George Orwell’s ‘Animal Farm’ – Book Review by Ali Salman

اینیمل فارم

Animal Farm is undoubtedly one of the most famous books around. It has also been read by an incredible number of people, since it’s publication in 1945, as evidenced by the fact that even those who have read very little tend to have read Animal Farm. Admittedly, this is partly because it has long been a staple book on the school curriculum, but it appeals to adults and children alike.

The main plot or storyline of the book is simple: a group of animals take over the running of a farm, after the farmer is no more. The pigs rise to the top and take over the running as the most intelligent animals. Everything starts off looking as though it will be wonderfully egalitarian, with all animals being equal.

However, things soon start to degenerate, and the pigs take almost dictatorial control, with the famous line that “all animals are equal but some are more equal than others”. They gradually start to adopt human practices and get more like the tyrannical masters that they themselves once were subject to.

Understandably, many political comparisons have tirelessly been drawn, and it is oft-commented that this book, although under the guise of animals, is basically a political rant by Orwell on the dangers of Stalinism, in satirical form. Whilst this may be the case, the book can be enjoyed for what it is – a thought-provoking piece of fiction. It is interesting to think that, once humans have gone, some other animal may ‘fill the gap’ and take over our place at the top of the tree. Though equally, it is quite possible that this wouldn’t happen!

In summary, this is a great book, is easy to read, and fun in places. Recommended reading for children and adults alike. (Source)

Here is an excellent commentary of the book by Ali Salman of BBC Urdu:

سوّروں کے لیے دودھ اور سیب

علی سلمان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

جارج آرویل کا یہ شہرہ آفاق ناول اب سے پیسنٹھ برس قبل شائع ہوا تھا۔

نوبل انعام یافتہ ناول نگار جارج آرویل اپنے شہرہ آفاق ناول ’اینیمل فارم‘ کے بارے میں خود لکھتے ہیں کہ اگرچہ ان کی اس تحریر کا اطلاق روس پر ہوتا ہے لیکن اس کا اطلاق کہیں بڑے پیمانے پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے درست ہی کہا تھا، کیوں کہ پاکستان سمیت کم و بیش تمام ہی پسماندہ اور ترقی پذیر ریاستوں کے حالات اور انہیں چلانے والوں کے کردار اس ناول کے کرداروں سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔

جارج آرویل کا یہ ناول اب سے پیسنٹھ برس قبل شائع ہوا تھا۔

ناول کا ایک کردار ’سکیولر‘ خاص طور پر دلچسپ اور معنی خیز ہے۔ اس کردار کا کام حکمرانوں کے کاموں کی وضاحت، تشہیر اور حکومت کی منشا کے مطابق عوام کواطلاعات فراہم کرنا ہے۔

اردو میں اس شہرہ آفاق ناول کا ترجمہ جانورستان کے نام سے بھی کیا گیا ہے۔

کہانی کے مطابق جب ’اینیمل فارم‘ یا مویشی خانہ سے جانور انسانوں کو بے دخل کر کے اپنا راج قائم کرتے ہیں تو اقتدار سوّروں پر مشتمل ایک نئے بالادست طبقے کے ہاتھ میں آ جاتا ہے۔اسی بالادست طبقے کا ایک چرب زبان رکن ’سیکولر‘ ہے جو نئے آقاؤں کےلیے وہی کام کرتا ہے جو کسی مملکت میں عمومی طور پر وزارتِ اطلاعات کے حصے میں آتا ہے۔

’سیکولر‘ اپنے نئے آقا کی ناانصافی اور ظلم پر مبنی ہر اقدام کو جھوٹ اور دھوکے کا سہارا لے کر عوام کے سامنے اچھے کاموں کے طور پر پیش کرتا ہے کیونکہ اُس کے بارے میں عمومی رائے تھی کہ وہ ’سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ‘ بنا کر پیش کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

‘اینیمل فارم‘میں انقلاب کے بعد گایوں سے دوہا جانے والا دودھ اور درختوں سے گرنے والے سیب جب عام جانوروں کی امیدوں اور توقع کے برعکس صرف بالادست طبقے یعنی سوّروں کے کھانے کے لیے مختص کر لیے جاتے ہیں تو جانوروں میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور ’سیکولر‘ کو وضاحت کے لیے بھیجا جاتا ہے ۔

چونکہ سوّر دماغی کام کرتے ہیں اس لیے دودھ اور سیب ان کے لیے ضروری ہے تا کہ وہ باقی تمام جانوروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچ سکیں اور انہیں انسانوں کی دوبارہ بالا دستی سے محفوظ رکھ سکیں
سکیولر کی دلیل
’سیکولر‘ جا کر تمام جانوروں کو بتایا کہ چونکہ سوّر دماغی کام کرتے ہیں اس لیے یہ خوراک ان کے لیے ضروری ہے تا کہ وہ باقی تمام جانوروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچ سکیں اور انہیں انسانوں کی دوبارہ بالا دستی سے محفوظ رکھ سکیں۔

اس طرح ’سیکولر‘ نے یہ باور کرایا کہ دودھ اور سیب کا سوّروں کی خوراک بننے کا اصل فائدہ عام جانوروں کو ہی ہوگا۔

’اینیمل فارم‘ میں حکمران سوّر نپولین اپنے دیرینہ ساتھی اور اقتدار کی منتقلی کے بعد اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے سوّر سنوبال کو ملک سے بھگا دینے کے بعد اسی کا بنایا ہوا ’ونڈ مل‘ کا منصوبہ شروع کرنا چاہتا ہے، حالانکہ پہلے سنوبال کو غلط ثابت کرنے کے لیے وہ اس منصوبے پر عملاً پیشاب کرچکا ہوتا ہے۔

