The ugly face of jihadis – by Dr Khawaja Muhammad Awais Khalil

جہادیوں کا مذموم چہرہ

آج اخبار میں ایک خبر پر نظر پڑھی تو دل خود کا آنسو رونے کو چاہا


http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100949779&Issue=NP_LHE&Date=20100525

یہ ہے ننگا کردار اس ملک کی مذہبی اور جہادی اسٹبلشمنٹ کا. غریبوں کے بچے تو جاییں جہاد پر سولہ سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں اور ان کی بچ جانے والی نوجوان بیوائیں ان کی مذموم جنسی تسکین کا حصّہ بنیں

کیا یہ اسلام ہے

کیا اسی دن کے لئے ہم سب مسلمان ہووے تھے اور پاکستان بنایا تھا؟

آخر کوئی کیوں نہیں پوچھتا صوفی محمّد سے، جماعت اسلامی سے لشکر سے کے وہ معصوم کہاں ہیں جن میں مائیں، بہنیں اور بیوائیں آج بھی ان کا انتظار کر رہیں ہیں. جن کو ان ظالموں نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلیے تاریکیوں کی راہ دکھائی

آپ میں سے چند لوگوں کو آج بھی بی بی سی اردو کا وہ انٹرویو یاد ہو جس میں ایک ١٨ سال کی معصوم بیوہ آج بھی اپنے میاں کا لاحاصل انتیظار کر رہی جسے صوفی محمد صاحب اپنے لشکر کے ساتھ امریکا سے جنگ کرنے افغانستان لے گیے تھے. جب مشکل وقت آیا تو صوفی خود تو دم دبا کر بھاگ آیا اور وہ بیچارہ آج بھی ‘گمشدہ’ ہے

آخر کبھی کوئی ان ظالموں سے بھی حساب لے گا ؟
آخر کبھی تو اس ملک کے اصل حاکم بھی اس کے جواب دہ ہونگے ؟
وہ دن آیے گا اور ہم دیکھیں گے
جب ارض خدا کے کعبے سے سب بت اٹھوے جایئں گے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Aamir Mughal
    -
  3. fdajkhnvgoa
    -