینظیر قیادت  کے ویژن ایڈ نہیں ٹریڈ کو بھی تقویت ملے گی۔

سید احسن عباس رضوی

Comments

comments

Latest Comments
  1. Habib Leghari
    -
  2. Muhammad Amjad Rashid
    -