’اینیمل فارم‘ کی کہانی میں نپولین کی اس قلابازی پر ’سکیولر‘ یہ کہہ کر پردہ ڈالتا ہے کہ دراصل ونڈ مل کا منصوبہ نیپولین ہی کا تھا لیکن چونکہ سنوبال جیسے فارم دشمن سے چھٹکارا پانا ضروری تھا اس لیے اس سے اس منصوبے کی مخالفت کی گئی تھی۔ سکیولر نے اسے بھی اپنے آقا نپولین ہی کی ایک حکمت عملی قرار ددیتا ہے۔

انقلاب کے وقت سنوبال نے انسانوں سے جنگ میں بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا اور اسے ہیرو درجہ اول کا خطاب دیا گیا تھا۔ لیکن سنوبال کو خونخوار کتوں کی مدد سے بھگانے کے بعد اس کی بہادری کو سکیولر ایک سازشی تھیوری کے طور پر پیش کرتا ہے اورکہتا ہے کہ وہ انسانوں کا ایجنٹ تھا اور اس نے جانوروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے جنگ میں شجاعت کا کھیل رچایا تھا۔

اس کے اس بیان پر جب ایک سادہ لوح اور جفاکش محنتی گھوڑا ’باکسر‘ یہ سوال اٹھاتا ہے کہ سنوبال تو اس وقت زخمی ہوگیا تھا تو جواب ملتا ہے کہ اس کا زخمی ہونا بھی کھیل کا حصہ تھا۔

ناول میں حکمرانوں کی تبدیلی کے بعد مویشی باڑے میں ہونے والے ہر غلط کام کا ذمہ دار مفرور سنوبال قرار دیا جاتا ہے جن میں ونڈ مل کی تباہی سے لے کر گایوں کے خواب میں آ کر ان کا دودھ دھو لینے تک کا الزام بھی شامل ہوتے ہیں۔

آرویل

بی بی سی میں جارج آرویل کی ایک یادگار تصویر

’اینیمل فارم‘میں جو سات اصول، جنہیں تمثیلی طور پر آئین کے طور پر پیش کیاجاتا ہے، وہ بتدریج کمال ہنرمندی سے تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس اصول کو کہ تمام جانور برابر ہیں، ترمیم کر کے اس طرح کردیا جاتا ہے کہ ’تمام جانور برابر ہیں لیکن چند جانور دوسروں سے زیادہ برابر ہیں‘۔

اسی طرح یہ اصول میں کہ ’ کوئی جانور دوسرے جانورکو ہلاک نہیں کرے گا‘ میں ایک لفظ ’بلا جواز‘ کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

اسی طرح عام جانور دیکھتے ہیں کہ سوّروں نے بستروں پر سونا شروع کر دیا ہے تو وہ حیران ہوتے ہیں اور اس بارے میں بنیادی اصول پڑھنے کے لیے جاتے ہیں تو یہ دیکھتے ہیں کہ اس اصول کو کہ ’کوئی جانور بستر پر نہیں سوئے گا‘ ترمیم کر کے ’کوئی جانور بستر پر چادر بچھا کر نہیں سوئے گا‘ کر دیا جا تا ہے۔

اشاعت کے پچاس برس بعد ڈبلیو ایچ سمتھ اور پینگوئن بکس کا سنیچری ایوارڈ پانے والے ناول ’اینیمل فارم‘ کے مصنف نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ ضروری نہیں کہ حکمرانوں کی تبدیلی سے عوام کے حالات میں بہتری آئے بلکہ حالات پہلے سے بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

خود جارج آرویل اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں کہ پرتشدد سازش پر مبنی انقلاب جس کی قیادت اقتدار کے بھوکے کر رہے ہوں اس سے صرف آقاؤں کی تبدیلی ہی ممکن ہے۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Rabia
    -
  2. Bill Zardari
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Nadeem Khan
    -
  5. Seen Sheen Gilani
    -
  6. Oakley Lunettes Lens Tint
    -
  7. Prix Longchamp Cavalier
    -
  8. Ray Ban Ambermatic Pris
    -
  9. Longchamp Cabas Roseau
    -
  10. Femmes Air Max Bw
    -
  11. Michael Kors Clutches
    -
  12. Nike Free 5.0 V4 Mujeres
    -
  13. Jeep Gafas De Sol
    -
  14. Nike Air Max
    -
  15. Jordan Pro Strong
    -
  16. Nike Air Yeezy 1
    -
  17. Nike Lunar Hyperdunk 2012
    -
  18. Christian Louboutin Cuñas
    -
  19. Jordan Flight SC-1
    -
  20. Nike Air Presto Mujeres
    -
  21. Supra Skytop III Chaussures
    -
  22. Air Jordan Flight 9
    -
  23. Nike Zoom Structure 16
    -
  24. Nike Air Jordan 4 Women
    -
  25. Camisetas de la Liga Venta
    -
  26. Nike Air Max Lunar
    -
  27. Maillot Foot Manche Longue Promos
    -
  28. Michael Kors Hamilton
    -
  29. Mulberry Womens Briefcases
    -
  30. Coach
    -
  31. Michael Kors iPad Cases
    -
  32. Mulberry Alexa Bags Womens
    -
  33. Sunglasses
    -
  34. Hombres Ralph Lauren Polo
    -
  35. Belstaff Blazer Chaquetas Hombre
    -
  36. Michael Kors Satchel
    -
  37. Botas
    -