NRO, Supreme Court and Dr Shahid Masood’s Naani – by Qais Anwar
By Qais Anwar
تیری نانی چھالیہ کاٹ رہی ہے
بہت عرصہ ہواہم گھوڑا گلی کے سکاوٹ کیمپ میں کیمپ فا۶ر میں بیٹھے تھے ۔ ساہیوال کےایک سکول کے لڑکوں نے قوالی کے آمیزے کے ساتھ ایک لطیفہ سنایا ۔
پرانے وقتوں میں دلی کے ایک ر۶یس گھرانے نے گھر پر قوالی کی محفل کا اہتمام کیا ۔ حسب رواج خواتین ایک باریک پردے کے پیچھے بیٹھی ہو۶ی تھیں۔ قوالی شروع ہو۶ی۔۔۔۔۔۔ پردے کے پیچھے یہ کیا ہو رہا ہے ۔۔۔ میزبان نے محسوس کیا کہ جب بھی قوالاس مصرعے پر آتے ہیں تو منہ اس پردے کی طرف کر لیتے ہیں جس کے پیچھے خواتین بیٹھی ہو ۶ی ہیں ۔ بہت بھناءے دیکھا کہ قوالی عروج کی طرف بڑھ رہی ہے اور قوالوں کی ٹولی لہک لہک کر صرف یہی گاءے جا رہی ہے پردے کے پیچھے یہ کیا ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ رہا نہ گیا اٹھے اور جاکر پردہ اوپر اٹھا دیا اور بولے دیکھو پردے کے پیچھے تمہاری نانی چھالیہ کاٹ رہی ہے۔
ہمارے ہاں قوالی آصف زرداری کے الیکشن کے وقت ہی شروع ہو گءی تھی۔ آصف زرداری کے جیتنے کی خبر انصار عباسی نے اس طرح سناءی کہ الیکشن سے کچھ پہلے آنے والا زلزلہ بھی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو نہ بتا سکا کہ آصف زرداری کو ووٹ نہیں دینا چاہہیے ۔ پھر باقاعدہ قوالی شروع ہوءی ۔ شاہین صھباءی صاحب نے پس پردہ قوتوں کے ارادے بیان کرنا شروع کردیے ۔ پھر جناب شاہد مسعود بھی میدان میں آءے اور کیا ہو رہا ہے کا الاپ شروع کیا۔ پردے کے پیچھے کیا ہے کی وہ تشریحات کیں کہ خدا پناہ۔ کرپشن؛ ذاتی الزامات؛ این آر او۔۔
سب گا چکے لیکن پردے کے پیچھے کچھ بھی نہ ہوا ۔ اب ساری امیدیں عدالت سے ہیں ۔ ہر ایک سے پوچھتے ہیں عدالت کیا کر رہی ہے۔ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ آخر میں عدالت کے خاص آدمی اعتزاز احسن سے رہا نہ گیا اوروہ اٹھ کھڑے ہوءے کہ کچھ نہیں پو رہا تمہاری نانی چھالیہ کاٹ رہی ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے مقابلہ چل نکلا ہے ڈاکٹر صاحب قوالی کرتے جا رہے ہیں پردے کے پیچھے یہ کیا ہو رہا ہے؟ اعتزاز احسن پردہ اٹھا کر کھڑے ہیں کہے جا رہے ہیں تمہاری نانی چھالیہ کاٹ رہی ہے ۔ آ۶یے آ۶ندہ ہفتے کا انتظار کرتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ۔
ویسے اب جواب دینے والے بڑھ رہے ہیں اب تو حامد میر اور حسن نثار بھی کہہ رہے ہیں- تمہاری نانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Dr Shahid Masood – Tayyab Ali Pyar (Democracy) Ka Dushman Hai Hai
http://www.jang.net/jm/11-26-2009/images/1455.gif
زرداری نے صدر ہاوس كو جیالا ہاوس بنادیا ہے, جو افس وفاق كی علامت ہے, اس میں بیٹھ كر جیو ٹی وی اور ان كے اینكرز پرسن كے خلاف تقریر كر رہے ہیں, جس كے حق میں پورا پاكستان ہو اس كو ڈاكٹر شاہد اور شاہین صبائی سے كیا خوف ہونا چاہے, نہیں نہیں نہیں!!!!! دراصل زرداری كو پتہ چل گیا ہے اب عدلیہ اس كو نہیں چھوڑے گی اور میڈیا بھی اپنا پورا زور لگاے گا, جناب كمانڈو صاحب نے بھی جانے سے قبل اسلام باد میں ایك بڑا جلسہ كیا تھا, اور سب كو باور كرایا تھا ,كہ اس كا كلہ مضبوت ہے, مگر جاتے ہوے پتہ بھی نہیں چلا اور اج كل دنیاں كا بہت بڑا دانشور بنا ہوا ہے, لیكچر دیتا ہے , امریكا اور یورپ میں اب زرداری بھی اس طرف ہی جا رہا ہے
A poem on Dr Shahid Masood (and other members of PTUJ’s Sayapa group against PPP):
By MalangBaba
میری تمام ھمدردیاں سیاپا گروپ کے ساتھ ھیں
بے چارے 14 ماھ سے ھر رہز یک نئ کہانی بناتے ہیں
اب تو جھوٹ کا بھنڈار بھی خالی ھوا جاتا ھے
ھر روز روزِ ماتم ھے … جب تک بھٹو زندہ ھے
ماتمی جلوس سینہ کوٹ کوٹ کے بے حال
صفِ ماتم کی آگ بھی گُم
گیلانی کیانی نامرد نکلے
اب لگتا ھے کہ شریف طوطے کی جان بھی زرداری کے ہاتھ
گالیاں، گولیاں، دھماکے، کوڑے، پھانسیاں، جیلیں، جھوٹا پرپیگنڈا، جعلی مقدمے
سب کچھ ٹرائ کر لیا – آخر یہ جِن مرتا کیوں نہیں
یا اللہ نیا مردِ مومن مردِ حق لا
یا اللہ جبڑا چوک کے مُردے کو زندہ کر
اور کچھ نہیں توہمارے دست زرداری کو لگا دے
(سب کہو آمین)